تازہ ترین
زبیر گل کے خلاف ہونے والی سازش تمام تارکین وطن کے خلاف سازش ہے ،لیگی عہدیداران         مسلم لیگ ن سپین کے صدر ایاز عباسی اور سرپرست اعلی حاجی اسد حسین کی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی انوشہ رحمان سے ملاقات         پاکستانی کمیونٹی کے مسائل کا حل اؤلین ترجیح ہو گی ، خیام اکبرسفیر پاکستان میڈرڈ         مسلم لیگ ن سپین آج شام سات بجے کایئے چلی میں جشن منائے گی ، مٹھائی تقسیم کی تقریب بھی ہو گی         کشمیریوں پر ایک ماہ میں 13 لاکھ پیلٹ گنز فائر کیےگئے،کشمیر پولیس         چار روزہ ورلڈ موبائل کانگریس بارسلوناکا اختتام ، انوشہ رحمان کی شرکت         سوسائٹی فار کرائسٹ اور مسلم لیگ ن سپین کی سانحہ شاہدرہ پر مشترکہ پریس کانفرنس         پاکستانی سیاست کے یورپی ممالک میں مقیم پاکستانیوں پر اثرات ، پاک نیوز سروے رپورٹ         MWC 2018: the biggest news from Mobile World Congress in Barcelona         پاکستان پیپلز پارٹی برطانیہ میں تقرریوں کا سلسلہ جاری         بھارتی لیجنڈری اداکارہ سری دیوی انتقال کرگئیں         کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے لاہور قلندرز کو 9 وکٹوں سے ہرا دیا         ویسٹ انڈیز کا دورئہ پاکستان خطرات سے دوچار         سائرہ پیٹر کی پی لیک فیسٹیول میں شاندار پرفارمنس         اردوان نے اپنے بدترین دشمن سے ہاتھ ملا لیا        
rustam-ali

مجھے کیوں نکالا؟ تحریر ۔چوہدری رستم اجنالہ

میں کالم لکھنے سے پہلے اپنے تمام قارئین سے التماس کرتا ہوں کہ مکمل کالم پڑھنے کے بعد ہی اپنی رائے کا اظہار فرمایا کریں شکریہ۔اجکل ایک فقرہ بہت عام ہے ہر خاص اور عام کی زبان پر وہ فقرہ ہے ۔اس فقرہ کو ادا کر کہ ہر بندہ یہ سمجھتا ہے کہ جیسے وہ کوئی نیکی کا کام کر رہا ہو بلکہ اب تو ہمارے بھائیوں نے وہ فقرہ غیر ملکیوں کو بھی سکھا دیا ہے ۔اور وہ فقرہ یہ ہے ۔مجھے کیوں نکالا۔اس فقرے پر میں نے فیس بک پر کئی وڈیوز دیکھی ہیں میں نے افریکہ کے ایک بندے کی وڈیو دیکھی جس میں وہ کہ رہا ہے ۔مجھے کیوں نکالا۔حیرت اس بات پر ہے کہ کیا وہ افریکن جانتا ہے کہ وہ کیا کہ رہا ہے یقیناًوہ نہیں جانتا ہمارے پاکستانی بھائیوں نے نہ جانے کتنے دن یا کتنے گھنٹے کی محنت کے بعد اسکو یہ فقرہ سکھایا ہو گا ؟کاش ہمارے ان بھائیوں نے جتنا وقت اسکو یہ فقرہ سکھانے میں لگایا ہے وہ وقت کسی غیر مسلم کو کلمہ سکھاتے دین سمجھانے میں لگاتے جس کا انکو کوئی فائدہ بھی ہوتا ۔وہ افریکن تو یہ فقرہ ادا کر کہ صرف ہنسی مذاق کر رہا تھا۔ہمارے وہ بھائی جویہ فقرہ ادا کر نا ہر محفل میں اپنا حق سمجھتے ہیں ۔یا جو وڈیو بنا کر فیس بک پر اپ لوڈ کر رہے ہیں۔میرا ان سے سوال ہے کہ انکا یہ فقرہ ادا کرنے کا مقصد کیا ہے؟سوائے اس کے کہ وہ بھی اس افریکی بندے کی طرح ٹھٹہ مذاق کر رہے ہیں یا پھر وہ سستی شہرت کے متلاشی ہیں؟کہ ہر بندہ انکی وڈیو شئیر کرے ۔میراسوال ان سے یہ بھی ہے کہ انکے اس فقرے سے کسی کو کوئی فرق پڑھتا ہے؟کیا انکے اس فقرے کے ادا کرنے سے انکو نیکیاں مل رہی ہیں ؟کیا انکے اس فقرے سے انکے مرحومین کو قبر میں ثواب مل رہا ہے؟تمام لوگ اس بات سے بے خبر ہیں کہ انکو اس کا کوئی ثواب نہیں مل رہا اور نہ ہی انکے مرنے والوں کو یہ بات قبر میں فائدہ دے رہی ہیں کیا ہی بہتر ہوتا کہ اس فقرے میں اپنا وقت ضائع کرنے کی بجائے وہ اتنا وقت اللہ تعالی کے ذکر کو دیتے جو انکے حق میں بہتر بھی ہے اور اللہ کا ذکر کرنے کا فائدہ انکو قبر میں بھی ہو گا۔اس فقرے سے بہتر ہے وہ کام کر لیں جو اللہ بھی کرتا ہے اور اللہ کے فرشتے بھی یعنی دورد شریف پڑھ لیں (تمام بھائی ایک بار دورد شریف ضرور پڑھ لیں شکریہ)نماز کے لیے اپنا وقت نکال لیں تلاوت قران پاک کر لیں ۔یہ تمام کام اپکے لیے قبر میں بھی فائدہ مند ثابت ہونگے انشاء اللہ ۔۔یہ بات تھی اس عوام کی جس کے بارے میں کیا جاتا ہے کہ عوام اب باشعور ہو گئی ہے اب آتے ہیں اپنے وطن عزیز کے سیاست دانوں کی طرف کہ اس فقرے پر،،مجھے کیوں نکالا ،،انکے کیا خیالات ہیں۔۔کچھ جماعتوں کا خیال ہے کہ نواز شریف چور ہے اس لیے نکالا گیا۔کچھ کا خیال ہے کہ سانحہ ماڈل ٹاون کے شہدا کی وجہ بنی نکالنے کی۔کچھ کا خیال ہے کہ ممتاز قادری صاحب کو پھانسی دی گئی جس وجہ سے اللہ نے پکڑ فرمائی ہے نیز جس جس کے ساتھ وہ سمجھتا ہے کہ نواز شریف حکومت میں اس سے ذیادتی ہوئی ہے وہ اپنے اوپر ہونے والی ذیادتی کو ہی اس نکالے جانے کی وجہ قرار دے رہا ہے وہ کوئی سیاسی جماعت ہو یا دینی جماعت یا کوئی سرکاری ملازم سب اس نکالے جانے پر اپنا موقف رکھتے ہیں۔مجھے کیوں نکالا ؟مجھے کیوں نکالا ؟۔اب میں آتا ہوں اپنے محترم جناب عزت مآب پاکستان کے سابق نااہل وزیر اعظم صاحب کی طرف کہ وہ سڑکو پر عوام سے پوچھ رہے ہیں ۔مجھے کیوں نکالا ؟مجھے کیوں نکالا ؟۔جناب نواز شریف صاحب یہ فیصلہ عدالت نے دیا ہے نہ کہ عوام نے ۔عوام تے۔۔ جینے لایا گلی اودے نال چلی۔۔عوام یہ بات سوچنے سے قاصر ہے کہ اپکو کیوں نکالا عوام بچاری کو کیا پتا ۔۔چلی چلی چلی عوام تے ساڈی سدہی تے چلی جینے لایا گلی اودے ہی نال چلی۔محترم جناب نواز شریف صاحب اسٹیج پر کھڑے ہو کر یہ پوچھنے کی بجائے اپ آئینے کے سامنے کھڑے ہو کر اپنے اپ سے یہ سوال کریں کہ اپکو کیوں نکالا ؟تو شائد اپکو جواب مل جائے اپکو کیوں نکالا ۔جناب رات کو سونے سے پہلے بستر پر اپنے اپ سے سوال کریں اپکو کیوں نکالا؟کبھی آدھی رات کو اٹھ کر جائے نماز ڈال کر دو نفل پڑھ کر اپنے رب سے پوچھیں اس نے اپکو کیوں نکالا ؟اپنے رب سے رات کو رورو کر پوچھیں کہ یہ رسوائی اپکے حصے میں کیوں آئی ۔اپنے رب سے معافی مانگیں وہ کسے سے نا انصافی نہیں کرتا یقیناًاپ سے کوئی بڑی خطا سر ذد ہوئی ہو گی جس کی وجہ سے اس کڑے امتحان سے گذرنا پڑا ہے۔جناب نواز شریف صاحب اپ اور اپکی فیملی راتوں کو اٹھ اٹھ کر اپنے رب سے معافی کی درخواستیں کریں اپنے لوگوں کی بجائے اپنے رب کو راضی کرنے کی کوشش کریں جو اپ سے غلطی ہوئی جسکی وجہ سے رسوائی ہوئی اس غلطی کی اپنے رب سے معافی مانگیں جو معاف کرنے والا ہے اگر اپ نے اپنے رب کو راضی کر لیا تو سب بہتر ہو گا۔رب راضی تے سب راضی۔جب رب راضی ہو گیا تو اپکو سڑکوں پر یہ پوچھنے کی ضرورت نہیں پڑے گی مجھے کیوں نکالا میں خداکو حاضر جان کر یہ کہ رہا ہوں کہ میرا مقصد کسی کی دل آزاری کرنا یا کسی کو خوش کرنا نہیں ہے میں سب کی اصلاح چاہتا ہوں اگر میرے کسی لفظ کی وجہ سے کسی کی دل ازاری ہو ئی ہو تو معذرت چاہتا ہوں پلیز میرے بھائی دوست بزرگ سب نماز پڑھ کر میرے لیے دعا کر دیں شکریہ اپکا اپنا رستم اجنالہ