تازہ ترین
کھیلوں کے میدان آباد کرکے مقامی کمیونٹی کو مثبت اور صحت مندانہ پیغام دیا جا سکتا ہے         ایاز عباسی کو مسلم لیگ ن سپین کا متفقہ صدر منتخب کر لیا گیا         مسلم لیگ ن سپین کے صدر ایاز عباسی کی ایگزیکٹو باڈی کا اعلان کر دیا گیا         ایف آئی اے کی کارروائی، 4 انسانی اسمگلرز گرفتار         لیبیا میں حادثے کے شکار افراد کو بھجوانے والا گروہ گرفتار         ایران میں حجاب مخالف احتجاج،29خواتین گرفتار         لیبیا: کشتی ڈوبنے کا واقعہ 16 پاکستانی جاں بحق ہونے کی تصدیق         سپین۔بزم نظام انٹرنیشنل کے زیر اہتمام محفل نعت ، عاشقان رسول ﷺ کی کثیر تعداد میں شرکت         شہزاد اصغر بھٹی کا چوہدری زبیر ٹانڈہ کے اعزاز میں ظہرانہ ، تحریک انصاف سپین کے صدر اور عہدیداران کی شرکت         سپین۔’’روجر تورنت ماریو ‘‘کاتالونیا کے نئے اسپیکر منتخب         سینئر صحافی عادل عباسی کے اعزاز میں چوہدری کلیم الدین وڑائچ آف گورالی کا عشائیہ ، معززین کی شرکت         بیلجیئم میں دھماکا، متعدد افراد زخمی         پی آئی اےاپنی پروازوں کےدائرہ کارمیں کمی نہیں لارہی، ترجمان         تارکین وطن پرسان فرانسسکوجج کا فیصلہ اشتعال انگیز ہے،وائٹ ہائوس         سن2017 میں 1465 خواتین کوزیادتی کا نشانہ بنایا گیا        
karsihma4

اداکارہ کرشمہ کپور کی اپنے قریبی دوست سندیپ تو شنیوال سے شادی کی خبریں

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ کرشمہ کپور کی اپنے قریبی دوست سندیپ تو شنیوال سے شادی کی خبریں میڈیا میں گردش کرنے لگی ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق کرشمہ کپور اپنے قریبی دوست سندیپ تو شنیوال سے بہت جلد شادی کرنے جا رہی ہیں۔


دونوں ان دنوں اکھٹے مختلف تقاریب میں دیکھے جا رہے ہیں، جس کی وجہ سے چہ مگوئیاں ہو رہی ہیں کہ یہ دوستی بہت جلد رشتے میں بدل جائے گی۔ان خبروں کو اس لیے بھی تقویت مل رہی ہے کیونکہ سندیپ وشنیوال بھی اپنی اہلیہ سے علیحدگی اختیار کر چکے ہیں۔


انہوں نے اپنی اہلیہ ڈاکٹر ارشیتا سے 14 سالہ ازدواجی رشتہ ختم کرنے کیلئے بھارت کی فیملی کورٹ میں درخواست دائر کی تھی، اس سے قبل کرشمہ کپور بھی اپنے شوہر سنجے کپور سے طلاق حاصل کر چکی ہیں۔


کرشمہ اور سنجے 2003ء میں شادی کے بندھن میں بندھے تھے، لیکن گھریلو ناچاقی کی وجہ سے دونوں میں دوریاں بڑئی اور نوبت طلاق کو پہنچ گئیں۔ واضح رہے کہ سندیپ توشنیوال بھارت کی ٹاپ فارماسوٹیکل کمپنی کے سی ای او ہیں