تازہ ترین
سپین۔’’روجر تورنت ماریو ‘‘کاتالونیا کے نئے اسپیکر منتخب         سینئر صحافی عادل عباسی کے اعزاز میں چوہدری کلیم الدین وڑائچ آف گورالی کا عشائیہ ، معززین کی شرکت         بیلجیئم میں دھماکا، متعدد افراد زخمی         پی آئی اےاپنی پروازوں کےدائرہ کارمیں کمی نہیں لارہی، ترجمان         تارکین وطن پرسان فرانسسکوجج کا فیصلہ اشتعال انگیز ہے،وائٹ ہائوس         سن2017 میں 1465 خواتین کوزیادتی کا نشانہ بنایا گیا         موت کے سوداگر سپین میں سر گرم عمل ، آٹے کی آڑ میں پلاسٹک کی فروخت         طارق رفیق بھٹی صحافتی میدان میں بہترین اضافہ ہیں ،بہت جلد کامیابیوں سے ہمکنار ہوں گے ،معززین سپین         عبدالصبور ہر دلعزیز شخصیت تو ہیں ہی ، لیکن وہ نقابت کے رموز خوب جانتے ہیں         چوہدری محمد ادریس نائب صدر مسلم لیگ ن سپین کا 25دسمبر کی تقریب سے خطاب         پی ٹی آئی سپین کے زیر اہتمام کرسمس اور قائد ڈے کے کیک کاٹنے کی تقریب ، سنیٹر صوبہ کاتالونیا رابرٹ مسیح کی خصوصی شرکت         پی ٹی آئی سپین کے نائب صدر عمران یونس کے والد کی وفات پر ختم شریف اور قران خوانی         مسلم لیگ ن سپین کے زیر اہتمام کرسمس ، یوم قائد اعظم اور میاں محمد نواز شریف کی سالگرہ کا کیک کاٹنے کی تقریب ہمالیہ ریسٹورنٹ پر منعقد ہو گی         تحریک انصاف سپین کے زیر اہتمام یوم قائد اعظم حویلی ریسٹورنٹ پر 25دسمبر کو منایا جائے گا         سپین ۔ کاتالونیا کے صوبائی انتخابات آخری مراحل میں داخل        
tarriq-gee

طارق رفیق بھٹی صحافتی میدان میں بہترین اضافہ ہیں ،بہت جلد کامیابیوں سے ہمکنار ہوں گے ،معززین سپین

بارسلونا(پاک نیوز رپورٹ ) سپین میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے سپوت ہر شعبے میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا رہے ہیں ،تعلیمی میدان ہو یا ٹیکنیکل ، کھیل ہوں یا کلچرل مصروفیات، دیار غیر میں ہر جگہ  پاکستانیوں  کی حلاحیتوں کا  جادو سر چڑھ کر بول رہا ہے ۔سپین میں پاکستانی نیوز چینلز اور قومی اخبارات میں نوجوان رپورٹرز سپین بھر کی خبریں اور کوریج کے زریعے یہاں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے مسائل اور ان کے شب و روز کے حوالے سے معلومات فراہم کر رہے ہیں ۔ان رپورٹرز میں ویسے تو روز بروز اضافہ ہو رہا ہے لیکن طارق رفیق بھٹی جن کو حال ہی میں پاکستان کے مایہ ناز نیوز چینل نیوز ون ٹی وی کا رپورٹر مقرر کیا گیا ہے ان کی شب و روز کی محنت اور ہر تقریب کی کوریج نے مقامی کمیونٹی سمیت پاکستانیوں کے دلوں میں گھر کر لیا ہے ۔معززین نے طارق رفیق بھٹی کو صحافتی آسمان پر چمکتا ہوا ستارہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ طارق رفیق بھٹی جب سے صحافتی میدان میں آئے ہیں تب سے اس میدان کے رنگ بدل گئے ہیں ،مثبت صحافت میں یہ اضافہ کہ جس نے چند دنوں میں کسی منجھے ہوئے صحافی کی طرح اپنی پہچان بنائی ہے وہ خوش آئند ہے ، پاکستانی کمیونٹی کے معززین نے سپین میں طارق رفیق بھٹی کو صحافتی میدان میں اترنے پر خوش دلی سے قبول کرتے ہوئے ان کی کامیابیوں کے لئے دعا کی ہے ، معززین کا کہنا ہے کہ طارق رفیق بھٹی محنتی اور صحافتی رموز کو سمجھنے والا رپورٹر ہے اور وہ دن دور نہیں جب یہ اس میدان میں اپنی الگ پہچان بنا لے گا ۔گذشتہ دنوں یورپی دارلحکومت برسلز میں نیوز ون ٹی کے نیوز ڈائریکٹر حافظ طارق پاکستان سے تشریف لائے جنہوں نے باقاعدہ طور پر طارق رفیق بھٹی کو نیوز ون ٹی وی کا لوگو دیا اور انہیں اپنے ادارے کا کارکن بننے کی مبارک باد دی ۔ اس موقع پر پاکستان تحریک انصاف بیلجیم کے صدر سردار صدیق اور پاکستان سے ہی آئے ہوئے نیوز ڈائریکٹر ڈان ٹی وی زاہد حسین بھی موجود تھے جنہوں نے طارق رفیق بھٹی کو خصوصی مبارک باد دی اور ان کی کامیابیوں کے لئے دعا فرمائی ۔

تصویر میں طارق رفیق بھٹی نیوز ون کے نیوز ڈائریکٹر حافظ طارق سے لوگو وصول کرتے ہوئے