تازہ ترین
الحاج چوہدری کرامت حسین مہر کے اعزاز میں عشائیہ کے شرکا کی تصاویر         راجہ شفیق کیانی ، جاوید مغل اور افضال احمد بیدار کی طرف سے دیئے گئے عشائیہ میں الحاج چوہدری کرامت حسین مہر کا محمد اقبال چوہدری ، چوہدری امتیاز آکیہ اور شفقت علی رضا کے ساتھ گروپ فوٹو         سوشلسٹ پارٹی کی جانب سے کتالونیا کے صوبائی الیکشن میں بطور ایم پی اے حصہ لینے والے حافظ عبدالرزاق صادق سوشلسٹ پارٹی کے ممبران و عہدیداران کے ساتھ         ادارہ ہم وطن کی جانب سے الحاج چوہدری کرامت حسین مہر کے اعزاز میں یادگاری شیلڈ کا تحفہ         پاکستان سے آئے الحاج چوہدری کرامت حسین مہر کی بارسلونا کی مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات کے ساتھ تصاویر         راجہ شفیق کیانی ، جاوید مغل اور افضال احمد بیدار کی جانب سے پاکستان سے آئے الحاج چوہدری کرامت حسین مہر کے اعزاز میں دیئے گئے عشائیہ میں اویس عابد مہر تلاوت کلام پاک کی سعادت حاصل کرتے ہوئے         الحاج چوہدری کرامت حسین مہر کے اعزاز میں دیئے جانے والے عشائیہ میں افضال احمد بیدار خطاب کرتے ہوئے ہوئے         الحاج چوہدری کرامت حسین مہر کے اعزاز میں دیئے گئے عشائیہ میں راجہ شفیق کیانی کی مختلف تصاویر         بابائے صحافت سپین جاوید مغل کا الحاج کرامت حسین مہر کے اعزاز میں دیئے گئے عشائیہ میں خطاب کا انداز         سپین کے صوبہ کاتالونیا کی سابق گورنر مونسرات گارسیا کا راجہ شفیق کیانی ، جاوید مغل اور افضال احمد بیدار کی جانب سے دیئے جانے والے پاکستان سے آئے الحاج چوہدری کرامت حسین مہر کے اعزاز میں دیئے جانے والے مشترکہ عشائیہ میں خطاب         سپین کے ڈویژن اورتا کی انچارج جیکلین کی قیادت میں سپین کے صوبہ کاتالونیا کی سوشلسٹ پارٹی کے ممبران اور عہدیداران راجہ شفیق کیانی ، جاوید مغل اور افضال احمد بیدار کی جانب سے دیئے جانے والے پاکستان سے آئے الحاج چوہدری کرامت حسین مہر کے اعزاز میں دیئے جانے والے مشترکہ عشائیہ میں شریک         بابائے صحافت ، بابائے آواز اور بابائے سیاست کا الحاج چوہدری کرامت حسین مہر کے اعزاز میں عشائیہ         پاکستانی عوام میاں محمد نواز شریف پر مکمل اعتماد کرتے ہیں ، مسلم لیگ ن سپین         سپین۔انٹرا پارٹی الیکشن’’ نیا پاکستان پینل ‘‘کے نام ، نوٹیفیکیشن جاری         مسلم لیگ ن سپین کے صدر حاجی اسد حسین کی قیادت میں ممبر صوبائی اسمبلی پنجاب چوہدری اکمل سیف چٹھہ اور ان کے احباب سے ملاقات        
picss1

سپین۔کاتالونیا پریمیئرکرکٹ لیگ بارسلونا قلندرز نے جیت لی

بارسلونا(پاک نیوز)کاتالان کرکٹ فیڈریشن کے زیر اہتمام ہونے والی پہلی کاتالونیا پریمئر لیگ 2017کا فائنل بارسلونا قلندرز کلب نے جیت لیا ۔تفصیلات کے مطابق کاتالونیا پریمئر لیگ میں شامل پانچ ٹیموں کے مابین کانٹے دار مقابلے ہوئے جن میں بارسلونا قلندرز ، تاراگونا گلیڈی ایٹرز ، جرونا رائلز ، لالیدہ لائنز اور کاتالونیا کنگز نامی ٹیمیں شامل تھیں ۔سیمی فائنل میں کاتالونیا کنگز نے تاراگونا گلیڈی ایٹرز کو ہرا کر فائنل کے لئے کوالیفائی کیا ۔فائنل میچ میں کاتالونیا کنگز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ بیس اوورز میں 115رنز بنائے جس کے جواب میں بارسلونا قلندرز نے 116رنز کا ٹارگٹ آسانی سے پورا کر لیا اور کاتالونیا پریمئر لیگ کا فائنل جیت کر ٹرافی اپنے نام کر لی ۔فائنل میچ کی دلچسپ بات یہ تھی کہ پاکستان کے سابق قومی کرکٹرز آل راونڈر عبدالرزاق اور یاسر عرفات بھی بارسلونا قلندرز کی جانب سے کھیلے ۔جن کو اسٹیڈیم میں موجود پاکستانی کمیونٹی نے بھر پور داد دے کر خوش آمدید کہا ۔فائنل میچ کے مہمان خصوصی سپین کے معروف بزنس مین اور بارسلونا قلندرز فرنچائز کے اونر چوہدری امانت مہر کے والد گرامی الحاج چوہدری کرامت حسین مہر تھے جو خصوصی طور پر پاکستان سے سپین پہنچے تھے ۔رنر اپ ٹرافی کاتالونیا کنگز کے کپتان عدیل راجہ نے حاصل کی جبکہ ونر ٹرافی بارسلونا قلندرز کے کپتان بابر مرزا نے مہمان خصوصی الحاج کرامت حسین مہر سے وصول کی ۔مین آف دی میچ زردان خان ، بہترین باؤلر سکندر رضا اور مین آف دی سیریز بابر مرزا قرار پائے ، ان کھلاڑیوں کو عابد رانجھا ، حافظ عبدالرزاق صادق ، محمد اقبال چوہدری ، عمران ملک نے انعامات دیئے ۔ فائنل میچ کے ریفری ملک عدنان تھے ۔اس موقع پر روزنامہ جنگ سے بات کرتے ہوئے آل راونڈر عبدالرزاق اور یاسر عرفات نے کہا کہ ہمیں سپین میں پاکستانی ینگ ٹیلنٹ کے ساتھ کرکٹ کھیل کر بہت اچھا لگا ہے ، انہوں نے کہا کہ یورپی ممالک فٹ بال کاگھر ہیں لیکن پاکستانی کمیونٹی نے یہاں کرکٹ کے فروغ کے لئے نمایاں کوششیں کی ہیں ، انہوں نے کہا کہ ایسے میچ ہماری نوجوان نسل کو کرکٹ کی جانب راغب کرنے کے لئے مددگار ثابت ہو سکتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ اس سال اسٹیڈیم میں کرکٹ کے شائقین کی تعداد نے بھی ہمیں بڑاحوصلہ دیا ہے اور اُمید ہے کہ آئندہ سال یہ تعداد کئی گنا زیادہ ہو گی ۔