تازہ ترین
سپین۔تارکین وطن پاکستانی مقامی سیاسی پارٹیوں کا حصہ بنیں ، حافظ عبدالرزاق صادق         سپین۔گستاخانہ خاکوں کے خلاف احتجاجی مظاہرہ ، ہزاروں افراد کی شرکت         گریگ فیسٹیول ’’ منجوئیک ‘‘ میں پاکستانی ثقافت کے رنگ ، پاکسانی شعرا نے اپنا کلام سنایا         سپین۔مسلم لیگ کا اجلاس احتجاجی ضرور تھا لیکن کسی کے خلاف نہیں ، عہدیداران         سپین۔مسیحیوں کو اپنا نمائندہ خودمنتخب کرنے کا حق دیا جائے ، راجو الیگزینڈر         میاں نواز شریف کے استقبال کے لئے سپین سے بھی قافلے پاکستان پہنچیں گے ، مسلم لیگ ن سپین         سپین۔ تصویری نمائش میں بے نظیر بھٹو شہید کی تصویر توجہ کا مرکز         سپین۔الیکٹرانک میڈیا نمائندگان کے پلیٹ فارم کے لئے ایگزیکٹو کمیٹی قائم         سپین۔سفیر پاکستان اور قونصل جنرل بارسلونا کی کمیونٹی سے ملاقات         سپین۔بارسلونا کرکٹ کلب کی یونیفارم کی رونمائی اور تقریب تقسیم انعامات ظہیر عباس کی شرکت         سپین۔کشمیر کی آواز سنو سیمینارمیں بیرسٹر سلطان محمود کی شرکت         جنرل سیکرٹری مسلم لیگ ن سپین راجو الیگزینڈر کی جانب سے بیگم کلثوم نواز کی صحت یابی کے لئے دعائیہ تقریب کا اہتمام         چین نے پاکستانیوں کیلئے ویزہ اجراء کو نہایت آسان کر دیا         انڈونیشیا میں کشتی ڈوبنے سے193افراد تاحال لاپتہ         موت سے بچ جانے والے مزید 522 تارکین وطن اٹلی پہنچ گئے، حکومت روکنے میں ناکام        
l_402292_111953_updates

شہدائے کربلا کے چہلم کے باعث ملک کے مختلف شہروں میں موبائل فون سروس معطل

شہدائے کربلا کے چہلم کے باعث ملک کے مختلف شہروں میں موبائل فون سروس معطل کردی گئی۔

ملک کے مختلف شہروں میں چہلم کے موقع پر موبائل فون سروس رات 9 بجے تک معطل رہے گی۔ موبائل فون سروس کوئٹہ، راولپنڈی اور کراچی سمیت کئی شہروں میں معطل کی گئی ہے۔

موبائل فون سروس کی بندش سے شہریوں کا مواصلاتی رابطہ منقطع ہوگیا ہے اور انہیں رابطوں میں پریشانی کا سامنا ہے۔

حضرت امام حسین اور ان کے جانثاروں کے چہلم کے موقع پر ملک بھر میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔ مرکزی جلوسوں کے روٹس پر پولیس اہلکاروں کی بھاری نفری تعینات ہے جب کہ راستے کنٹینرزلگا کربند کئے گئے ہیں۔

دوسری جانب صوبہ بھر میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر بھی پابندی عائد ہے جو آج رات 12 بجے تک برقرار رہے گی۔ قانون نافذ کرنے والے ادارے، خواتین، 12 سال سے کم عمر بچے اور صحافی حضرات ڈبل سواری کی پابندی سے مستثنیٰ ہوں گے