تازہ ترین
کھیلوں کے میدان آباد کرکے مقامی کمیونٹی کو مثبت اور صحت مندانہ پیغام دیا جا سکتا ہے         ایاز عباسی کو مسلم لیگ ن سپین کا متفقہ صدر منتخب کر لیا گیا         مسلم لیگ ن سپین کے صدر ایاز عباسی کی ایگزیکٹو باڈی کا اعلان کر دیا گیا         ایف آئی اے کی کارروائی، 4 انسانی اسمگلرز گرفتار         لیبیا میں حادثے کے شکار افراد کو بھجوانے والا گروہ گرفتار         ایران میں حجاب مخالف احتجاج،29خواتین گرفتار         لیبیا: کشتی ڈوبنے کا واقعہ 16 پاکستانی جاں بحق ہونے کی تصدیق         سپین۔بزم نظام انٹرنیشنل کے زیر اہتمام محفل نعت ، عاشقان رسول ﷺ کی کثیر تعداد میں شرکت         شہزاد اصغر بھٹی کا چوہدری زبیر ٹانڈہ کے اعزاز میں ظہرانہ ، تحریک انصاف سپین کے صدر اور عہدیداران کی شرکت         سپین۔’’روجر تورنت ماریو ‘‘کاتالونیا کے نئے اسپیکر منتخب         سینئر صحافی عادل عباسی کے اعزاز میں چوہدری کلیم الدین وڑائچ آف گورالی کا عشائیہ ، معززین کی شرکت         بیلجیئم میں دھماکا، متعدد افراد زخمی         پی آئی اےاپنی پروازوں کےدائرہ کارمیں کمی نہیں لارہی، ترجمان         تارکین وطن پرسان فرانسسکوجج کا فیصلہ اشتعال انگیز ہے،وائٹ ہائوس         سن2017 میں 1465 خواتین کوزیادتی کا نشانہ بنایا گیا        
l_434255_063939_updates

امریکی کامیابی کیلئے پاکستان کا افغانستان میں کردار اہم ہے، ایلس ویلز

امریکی قائم مقام معاون وزیرخارجہ ایلس ویلزنے کہا ہے کہ افغانستان میں امریکی اسٹریٹجی کی کامیابی کےلیےپاکستان کا کرداراہم رہا ہے۔

پاکستان کے دورے پر آئی ہوئی امریکی قائم مقام معاون وزیرخارجہ ایلس ویلز نے اسلام آباد میں سیکریٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ سے ملاقات کی۔

اس ملاقات کے حوالے سے دفتر خارجہ کے جاری کیے گئے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ امریکی قائم مقام معانون وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ دونوں ممالک کوانسداد دہشت گردی کے لیے باہمی تعاون کو مزید فروغ دینا ہوگا۔

اس موقع پر سیکریٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ کا کہنا ہے کہ پاکستان اور امریکا کو باہمی اعتماد اور احترام کی فضا میں آگے بڑھنا ہے، امریکی وفد کو دہشت گردی کےخلاف حالیہ کارروائیوں پر بریفنگ دی گئی۔

انہوں نے مزید کہا کہ افغان مہاجرین کی جلد ازجلد واپسی پاک افغان تعلقات کی بہتری کے لیے ضروری ہے، افغانستان میں قیام امن کے لیے پاکستان تعاون جاری رکھے گا۔

سیکریٹری خارجہ نے یہ بھی کہا کہ بھارتی اشتعال انگیزی سے گزشتہ رات بھی چار اہلکار شہید ہوئے، امریکا بھارت کو اشتعال انگیزی روکنے کا مشورہ دے۔

اس ملاقات کے حوالے سے دفتر خارجہ نے اعلامیے میں یہ بھی کہا ہے کہ یہ دورہ دونوں ممالک کے درمیان باہمی اور علاقائی امور پر رابطوں کا حصہ ہے۔

دفترخارجہ کے مطابق کارروائیوں سے ملک میں امن و امان کی صورتحال میں بہتری آئی ہےاور خطے میں بھی امن و استحکام کو فروغ ملا،افغان سرزمین کے پاکستان کے خلاف استعمال پر اظہارتشویش ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق امریکی معاون وزیر خارجہ نے خطےمیں قیام امن کے لیےپاکستان سے مل کر کام کرنے کی خواہش کا اظہار کیا۔

دونوں ممالک نے قیام امن کے لیے افغان قیادت میں کوششوں کی معاونت جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا جبکہ سیکریٹری خارجہ نے بھارتی آرمی چیف کے غیر ذمہ دارانہ بیان کا معاملہ بھی اٹھایا۔