تازہ ترین
سپین۔تارکین وطن پاکستانی مقامی سیاسی پارٹیوں کا حصہ بنیں ، حافظ عبدالرزاق صادق         سپین۔گستاخانہ خاکوں کے خلاف احتجاجی مظاہرہ ، ہزاروں افراد کی شرکت         گریگ فیسٹیول ’’ منجوئیک ‘‘ میں پاکستانی ثقافت کے رنگ ، پاکسانی شعرا نے اپنا کلام سنایا         سپین۔مسلم لیگ کا اجلاس احتجاجی ضرور تھا لیکن کسی کے خلاف نہیں ، عہدیداران         سپین۔مسیحیوں کو اپنا نمائندہ خودمنتخب کرنے کا حق دیا جائے ، راجو الیگزینڈر         میاں نواز شریف کے استقبال کے لئے سپین سے بھی قافلے پاکستان پہنچیں گے ، مسلم لیگ ن سپین         سپین۔ تصویری نمائش میں بے نظیر بھٹو شہید کی تصویر توجہ کا مرکز         سپین۔الیکٹرانک میڈیا نمائندگان کے پلیٹ فارم کے لئے ایگزیکٹو کمیٹی قائم         سپین۔سفیر پاکستان اور قونصل جنرل بارسلونا کی کمیونٹی سے ملاقات         سپین۔بارسلونا کرکٹ کلب کی یونیفارم کی رونمائی اور تقریب تقسیم انعامات ظہیر عباس کی شرکت         سپین۔کشمیر کی آواز سنو سیمینارمیں بیرسٹر سلطان محمود کی شرکت         جنرل سیکرٹری مسلم لیگ ن سپین راجو الیگزینڈر کی جانب سے بیگم کلثوم نواز کی صحت یابی کے لئے دعائیہ تقریب کا اہتمام         چین نے پاکستانیوں کیلئے ویزہ اجراء کو نہایت آسان کر دیا         انڈونیشیا میں کشتی ڈوبنے سے193افراد تاحال لاپتہ         موت سے بچ جانے والے مزید 522 تارکین وطن اٹلی پہنچ گئے، حکومت روکنے میں ناکام        
l_397943_114259_updates

سرفراز کی کپتانی راس آگئی ،پاکستان کا ٹی 20رینکنگ میں پہلا نمبر

سرفرازاحمد کی کپتانی راس آگئی ،پاکستان ٹی ٹوینٹی رینکنگ میںپہلےنمبرپرآگیا،بھارت کی نیوزی لینڈکیخلاف پہلےمیچ میںفتح پاکستان کونمبرون پرلےآئی۔

آئی سی سی کی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں گرین شرٹس نے پہلی مرتبہ ٹاپ پوزیشن حاصل کی ہے،چند ماہ پہلے سرفراز احمد کی کپتانی میں پاکستان نے چیمپینز ٹرافی جیتی ،پھر ون ڈے میچز میں مسلسل نو فتوحات اپنے نام کیں،اب ملا ٹیم پاکستان کو ایک اور اعزاز ، ٹی ٹوئنٹی میںپاکستان نے آخری 14 ٹی ٹوئنٹی میچز میں سے بارہ میں میدان مارا اور نمبر ون رینکنگ پر پہنچ گئی۔

پہلی پوزیشن کی ریس میںنیوزی لینڈ کو نئی دلی میں بھارت کے ہاتھوں میچ میں شکست کیا ہوئی اس کے ہاتھ سے پہلی پوزیشن بھی نکل گئی اور پاکستان آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں پہلی پوزیشن پر پہنچ گیا۔

پاکستان کے ریٹنگ پوائنٹس 124 ہیں ، نیوزی لینڈ 121 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے،رینکنگ میں عالمی چیمپئن ویسٹ انڈیز تیسرے ، انگلینڈ چوتھے اور بھارت پانچویں نمبر پر ہے