تازہ ترین
سپین۔’’روجر تورنت ماریو ‘‘کاتالونیا کے نئے اسپیکر منتخب         سینئر صحافی عادل عباسی کے اعزاز میں چوہدری کلیم الدین وڑائچ آف گورالی کا عشائیہ ، معززین کی شرکت         بیلجیئم میں دھماکا، متعدد افراد زخمی         پی آئی اےاپنی پروازوں کےدائرہ کارمیں کمی نہیں لارہی، ترجمان         تارکین وطن پرسان فرانسسکوجج کا فیصلہ اشتعال انگیز ہے،وائٹ ہائوس         سن2017 میں 1465 خواتین کوزیادتی کا نشانہ بنایا گیا         موت کے سوداگر سپین میں سر گرم عمل ، آٹے کی آڑ میں پلاسٹک کی فروخت         طارق رفیق بھٹی صحافتی میدان میں بہترین اضافہ ہیں ،بہت جلد کامیابیوں سے ہمکنار ہوں گے ،معززین سپین         عبدالصبور ہر دلعزیز شخصیت تو ہیں ہی ، لیکن وہ نقابت کے رموز خوب جانتے ہیں         چوہدری محمد ادریس نائب صدر مسلم لیگ ن سپین کا 25دسمبر کی تقریب سے خطاب         پی ٹی آئی سپین کے زیر اہتمام کرسمس اور قائد ڈے کے کیک کاٹنے کی تقریب ، سنیٹر صوبہ کاتالونیا رابرٹ مسیح کی خصوصی شرکت         پی ٹی آئی سپین کے نائب صدر عمران یونس کے والد کی وفات پر ختم شریف اور قران خوانی         مسلم لیگ ن سپین کے زیر اہتمام کرسمس ، یوم قائد اعظم اور میاں محمد نواز شریف کی سالگرہ کا کیک کاٹنے کی تقریب ہمالیہ ریسٹورنٹ پر منعقد ہو گی         تحریک انصاف سپین کے زیر اہتمام یوم قائد اعظم حویلی ریسٹورنٹ پر 25دسمبر کو منایا جائے گا         سپین ۔ کاتالونیا کے صوبائی انتخابات آخری مراحل میں داخل        
l_420206_013549_updates

نواز شریف کو انصاف دلانے کیلئے دنیا بھر میں آواز بلند کرینگے، ملک نور اعوان

مسلم لیگ ن جاپان کے صدر ملک نور اعوان نے کہا ہے کہ میاں نواز شریف کو انصاف دلانے کے لیے دنیا بھر میں آواز بلند کریں گے، جس کے لیے دنیا بھر میں لیگی کارکنوں اور رہنمائوں کو متحرک کریں گے، یہ بات ملک نور اعوان نے ن لیگ جاپان کے سینئر نائب صدر ملک یونس سے گفتگو کے دوران کہی۔

انہوں نے مزید کہا کہ یورپ اور امریکہ سمیت دیگر ممالک میں مقیم لیگی کارکنوں کو متحرک کرنے کے لیے بین الاقوامی لیگی رہنمائوں کا اجلاس بلایا جائے گا، جس کے لیے ن لیگ اوورسیز جنرل سیکریٹری شیخ قیصر محمود سے بات کی جائے گی۔

دوسری جانب ملک یونس نے کہا کہ ان کی ن لیگ سعودی عرب کے اہم رہنما اور مدینہ منورہ میں مقیم ن لیگ کے نائب صدر محمد خالد چیمہ سے بات ہوئی، جنہوں نے میاں نواز شریف کی حمایت کے لیے ہر طرح کی یقین دہانی کرائی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں انصاف پسند اور ناپسند کی بنیاد پر نہیں بلکہ میرٹ کی بنیاد پر ہونا چاہیے، جس کے لیے ہر سطح پر آواز بلند کریں گے۔

محمد خالد چیمہ کا کہنا تھا کہ کسی بھی مشکل صورتحال میں وہ سعودی عرب سے لیگی کارکنوں کی بڑی تعداد کے ساتھ پاکستان پہنچیں گے۔

ادھر لیگی رہنما رانا شوکت نے کہا کہ وہ اپنے قائدین کو انصاف دلانے کے لیے چلائی جانے والی مہم پر ہر وقت لبیک کہنے کو تیار ہیں ۔

انہوں نے بتایا کہ میاں نواز شریف کو نااہل قرار دینے اور اسی مقدمے میں عمران خان کو اہل قرار دینے سے عوام میں بے چینی پیدا ہورہی ہے۔