تازہ ترین
سپین۔مسلم لیگ کا اجلاس احتجاجی ضرور تھا لیکن کسی کے خلاف نہیں ، عہدیداران         سپین۔مسیحیوں کو اپنا نمائندہ خودمنتخب کرنے کا حق دیا جائے ، راجو الیگزینڈر         میاں نواز شریف کے استقبال کے لئے سپین سے بھی قافلے پاکستان پہنچیں گے ، مسلم لیگ ن سپین         سپین۔ تصویری نمائش میں بے نظیر بھٹو شہید کی تصویر توجہ کا مرکز         سپین۔الیکٹرانک میڈیا نمائندگان کے پلیٹ فارم کے لئے ایگزیکٹو کمیٹی قائم         سپین۔سفیر پاکستان اور قونصل جنرل بارسلونا کی کمیونٹی سے ملاقات         سپین۔بارسلونا کرکٹ کلب کی یونیفارم کی رونمائی اور تقریب تقسیم انعامات ظہیر عباس کی شرکت         سپین۔کشمیر کی آواز سنو سیمینارمیں بیرسٹر سلطان محمود کی شرکت         جنرل سیکرٹری مسلم لیگ ن سپین راجو الیگزینڈر کی جانب سے بیگم کلثوم نواز کی صحت یابی کے لئے دعائیہ تقریب کا اہتمام         چین نے پاکستانیوں کیلئے ویزہ اجراء کو نہایت آسان کر دیا         انڈونیشیا میں کشتی ڈوبنے سے193افراد تاحال لاپتہ         موت سے بچ جانے والے مزید 522 تارکین وطن اٹلی پہنچ گئے، حکومت روکنے میں ناکام         برطانیہ کی یورپی یونین سے علیحدگی کا بل کامنز میں منظور، ووٹ نے عوام کی طاقت ثابت کردی، وزیراعظم         ان گنت طبی فوائد لیے چھوٹا سا بیج ’’تخم بالنگا‘‘         اسمارٹ فون پھٹنے سے ملائیشین ٹیکنالوجی کمپنی کا سربراہ ہلاک        
WhatsApp Image 2017-12-17 at 23.39.12

سپین۔ختم نبوت بل میں ترمیم ،فلسطین ، سانحہ ماڈل ٹاؤن اور آرمی پبلک سکول کے عنوان سے آل پارٹیز کانفرنس کا انعقاد

بارسلونا (پاک نیوز)پاکستان عوامی تحریک ، پاکستان پیپلز پارٹی ، تحریک انصاف ، وحدت المسلمین ، مسلم لیگ قاف ، عام لوک پارٹی اور دوسری ایسوسی ایشنز کے نمائندگان نے فلسطین پر ہونے والے اسرائیلی مظالم ، سانحہ ماڈل ٹاؤن کے حوالے سے جسٹس باقر نجفی رپورٹ کے اجراء کے بعد کی صورت حال ، آرمی پبلک سکول کے شہید بچوں کے لواحقین سے اظہار ہمدردی کے عنوان سے آل پارٹیز پریس کانفرنس کا اہتمام کیا جس میں عوامی تحریک کی طرف سے محمد شاہد ملک صدر یورپ ،پیپلز پارٹی کے جنرل سیکرٹری سپین ساجد گوندل ، آرگنائزر حافظ عبدالرزاق صادق ، عام لوگ پارٹی کے نعیم بھٹی ، تحریک انصاف سپین کے صدر محمد شہباز ملک ، انفارمیشن سیکرٹری طارق رفیق بھٹی ، آرگنائزر عبدال صبور،وحدت المسلمین کے میاں اعجاز ،محمد اقبال چوہدری صدر عوامی تحریک سپین ، محمد منیر عوامی تحریک یورپ نے شرکت کی ۔کانفرنس میں اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے نمائندگان کا کہنا تھا کہ ہم فلسطین میں ہونے والے اسرائیلی مظالم کی پرزور مذمت کرتے ہین اور ٹرمپ کے اعلان کو مسترد کرتے ہیں جس کے تحت اس نے القدس کو اسرائیل کا دالحکومت بنانے اور وہاں اپنا سفارت خنہ کھولنے کا عندیہ دیا ہے ۔شرکاء کانفرنس کا کہنا تھا کہ آرمی سکول میں دہشت گردوں کی طرف سے شہید کئے جانے والے بچے آج بھی ہماری دعاؤں میں شامل ہیں ، کیونکہ اُن معصوموں کی شہادت نے دہشت گردی کو پاکستان کی جڑوں سے اکھاڑ پھینکنے میں مدد کی اور آج پاکستان میں دہشت گردی جیسے ناسور کا خاتمہ ہو ا،شرکاء کا کہنا تھا کہ ختم نبوت بل میں ترمیم جیسا جرم کرنے پر ایک وفاقی کا وزیر کے استعفے سے کام نہیں چلے گا اس جرم کے تمام محرکات اور اس میں شامل تمام چہروں کو سامنے لاکر سزا دینی ہو گی ۔ شرکاء نے کہا کہ حکومتی نمائندے باقر نجفی رپورٹ کے بارے مین افواہیں پھیلا رہے ہیں کہ اس سے کوئی شخص مجرم ثابت نہیں ہوتا ، انہوں نے کہا کہ اس رپورٹ کے مطابق رانا ثنا اللہ اور شہباز شریف باقاعدہ مجرم ثابت ہوتے ہیں ،پاک فوج کی مہرابنی سے سانحہ ماڈل ٹاؤن کی ایف آئی آر درج ہوئی تھی اور اب ہم مجرمان کو کلیئر نہیں ہونے دیں گے ۔شرکاء کا کہنا تھا کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کا آپریشن بیریر ہٹانے کے لئے نہیں بلکہ ڈاکٹر طاہر القادری کے انقلاب کے راستے میں رکاوٹ کھڑی کرنا تھا ۔شرکاء نے کہا کہ کسی بھی ویڈیو کلپ میں کوئی پولیس والا یا کسی ادارے کا کوئی شخص بیریر ہٹاتا نظر نہیں آتا ،پاکستان میں انصاف کا دوہرا معیار ختم ہونا چاہیئے ،قانون سب کے لئے ایک ہونا چاہیئے ، موجودہ حکومت کی شامت آنے والی ہے اب ان میں سے کوئی بچ نہیں سکے گا ، شرکاء کانفرنس نے کہا کہ ہمارے تین مطالبات ہیں جنہیں فی الفور پورا کیا جائے نہیں تو ہم یورپ کے تمام فورمز پر اپنا احتجاج ریکارڈ کرائیں گے ، مطالبہ نمبر ایک سانحہ ماڈل ٹاؤن کے لئے سپریم کورٹ کے ججز پر مشتمل جے آئی ٹی بنائی جائے ، نمبر دو ،ایف آئی آر میں جو 120بیورو کریٹس نامزد ہیں انہیں فوری طور پر ان کی نوکریوں سے برخاست کیا جائے ، نمبر تین ، رانا ثنا اللہ اور شہباز شریف اپنی سیٹین چھوڑ کر خود کو قانون کے حوالے کریں کیونکہ جب تک ایسا نہیں ہوگا تب تک تفتیش بلا امتیاز نہیں ہو سکتی ۔