تازہ ترین
زبیر گل کے خلاف ہونے والی سازش تمام تارکین وطن کے خلاف سازش ہے ،لیگی عہدیداران         مسلم لیگ ن سپین کے صدر ایاز عباسی اور سرپرست اعلی حاجی اسد حسین کی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی انوشہ رحمان سے ملاقات         پاکستانی کمیونٹی کے مسائل کا حل اؤلین ترجیح ہو گی ، خیام اکبرسفیر پاکستان میڈرڈ         مسلم لیگ ن سپین آج شام سات بجے کایئے چلی میں جشن منائے گی ، مٹھائی تقسیم کی تقریب بھی ہو گی         کشمیریوں پر ایک ماہ میں 13 لاکھ پیلٹ گنز فائر کیےگئے،کشمیر پولیس         چار روزہ ورلڈ موبائل کانگریس بارسلوناکا اختتام ، انوشہ رحمان کی شرکت         سوسائٹی فار کرائسٹ اور مسلم لیگ ن سپین کی سانحہ شاہدرہ پر مشترکہ پریس کانفرنس         پاکستانی سیاست کے یورپی ممالک میں مقیم پاکستانیوں پر اثرات ، پاک نیوز سروے رپورٹ         MWC 2018: the biggest news from Mobile World Congress in Barcelona         پاکستان پیپلز پارٹی برطانیہ میں تقرریوں کا سلسلہ جاری         بھارتی لیجنڈری اداکارہ سری دیوی انتقال کرگئیں         کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے لاہور قلندرز کو 9 وکٹوں سے ہرا دیا         ویسٹ انڈیز کا دورئہ پاکستان خطرات سے دوچار         سائرہ پیٹر کی پی لیک فیسٹیول میں شاندار پرفارمنس         اردوان نے اپنے بدترین دشمن سے ہاتھ ملا لیا        
WhatsApp Image 2017-12-17 at 12.53.32

سپین ۔ کاتالونیا کے صوبائی انتخابات آخری مراحل میں داخل

بارسلونا(پاک نیوز )سپین کے صوبہ کاتالونیا میں 21دسمبر کو ہونے والے صوبائی انتخابات میں پاکستانی کمیونٹی بھر پور دلچسپی لے رہی ہے اور یہ الیکشن اپنے آخری مراحل میں پہنچ گیا ہے اس کی وجہ سیوتادانس پارٹی کی طرف سے پاکستانی نژاد طاہر رفیع اور سوشلسٹ کی جانب سے حافظ عبدالرزاق صادق کا نام انتخابی فہرست میں شامل کیا جانا ہے ۔ دونوں پاکستانی اپنی جماعت کووکٹری دلانے کے لئے انتخابی جلسے منعقد کر رہے ہیں ، طاہر رفیع کے جلسے میں سیوتادانس کی ممبر پارلیمنٹ’’ سوسانہ‘‘ مہمان خصوصی تھیں ، جہاں چوہدری پرویز لوہسر ، نامدار اقبال خان، شہزادہ عثمان ، عبدا لصبور اور کامران خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ جماعت تارکین وطن کے مسائل کو فوری حل کرنے میں دلچسپی رکھتی ہے ، اسے ووٹ دے کر کامیاب کریں ۔ جلسے میں داکٹر عرفان مجید ، علی رشید بٹ ، عمر فاروق بٹ ، میاں شیراز ،رانا اختر نے خصوصی شرکت کی ۔ اسی طرح حافظ عبدالرزاق صادق کے جلسے میں دوسرے ممالک سے تعلق رکھنے والے امیدوار ممبرز پارلیمنٹ شامل ہوئے جنہوں نے کہا کہ سوشلسٹ پارٹی کے دور اقتدار میں جتنا کام تارکین وطن کے لئے کیا گیا اس کی مثال پہلے نہیں ملتی ۔جلسے سے امانت مہر ، ساجد گوندل ، احمد خان ، راجہ ضیا صدیق نے بھی خطاب کیا ۔سوشلسٹ پارٹی کا مرکزی جلسہ فورم میں ہوا جس میں سابق وزیر اعظم سپین ’’ خوسے لوئیس ثاپاتیرو‘‘ سابق صدر کاتالونیا خوسے مونتیا ، میکیل اسیتا اور دوسرے وفاقی اور صوبائی ممبران اور عہدیداران نے شرکت کی ۔