تازہ ترین
کھیلوں کے میدان آباد کرکے مقامی کمیونٹی کو مثبت اور صحت مندانہ پیغام دیا جا سکتا ہے         ایاز عباسی کو مسلم لیگ ن سپین کا متفقہ صدر منتخب کر لیا گیا         مسلم لیگ ن سپین کے صدر ایاز عباسی کی ایگزیکٹو باڈی کا اعلان کر دیا گیا         ایف آئی اے کی کارروائی، 4 انسانی اسمگلرز گرفتار         لیبیا میں حادثے کے شکار افراد کو بھجوانے والا گروہ گرفتار         ایران میں حجاب مخالف احتجاج،29خواتین گرفتار         لیبیا: کشتی ڈوبنے کا واقعہ 16 پاکستانی جاں بحق ہونے کی تصدیق         سپین۔بزم نظام انٹرنیشنل کے زیر اہتمام محفل نعت ، عاشقان رسول ﷺ کی کثیر تعداد میں شرکت         شہزاد اصغر بھٹی کا چوہدری زبیر ٹانڈہ کے اعزاز میں ظہرانہ ، تحریک انصاف سپین کے صدر اور عہدیداران کی شرکت         سپین۔’’روجر تورنت ماریو ‘‘کاتالونیا کے نئے اسپیکر منتخب         سینئر صحافی عادل عباسی کے اعزاز میں چوہدری کلیم الدین وڑائچ آف گورالی کا عشائیہ ، معززین کی شرکت         بیلجیئم میں دھماکا، متعدد افراد زخمی         پی آئی اےاپنی پروازوں کےدائرہ کارمیں کمی نہیں لارہی، ترجمان         تارکین وطن پرسان فرانسسکوجج کا فیصلہ اشتعال انگیز ہے،وائٹ ہائوس         سن2017 میں 1465 خواتین کوزیادتی کا نشانہ بنایا گیا        
Melania 01_l

امریکی خاتون اول میلانیا ٹرمپ نے بیجنگ کے چڑیا گھر اور دیوار چین کا دورہ کیا

امریکی خاتون اول میلانیا ٹرمپ نے بیجنگ کے چڑیا گھر اور دیوار چین کا دورہ کیا، اسکول بچوں کے ساتھ گانا گایا اور تصویریں بھی بنوائیں۔

Melania 04_l

چین کے تین روزہ دورے کے دوران امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ اور میلانیا ٹرمپ نے چینی صدر شی جن پنگ اور ان کی اہلیہ سے ملاقات کی، جس کے بعد میلانیا ٹرمپ نے بیجنگ کے چڑیا گھر گئیں اور خوب انجوائے کیا۔

Melania 01_l

برطانوی اخبار ’ڈیلی میل ‘کے مطابق میلانیا ٹرمپ کی آمد پر ’پانڈا ہائوس‘ کے مرکزمی دروازے پر چین اور امریکہ کے پرچم تھامے اسکول کے بچوں نےان کا شاندار میں استقبال کیا۔

میلانیا ٹرمپ نے پانڈا ہائوس میں ’گوگو‘ نامی پانڈا کے ساتھ وقت گزارا اور بچوں کے ساتھ تالیوں کی گونج میں جھنڈالہرا کر دلچسپ اندار میں گانا بھی گایا۔

Malania 02_l

میلانیا نے بچوں کا شکریہ ادا کیا اور ان کے ساتھ تصاویر بھی بنوائیں۔

وہ چڑیا گھر میں پانڈا شاپ پر بھی گئیں جہاں دکاندار نے انہیں پانڈا کا خوبصورت کھلونا تحفے کے طور پر پیش کیا۔

Melania 03_l

میلانیا ٹرمپ چڑیا گھر کی سیر کے بعد دیوار چین اور ایک اسکول بھی گئیں، جہاں وہ بچوں سے ساتھ ہنسی مذاق اور ان کی نصابی سرگرمیوں میں بھرپور دلچسپی لیتی نظر آئیں