تازہ ترین
سپین۔تارکین وطن پاکستانی مقامی سیاسی پارٹیوں کا حصہ بنیں ، حافظ عبدالرزاق صادق         سپین۔گستاخانہ خاکوں کے خلاف احتجاجی مظاہرہ ، ہزاروں افراد کی شرکت         گریگ فیسٹیول ’’ منجوئیک ‘‘ میں پاکستانی ثقافت کے رنگ ، پاکسانی شعرا نے اپنا کلام سنایا         سپین۔مسلم لیگ کا اجلاس احتجاجی ضرور تھا لیکن کسی کے خلاف نہیں ، عہدیداران         سپین۔مسیحیوں کو اپنا نمائندہ خودمنتخب کرنے کا حق دیا جائے ، راجو الیگزینڈر         میاں نواز شریف کے استقبال کے لئے سپین سے بھی قافلے پاکستان پہنچیں گے ، مسلم لیگ ن سپین         سپین۔ تصویری نمائش میں بے نظیر بھٹو شہید کی تصویر توجہ کا مرکز         سپین۔الیکٹرانک میڈیا نمائندگان کے پلیٹ فارم کے لئے ایگزیکٹو کمیٹی قائم         سپین۔سفیر پاکستان اور قونصل جنرل بارسلونا کی کمیونٹی سے ملاقات         سپین۔بارسلونا کرکٹ کلب کی یونیفارم کی رونمائی اور تقریب تقسیم انعامات ظہیر عباس کی شرکت         سپین۔کشمیر کی آواز سنو سیمینارمیں بیرسٹر سلطان محمود کی شرکت         جنرل سیکرٹری مسلم لیگ ن سپین راجو الیگزینڈر کی جانب سے بیگم کلثوم نواز کی صحت یابی کے لئے دعائیہ تقریب کا اہتمام         چین نے پاکستانیوں کیلئے ویزہ اجراء کو نہایت آسان کر دیا         انڈونیشیا میں کشتی ڈوبنے سے193افراد تاحال لاپتہ         موت سے بچ جانے والے مزید 522 تارکین وطن اٹلی پہنچ گئے، حکومت روکنے میں ناکام        
20171225_163734

پی ٹی آئی سپین کے زیر اہتمام کرسمس اور قائد ڈے کے کیک کاٹنے کی تقریب ، سنیٹر صوبہ کاتالونیا رابرٹ مسیح کی خصوصی شرکت

بارسلونا (پ ر )پاکستان تحریک انصاف اسپین کے زیراہتمام مقامی ریسٹورنٹ بارسلونا سنٹرمیں منعقدہ تقریب میں بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کے یوم پیدائش اور کرسمس کا کیک کاٹا گیا تقریب حلف برداری کے دوران سابقہ صدر پی ٹی آئی اسپین عبدالروف بھٹی نے نو منتخب صدر محمد شہباز ملک سے ان کے عہدے کا حلف لیا جس کے بعد نو منتخب صدر محمد شہباز ملک نے جنرل سیکرٹری شہزاد اصغر بھٹی سیکرٹری انفارمیشن طارق رفیق بھٹی سمیت نئے عہدیداروں سے حلف لیا تقریب میں تحریک انصاف کے رھنماوں کارکنا ن اور یوتھ کے نوجوانوں نے بھر پور شرکت کی تقریب کا انعقاد باقاعدہ تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا جس کی سعادت حافظ شہزاد احمد نے حاصل کی نعت خواں انور علی ملنگ نے ھد یہ نعت رسول مقبول پیش کیا پاکستان کا قومی ترانہ تحریک انصاف کے نائب صدر کے فرزند نعمان الحق نے پیش کیا تقریب میں اسپین کے مختلف شہروں مالاگا سے اظہر اقبال چٹھہ کوارڈینیٹر اندلس ‘رانا رضوان میڈرڈ ‘ نائب صدر رانا اختر مرسیا ‘سنئر رھنمامیاں یونس بنی کارلوس ‘ قمر فاروق ملک سلاو ‘ محمد افضال روبی سے ساتھیوں سمیت شرکت کی مقررین میں نائب صدر ناھید انجم ‘سنئر رھنما میاں یونس’ سنئیر نائب صدر یاسر گجر ‘ڈاکٹر عرفان مجید راجہ ‘سابق امیدوار صوبائی اسمبلی کاتالونیہ طاھر رفیع ‘ سینئر نائب صدر افضال چیمہ ‘ جنرل سیکرٹری شہزاد اصغر بھٹی ‘سابق صدر عبد الروف بھٹی’ باباذوالفقارعلی حشمت اور صدر محمد شہباز ملک نے اپنے خطابات میں بانی پاکستان قائد اعظم کو زبردست خراج تحسین پیش کیا اور نئے عہدیداروں کو مبارکباد پیش کی’ تقریب میں مقامی سیاسی پارٹیوں کے رھنماوں جن میں صوبہ کاتالونیا کے پہلے ایشیائی سنیٹر سینٹررابرٹ مسیح جنہوں نے اپنے دست مبارک سے کرسمس کا کیک کاٹا , سفیان یونس, طاھر رفیع اور ان کے ساتھیوں نے بھی شرکت کی نائب صدر تحریک انصاف اسپین عمران یونس صندل ممبر سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی علی خان اور یوتھ کے متحرک کارکن بلال یونس کے والد کی وفات پر  فاتحہ خوانی اور دعاکی گئی سٹیج سیکرٹری کے فرائض آرگنائزر پی ٹی آئی اسپین عبدالصبور نے ادا کیے پی ٹی اسپین کی طرف سے سیکرٹری سوشل میڈیا مرتضی ھنجرا نے پروگرام کی بھر پور کوریج کی صدر پی ٹی آئی اسپین محمد شہباز ملک نے اپنے خطاب میں کہا کہ کسی بھی قوم کی ترقی میں اس کے نوجوانوں کا اھم کردار ھوتا ھے مگر پاکستان کے حکمرانوں کی کرپشن اور بے روزگاری کی وجہ سے پاکستان کے نوجوان بیرون ملک رھنے پر مجبور ھیں ۔