تازہ ترین
زبیر گل کے خلاف ہونے والی سازش تمام تارکین وطن کے خلاف سازش ہے ،لیگی عہدیداران         مسلم لیگ ن سپین کے صدر ایاز عباسی اور سرپرست اعلی حاجی اسد حسین کی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی انوشہ رحمان سے ملاقات         پاکستانی کمیونٹی کے مسائل کا حل اؤلین ترجیح ہو گی ، خیام اکبرسفیر پاکستان میڈرڈ         مسلم لیگ ن سپین آج شام سات بجے کایئے چلی میں جشن منائے گی ، مٹھائی تقسیم کی تقریب بھی ہو گی         کشمیریوں پر ایک ماہ میں 13 لاکھ پیلٹ گنز فائر کیےگئے،کشمیر پولیس         چار روزہ ورلڈ موبائل کانگریس بارسلوناکا اختتام ، انوشہ رحمان کی شرکت         سوسائٹی فار کرائسٹ اور مسلم لیگ ن سپین کی سانحہ شاہدرہ پر مشترکہ پریس کانفرنس         پاکستانی سیاست کے یورپی ممالک میں مقیم پاکستانیوں پر اثرات ، پاک نیوز سروے رپورٹ         MWC 2018: the biggest news from Mobile World Congress in Barcelona         پاکستان پیپلز پارٹی برطانیہ میں تقرریوں کا سلسلہ جاری         بھارتی لیجنڈری اداکارہ سری دیوی انتقال کرگئیں         کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے لاہور قلندرز کو 9 وکٹوں سے ہرا دیا         ویسٹ انڈیز کا دورئہ پاکستان خطرات سے دوچار         سائرہ پیٹر کی پی لیک فیسٹیول میں شاندار پرفارمنس         اردوان نے اپنے بدترین دشمن سے ہاتھ ملا لیا        
facebook1

کاتالونیا پریمیئر لیگ کا فائنل ، مہمان خصوصی الحاج چوہدری کرامت حسین مہر فخر گڑھا جٹاں ہوں گے

بارسلونا(پاک نیوز) کاتالونیا پریمئر لیگ کا فائنل بروز اتوار منجوئیک کرکٹ اینڈ بیس بال گراونڈ میں کھیلا جائے گا ۔ تفصیلات کے مطابق بارسلونا میں ہونے والی پہلی کاتالونیا پریمیئر لیگ کا فائنل میچ بروز اتوار گیارہ نومبر کو منجوئیک کرکٹ اینڈ بیس بال گراونڈ میں کھیلا جائے گا ۔کاتالونیا کرکٹ لیگ میں کل پانچ ٹیموں نے حصہ لیا ، کچھ عرصہ قبل مقامی ریسٹورنٹ میں کاتالونیا لیگ کے لئے فرنچائز کی نیلامی ہوئی تھی جس میں بارسلونا قلندر ، تاراگونا گلیڈییٹرز ، لالایدہ لائنز ، کاتالونیا کنگز اور خرونا رائلز نامی ٹیمیں شامل تھیں ، انہی پانچ ٹیموں کے مابین پول میچ ہوئے جن میں بارسلونا قلندرز نے فتح حاصل کرتے ہوئے فائنل تک رسائی حاصل کر لی ، اب بروز ہفتہ ہونے والے سیمی فائنل کی فاتح ٹیم سے بارسلونا قلندرز کا فائنل میچ اتوار والے دن ہوگا ، کاتالان کرکٹ فیڈریشن کے زیر اہتمام ہونے والے اس کانٹے دار میچ کے مہمان خصوصی سپین کے معروف بزنس مین اور بارسلونا قلندرز فرنچائز کے اونر چوہدری امانت حسین مہر کے والد محترم الحاج چوہدری کرامت حسین مہر ہونگے ، الحاج کرامت حسین مہر پاکستان سے خصوصی طور پر اس تورنامنٹ میں شمولیت کے لئے تشریف لائے ہیں ۔ بارسلونا قلندرز کی طرف سے پاکستان کے سابق قومی کھلاڑی عبدالرزاق اور یاسر عرفات بھی ٹورنامنٹ میں شامل ہوں گے اور یہ پہلا موقع ہے کہ کاتالونیا پریمیئر لیگ میں پاکستان کے قومی کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں ۔ہفتے کی شام کو سکائی ویز ریسٹورنٹ پر بادالونا شاہین کرکٹ کلب کی جانب سے ایک گالا ڈنر کا اہتمام کیا گیا ہے جو الحاج کرامت حسین مہر ، بارسلونا قلندرز اور کاتالونیا کنگز کے اعزاز میں ہوگا ، اس گالا ڈنر میں محفل موسیقی کا بھی اہتمام ہوگا جس میں مقامی فنکار اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے ۔