تازہ ترین
الحاج چوہدری کرامت حسین مہر کے اعزاز میں عشائیہ کے شرکا کی تصاویر         راجہ شفیق کیانی ، جاوید مغل اور افضال احمد بیدار کی طرف سے دیئے گئے عشائیہ میں الحاج چوہدری کرامت حسین مہر کا محمد اقبال چوہدری ، چوہدری امتیاز آکیہ اور شفقت علی رضا کے ساتھ گروپ فوٹو         سوشلسٹ پارٹی کی جانب سے کتالونیا کے صوبائی الیکشن میں بطور ایم پی اے حصہ لینے والے حافظ عبدالرزاق صادق سوشلسٹ پارٹی کے ممبران و عہدیداران کے ساتھ         ادارہ ہم وطن کی جانب سے الحاج چوہدری کرامت حسین مہر کے اعزاز میں یادگاری شیلڈ کا تحفہ         پاکستان سے آئے الحاج چوہدری کرامت حسین مہر کی بارسلونا کی مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات کے ساتھ تصاویر         راجہ شفیق کیانی ، جاوید مغل اور افضال احمد بیدار کی جانب سے پاکستان سے آئے الحاج چوہدری کرامت حسین مہر کے اعزاز میں دیئے گئے عشائیہ میں اویس عابد مہر تلاوت کلام پاک کی سعادت حاصل کرتے ہوئے         الحاج چوہدری کرامت حسین مہر کے اعزاز میں دیئے جانے والے عشائیہ میں افضال احمد بیدار خطاب کرتے ہوئے ہوئے         الحاج چوہدری کرامت حسین مہر کے اعزاز میں دیئے گئے عشائیہ میں راجہ شفیق کیانی کی مختلف تصاویر         بابائے صحافت سپین جاوید مغل کا الحاج کرامت حسین مہر کے اعزاز میں دیئے گئے عشائیہ میں خطاب کا انداز         سپین کے صوبہ کاتالونیا کی سابق گورنر مونسرات گارسیا کا راجہ شفیق کیانی ، جاوید مغل اور افضال احمد بیدار کی جانب سے دیئے جانے والے پاکستان سے آئے الحاج چوہدری کرامت حسین مہر کے اعزاز میں دیئے جانے والے مشترکہ عشائیہ میں خطاب         سپین کے ڈویژن اورتا کی انچارج جیکلین کی قیادت میں سپین کے صوبہ کاتالونیا کی سوشلسٹ پارٹی کے ممبران اور عہدیداران راجہ شفیق کیانی ، جاوید مغل اور افضال احمد بیدار کی جانب سے دیئے جانے والے پاکستان سے آئے الحاج چوہدری کرامت حسین مہر کے اعزاز میں دیئے جانے والے مشترکہ عشائیہ میں شریک         بابائے صحافت ، بابائے آواز اور بابائے سیاست کا الحاج چوہدری کرامت حسین مہر کے اعزاز میں عشائیہ         پاکستانی عوام میاں محمد نواز شریف پر مکمل اعتماد کرتے ہیں ، مسلم لیگ ن سپین         سپین۔انٹرا پارٹی الیکشن’’ نیا پاکستان پینل ‘‘کے نام ، نوٹیفیکیشن جاری         مسلم لیگ ن سپین کے صدر حاجی اسد حسین کی قیادت میں ممبر صوبائی اسمبلی پنجاب چوہدری اکمل سیف چٹھہ اور ان کے احباب سے ملاقات        
pic-cricket-spain-net

سپین ۔ ایلیٹ ڈیوس ٹی ٹونٹی کرکٹ کپ مرثیہ مارشیز کلب نے جیت لیا

بارسلونا(پاک نیوز) سپین کے شہر مرثیہ کے نواحی علاقے’’ پیناتار سان پیدرو ‘‘ کے اسٹیڈیم میں جاری ایلیٹ ڈیوس ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹورنامنٹ مارشیز کرکٹ کلب برطانیہ نے جیت لیا ۔ فائنل میں مارشیز کلب نے کاتالونیا ٹائیگرز کلب بارسلونا کو میچ کی آخری گیند پر ایک سکور حاصل کرکے یہ ٹورنامنٹ 5وکٹوں سے جیتا ۔مارشیز کلب نے ٹاس جیت کر پہلے باؤلنگ کا فیصلہ کیا ، کاتالونیا ٹائیگرز کی ٹیم نے بیس اوورز میں 140سکور کیا جس کے جواب میں مارشیز کلب نے مقررہ اوورز کی آخری گیند اور پانچ کھلاڑی آوٹ پر 141سکور کرکے کپ اپنے نام کر لیا ۔ مین آف دی میچ مبین راجہ ، بہترین باؤلر ناروے ٹیم کے ذیشان اور بہترین بلے باز مارشیز کلب کے حسنین علی قرار پائے ۔ اس ٹورنامنٹ میں برطانیہ ، ناروے اور سپین کی کرکٹ ٹیموں نے حصہ لیا ۔ٹورنامنٹ کے اختتام پر تمام کرکٹ ٹیموں کے اعزاز میں عشائیہ کا اہتمام کیا گیا جہاں تقسیم انعامات کی تقریب اور محفل موسیقی منعقد ہوئی ، ٹورنامنٹ کی ونر ٹرافی مارشیز کرکٹ کلب کے کپتان عامر خان اور رنر اپ ٹرافی کاتالونیا ٹائیگرز کرکٹ کلب بارسلوناکے کپتان حافظ سرور نے وصول کی ۔ انٹرنیشنل ایمپائر اسد روف اور قومی کرکٹ ٹیم کے سابق مینجر اظہر زیدی خصوصی طور پر ٹورنامنٹ میں شمولیت کے لئے پاکستان سے سپین پہنچے تھے جنہوں نے اپنے دست مبارک سے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے ۔ اس موقع پر ایلیٹ ڈیوس ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹورنامنٹ لیگ کے چیئر مین سلیم یاسین آرگنائزرز ڈاکٹر گلفام ،وسیم طیب اور محمد خلیل نے اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ہم یورپی ممالک یعنی فٹ بال کے گھر میں کرکٹ کے فروغ کے لئے ہر سال ایسے ٹورنامنٹ کا انعقاد یقینی بنائیں گے تاکہ ان ممالک کی نئی نسل اور یہاں مقیم پاکستانی نوجوان کرکٹ کھیل سکیں اور اس کھیل میں زیادہ سے زیادہ دلچسپی لیں کیونکہ ایسی مثبت اور صحت مندانہ سرگرمیاں ہمیں مقامی کمیونٹی کے نزدیک کر کے ہمارے بارے میں اچھا تاثر قائم کر سکتی ہیں ۔