تازہ ترین
زبیر گل کے خلاف ہونے والی سازش تمام تارکین وطن کے خلاف سازش ہے ،لیگی عہدیداران         مسلم لیگ ن سپین کے صدر ایاز عباسی اور سرپرست اعلی حاجی اسد حسین کی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی انوشہ رحمان سے ملاقات         پاکستانی کمیونٹی کے مسائل کا حل اؤلین ترجیح ہو گی ، خیام اکبرسفیر پاکستان میڈرڈ         مسلم لیگ ن سپین آج شام سات بجے کایئے چلی میں جشن منائے گی ، مٹھائی تقسیم کی تقریب بھی ہو گی         کشمیریوں پر ایک ماہ میں 13 لاکھ پیلٹ گنز فائر کیےگئے،کشمیر پولیس         چار روزہ ورلڈ موبائل کانگریس بارسلوناکا اختتام ، انوشہ رحمان کی شرکت         سوسائٹی فار کرائسٹ اور مسلم لیگ ن سپین کی سانحہ شاہدرہ پر مشترکہ پریس کانفرنس         پاکستانی سیاست کے یورپی ممالک میں مقیم پاکستانیوں پر اثرات ، پاک نیوز سروے رپورٹ         MWC 2018: the biggest news from Mobile World Congress in Barcelona         پاکستان پیپلز پارٹی برطانیہ میں تقرریوں کا سلسلہ جاری         بھارتی لیجنڈری اداکارہ سری دیوی انتقال کرگئیں         کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے لاہور قلندرز کو 9 وکٹوں سے ہرا دیا         ویسٹ انڈیز کا دورئہ پاکستان خطرات سے دوچار         سائرہ پیٹر کی پی لیک فیسٹیول میں شاندار پرفارمنس         اردوان نے اپنے بدترین دشمن سے ہاتھ ملا لیا        
l_402327_080234_updates

وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کنٹرول لائن کا دورہ

وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کنٹرول لائن کا دورہ کیا جہاں انہوں نے بھارتی فائرنگ کے نتیجے میں شہید ہونے والے افراد کے لواحقین اور زخمیوں سے ملاقات کی۔

انہیں اس موقع پر ایل او سی کی صورتحال پر تفصیلی بریفنگ بھی دی گئی اور بتایا گیا کہ پاک فوج بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دے رہی ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق وزیر اعظم نے بھارتی فوج کی معصوم شہریوں کو نشانہ بنانے کی پالیسی کی شدید مذمت کی اور اس عزم کا دوبارہ اعادہ کیا کہ پاکستان کشمیریوں کی جدوجہد کی سیاسی، سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھے گا۔

اس موقع پر وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے شہری آبادی کو محفوظ بنانے کے لیے کمیونٹی پروٹیکشن بنکرز کی تعمیر کے لیے فنڈز کی منظوری دی اور شہداء کے اہل خانہ اور زخمیوں کی امدادی رقوم میں اضافے کا بھی اعلان کیا۔

اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ہدایت کی کہ بھارتی فائرنگ کے نتیجے میں زخمی ہونے والی لڑکی کو فوری طور پر اے ایف آئی آر ایم منتقل کیا جائے۔

اس موقع پر ان کے ہمراہ وزیر اعظم آزاد کشمیر راجا فاروق حیدر بھی تھے