تازہ ترین
کھیلوں کے میدان آباد کرکے مقامی کمیونٹی کو مثبت اور صحت مندانہ پیغام دیا جا سکتا ہے         ایاز عباسی کو مسلم لیگ ن سپین کا متفقہ صدر منتخب کر لیا گیا         مسلم لیگ ن سپین کے صدر ایاز عباسی کی ایگزیکٹو باڈی کا اعلان کر دیا گیا         ایف آئی اے کی کارروائی، 4 انسانی اسمگلرز گرفتار         لیبیا میں حادثے کے شکار افراد کو بھجوانے والا گروہ گرفتار         ایران میں حجاب مخالف احتجاج،29خواتین گرفتار         لیبیا: کشتی ڈوبنے کا واقعہ 16 پاکستانی جاں بحق ہونے کی تصدیق         سپین۔بزم نظام انٹرنیشنل کے زیر اہتمام محفل نعت ، عاشقان رسول ﷺ کی کثیر تعداد میں شرکت         شہزاد اصغر بھٹی کا چوہدری زبیر ٹانڈہ کے اعزاز میں ظہرانہ ، تحریک انصاف سپین کے صدر اور عہدیداران کی شرکت         سپین۔’’روجر تورنت ماریو ‘‘کاتالونیا کے نئے اسپیکر منتخب         سینئر صحافی عادل عباسی کے اعزاز میں چوہدری کلیم الدین وڑائچ آف گورالی کا عشائیہ ، معززین کی شرکت         بیلجیئم میں دھماکا، متعدد افراد زخمی         پی آئی اےاپنی پروازوں کےدائرہ کارمیں کمی نہیں لارہی، ترجمان         تارکین وطن پرسان فرانسسکوجج کا فیصلہ اشتعال انگیز ہے،وائٹ ہائوس         سن2017 میں 1465 خواتین کوزیادتی کا نشانہ بنایا گیا        
l_397896_030448_updates

فرانس میں دو سالہ ملک گیر ایمرجنسی کا خاتمہ

فرانس میں جاری ملک گیردو سالہ ایمرجنسی اختتام پذیر ہوگئی۔

فرانس میں 13 نومبر 2015کے دہشت گردانہ حملوں کے بعد ایمرجنسی لگائی گئی تھی جس کی مدت میں فرانسیسی پارلیمان نے جولائی میں چھٹی مرتبہ محدود توسیع کی تھی۔

مقررہ مدت کی تکمیل پر یہ ایمرجنسی یکم نومبر کے روز خود بخود ختم ہو گئی ہے۔

فرانس میں اب سخت سکیورٹی ضوابط نافذالعمل ہو جائیں گے جن پر صدر ایمانوئل ماکروں نے 30 اکتوبر کے روز دستخط کر کے قانونی شکل دی تھی۔

واضح رہے کہ پیرس میں بیک وقت کئی مقامات پر کیے گئے حملوں میں 130افراد کی ہلاکت کے بعد بعد یہ ایمرجنسی نافذ کی گئی تھی ۔