تازہ ترین
سپین۔’’روجر تورنت ماریو ‘‘کاتالونیا کے نئے اسپیکر منتخب         سینئر صحافی عادل عباسی کے اعزاز میں چوہدری کلیم الدین وڑائچ آف گورالی کا عشائیہ ، معززین کی شرکت         بیلجیئم میں دھماکا، متعدد افراد زخمی         پی آئی اےاپنی پروازوں کےدائرہ کارمیں کمی نہیں لارہی، ترجمان         تارکین وطن پرسان فرانسسکوجج کا فیصلہ اشتعال انگیز ہے،وائٹ ہائوس         سن2017 میں 1465 خواتین کوزیادتی کا نشانہ بنایا گیا         موت کے سوداگر سپین میں سر گرم عمل ، آٹے کی آڑ میں پلاسٹک کی فروخت         طارق رفیق بھٹی صحافتی میدان میں بہترین اضافہ ہیں ،بہت جلد کامیابیوں سے ہمکنار ہوں گے ،معززین سپین         عبدالصبور ہر دلعزیز شخصیت تو ہیں ہی ، لیکن وہ نقابت کے رموز خوب جانتے ہیں         چوہدری محمد ادریس نائب صدر مسلم لیگ ن سپین کا 25دسمبر کی تقریب سے خطاب         پی ٹی آئی سپین کے زیر اہتمام کرسمس اور قائد ڈے کے کیک کاٹنے کی تقریب ، سنیٹر صوبہ کاتالونیا رابرٹ مسیح کی خصوصی شرکت         پی ٹی آئی سپین کے نائب صدر عمران یونس کے والد کی وفات پر ختم شریف اور قران خوانی         مسلم لیگ ن سپین کے زیر اہتمام کرسمس ، یوم قائد اعظم اور میاں محمد نواز شریف کی سالگرہ کا کیک کاٹنے کی تقریب ہمالیہ ریسٹورنٹ پر منعقد ہو گی         تحریک انصاف سپین کے زیر اہتمام یوم قائد اعظم حویلی ریسٹورنٹ پر 25دسمبر کو منایا جائے گا         سپین ۔ کاتالونیا کے صوبائی انتخابات آخری مراحل میں داخل        
24774838_1363117317165973_4096430688927216437_n

حاجی اسد حسین کی صدارت میں مسلم لیگ ن سپین کا اہم اجلاس ، ملکی حالات پر بات چیت

بارسلونا(پاک نیوز) پاکستان مسلم لیگ ن سپین کے صدر حاجی اسد حسین کی صدارت میں پاکستان کی موجودہ صورت حال اور مسلم لیگ ن کے خلاف ہونے والی سازشوں کے عنوان سے ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں مسلم لیگ ن سپین کے نائب صدر چوہدری محمد ادریس ، فنانس سیکرٹری چوہدری محمد رمضان ،سینئر راہنما افضال احمد بیدار اور ڈاکٹر سید انعام نے شرکت کی ۔ اس موقع پر حاجی اسد حسین نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ن کے قائدین کے خلاف ہونے والی تمام سازشیں ناکام ہونگی ، انہوں نے کہا کہ میاں محمد نواز شریف اور میاں محمد شہباز شریف نے پاکستان کو ترقی کے راستے پر گامزن کیا اور آج ملک دشمن طاقتیں اُس ترقی کو روکنا چاہتی ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ہم تارکین وطن پاکستانی پاکستان کو ترقی کرتا دیکھنا چاہتے ہیں اور میاں برادران ہی ملکی ترقی کے ضامن ہیں ۔انہوں نے کہا کہ میاں محمد نواز شریف پانچ دن بعد لندن سے پاکستان واپس روانہ ہونگے اور اپنے خلاف ہونے والی ہر سازش کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے ۔اس موقع پر بیگم کلثوم نواز کی صحت یابی اور ملکی استحکام کے لئے خصوصی دعا بھی کی گئی ۔

24862342_1363116910499347_3311546996861678161_n24862485_1363117150499323_5836395667237085792_n