پی ایس ایل میں نئی شامل ہونے والی فرنچائز ملتان سلطان نے عمران نذیر کو اپنی ٹیم کے لیے چن لیا ہےجبکہ عمران نذیر 2014ء سے کسی بھی سطح پر کرکٹ نہیں کھیل رہے۔
انہوں نے اپنا آخری ٹی ٹونئٹی میچ 2012ء میں سری لنکا کیخلاف کھیلا تھا تاہم یہ سابق اوپنر کے لیے اہم موقع ہے جس کی بدولت ان پر انٹرنیشنل کرکٹ کے دروازے دوبارہ کھل سکتے ہیں۔
واضح رہے کہ عمران نذیر پاکستان کی جانب سے 79 ون ڈے میچز میں 2 سنچریز اور 9 ففٹیز کی مدد سے61.24 کی اوسط سے 189 5 رنز بنا چکے ہیں۔
انہوں نے 25 ٹی 20 انٹرنیشنل میچز میں3 ففٹیز کے ساتھ 21.73کی اوسط سے 500 رنز بنا رکھے ہیں جبکہ ٹی20 لیگز کے 102 میچز میں 18 نصف سنچریز کی مدد سے22.28 کی اوسط سے 2540 رنز سکور کر رکھے ہیںاور 93 رنز ان کی بہترین انفرادی اننگز ہے