تازہ ترین
سپین۔تارکین وطن پاکستانی مقامی سیاسی پارٹیوں کا حصہ بنیں ، حافظ عبدالرزاق صادق         سپین۔گستاخانہ خاکوں کے خلاف احتجاجی مظاہرہ ، ہزاروں افراد کی شرکت         گریگ فیسٹیول ’’ منجوئیک ‘‘ میں پاکستانی ثقافت کے رنگ ، پاکسانی شعرا نے اپنا کلام سنایا         سپین۔مسلم لیگ کا اجلاس احتجاجی ضرور تھا لیکن کسی کے خلاف نہیں ، عہدیداران         سپین۔مسیحیوں کو اپنا نمائندہ خودمنتخب کرنے کا حق دیا جائے ، راجو الیگزینڈر         میاں نواز شریف کے استقبال کے لئے سپین سے بھی قافلے پاکستان پہنچیں گے ، مسلم لیگ ن سپین         سپین۔ تصویری نمائش میں بے نظیر بھٹو شہید کی تصویر توجہ کا مرکز         سپین۔الیکٹرانک میڈیا نمائندگان کے پلیٹ فارم کے لئے ایگزیکٹو کمیٹی قائم         سپین۔سفیر پاکستان اور قونصل جنرل بارسلونا کی کمیونٹی سے ملاقات         سپین۔بارسلونا کرکٹ کلب کی یونیفارم کی رونمائی اور تقریب تقسیم انعامات ظہیر عباس کی شرکت         سپین۔کشمیر کی آواز سنو سیمینارمیں بیرسٹر سلطان محمود کی شرکت         جنرل سیکرٹری مسلم لیگ ن سپین راجو الیگزینڈر کی جانب سے بیگم کلثوم نواز کی صحت یابی کے لئے دعائیہ تقریب کا اہتمام         چین نے پاکستانیوں کیلئے ویزہ اجراء کو نہایت آسان کر دیا         انڈونیشیا میں کشتی ڈوبنے سے193افراد تاحال لاپتہ         موت سے بچ جانے والے مزید 522 تارکین وطن اٹلی پہنچ گئے، حکومت روکنے میں ناکام        
WhatsApp Image 2017-12-18 at 01.35.36 (1)

سپین۔کاتالونیا کے وزیر اعلیٰ سیکرٹریٹ کے سامنے فلسطین کے حق میں مظاہرہ

بارسلونا(پاک نیوز)سپین میں مقیم اسلامی ممالک سے تعلق رکھنے والے تارکین وطنوں نے فلسطین میں ہونے والی اسرائیلی جارحیت اور بربریت کے خلاف صوبہ کاتالونیا کے وزیر اعلیٰ اور بارسلونا میئر آفس کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا، مظاہرین نے امریکا اور اسرائیل کے خلاف زبردست نعرے بازی کی اور دنیا بھر سے اپیل کی کہ تمام لوگ اسرائیل اور امریکا کی بنی ہوئی مصنوعات کا فی الفور بائیکاٹ کریں، مظاہرین نے القدس کو اسرائیل کا دارالخلافہ بنانے اور امریکی سفارت خانہ وہاں قائم کرنے کے فیصلے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اس فیصلے سے مسلمانوں کے جذبات مجروح ہوئے ہیں، مظاہرین نے ہاتھوں میں اپنے اپنے ممالک اور فلسطین کے جھنڈے اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر تحریر تھا کہ امریکا اور اسرائیل فلسطینی مسلمانوں پر ظلم و تشدد بند کرے ،اور انہیں آزاد زندگی گزارنے دے ۔مظاہرین نے مل کر اس موقع پر ’’ وسل ‘‘ بھی بجائے ۔