تازہ ترین
کھیلوں کے میدان آباد کرکے مقامی کمیونٹی کو مثبت اور صحت مندانہ پیغام دیا جا سکتا ہے         ایاز عباسی کو مسلم لیگ ن سپین کا متفقہ صدر منتخب کر لیا گیا         مسلم لیگ ن سپین کے صدر ایاز عباسی کی ایگزیکٹو باڈی کا اعلان کر دیا گیا         ایف آئی اے کی کارروائی، 4 انسانی اسمگلرز گرفتار         لیبیا میں حادثے کے شکار افراد کو بھجوانے والا گروہ گرفتار         ایران میں حجاب مخالف احتجاج،29خواتین گرفتار         لیبیا: کشتی ڈوبنے کا واقعہ 16 پاکستانی جاں بحق ہونے کی تصدیق         سپین۔بزم نظام انٹرنیشنل کے زیر اہتمام محفل نعت ، عاشقان رسول ﷺ کی کثیر تعداد میں شرکت         شہزاد اصغر بھٹی کا چوہدری زبیر ٹانڈہ کے اعزاز میں ظہرانہ ، تحریک انصاف سپین کے صدر اور عہدیداران کی شرکت         سپین۔’’روجر تورنت ماریو ‘‘کاتالونیا کے نئے اسپیکر منتخب         سینئر صحافی عادل عباسی کے اعزاز میں چوہدری کلیم الدین وڑائچ آف گورالی کا عشائیہ ، معززین کی شرکت         بیلجیئم میں دھماکا، متعدد افراد زخمی         پی آئی اےاپنی پروازوں کےدائرہ کارمیں کمی نہیں لارہی، ترجمان         تارکین وطن پرسان فرانسسکوجج کا فیصلہ اشتعال انگیز ہے،وائٹ ہائوس         سن2017 میں 1465 خواتین کوزیادتی کا نشانہ بنایا گیا        
lorangee1

ممبر صوبائی اسمبلی پنجاب چوہدری اکمل سیف چٹھہ اور ان کے احباب کے اعزاز میں چوہدری امتیاز آف لوراں کا شان پرتکلف عشائیہ

بارسلونا(پاک نیوز) پاکستان سے آئے ہوئے ممبر صوبائی اسمبلی پنجاب چوہدری اکمل سیف چٹھہ ، ضلع کونسل کے وائس چیئر مین چوہدری اعجاز پرویا اور سعد تارڑ کے اعزاز میں سپین کی معروف سماجی ، سیاسی شخصت اور سٹار گروپ آف بزنس کے ڈائریکٹر چوہدری امتیاز آف لوراں نے مقامی ریسٹورنٹ پر عشائیہ دیا جس میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے معززین کے ساتھ میڈرڈ سفارت خانہ پاکستان میں تعینات قونصلر امتیاز فیروز گوندل نے خصوصی شرکت کی ۔ تلاوت کلام پاک سے شروع ہونی والی اس محفل میں چوہدری ساجد گوندل ، چوہدری نوید وڑائچ ، پاکستان مسلم لیگ ن سپین کے صدر حاجی اسد حسین ، چیئر مین قمر علی مہر چوہدری ، نائب صدر فاروق اعظم ، جنرل سیکرٹری راجو الیگزینڈر ، ڈپٹی سیکرٹری جنرل شاہد ملک اور انفارمیشن سیکرٹری مسلم لیگ ن شاہد مغل نے بھی شرکت کی ۔ عشائیہ میں نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وسلم کی سعادت محمد احسان نےحاصل کی جبکہ ملی ترانہ سعید حیدری نے سنایا ۔اسٹیج سیکرٹری کے فرائض شفقت رضا نے ادا کئے ۔ عشائیہ سے خطاب کرتے ہوئے چوہدری ساجد گوندل ، حاجی اسد حسین ، میڈیا ممبران اور چوہدری امتیاز لوراں نے آنے والے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا ، ضلع گوجرانوالہ کے وائس چیئر مین چوہدری اعجاز پرویا نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہم نے سن رکھا تھا کہ اہل بارسلونا بہت مہمان نواز ہین لیکن آج اپنی آنکھوں سے دیکھ لیا کہ جو سنا تھا وہ بالکل ٹھیک ہے ، انہوں نے کہا کہ پنجاب سے تعلق رکھنے والی زیادہ تر کمیونٹی یورپی ممالک میں مقیم ہے یہاں ان کی ترقی دیکھ کر دل خوش ہو گیا ۔ قونصلر امتیاز فیروز گوندل نے اپنے خطاب میں کہا کہ چوہدری اکمل سیف چٹھہ ان کے والد اور دادا سیاسی اور سماجی اعتبار سے کسی تعارف کے محتاج نہیں ہیں ، ان کی سماجی خدمات ہی ان کی جیت کا سبب بنتی ہیں ، انہوں نے کہا کہ میرا تعلق اس خاندان سے بہت پرانا ہے ، انہون نے کہا کہ بارسلونا مین پاکستانی کمیونٹی نے بزنس میں جس تیزی سے ترقی کی ہے وہ خوش آئند ہے ، انہوں نے کہا کہ بہت جلد ہماری آئندہ نسل سپین کے سرکاری اداروں میں اپنا نمایاں مقام حاصل کر لے گی ، انہوں نے کہا کہ دس سے بیس سال پہلے آنے والے والدین نے جو محنت کی اور پلیٹ فارم پیدا کیا اس کا فائدہ ہماری آئندہ نسل کو ہو گا اور وہ نسل تعلیمی اور کھیلوں کے میدانوں میں نام پیدا کرے گی ۔ عشائیہ سے خطاب کرتے ہوئے چوہدری اکمل سیف چٹھہ نے کہا کہ میں چوہدری امتیاز لوراں کا انتہائی مشکور ہوں کہ جنہوں نے اپنی گوناں گو مصروفیات میں سے وقت نکالا اور ہماری میزبانی کی ، انہوں نے کہا کہ ہم بارسلونا میں ملنے والی محبت کبھی فراموش نہیں کر سکیں گے ، انہوں نے کہا کہ پاکستانی جہاں بھی رہیں وہ اپنی روایات کو ضرور زندہ رکھتے ہیں اور مہمان نوازی پاکستانیوں کی اعلی روایات میں سے ایک ہے ، انہوں نے کہا کہ پنجاب اوورسیز کمیشن نے اوورسیز پاکستانیوں کے کام جس تیزی سے کئے ہیں اس کی مثال پہلے نہیں ملتی انہوں نے کہا کہ ہماری کوشش ہوتی ہے کہ ہم اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کریں ، چوہدری امتیاز لوراں نے امتیاز فیروز گوندل اور ممبر صوبائی اسمبلی کو مخاطب کرکے سپین کے ساتھ  دہری شہریت کے کنٹریکٹ پر عمل درامد کرنے کی اپیل کی ۔چوہدری امتیاز لوراں نے کہا کہ دوہری شہریت کے مسئلہ کے ساتھ ساتھ بڑا مسئلہ یہ ہے کہ جب ہم یہاں شہریت حاصل کر لیں تو اصل مسائل اس کے بعد پیدا ہوتے ہیں ، اسلحہ لائسنس کینسل ہوجاتا ہے اور پاکستان میں کئی ایسے عوامل ہیں جو پاکستان کی شہریت ختم کرتے ہوی نافذ کر دیئے جاتے ہیں ۔عشائیہ میں تمام معززین کی انواع و اقسام کے کھانوں سے تواضع کی گئی ۔