تازہ ترین
زبیر گل کے خلاف ہونے والی سازش تمام تارکین وطن کے خلاف سازش ہے ،لیگی عہدیداران         مسلم لیگ ن سپین کے صدر ایاز عباسی اور سرپرست اعلی حاجی اسد حسین کی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی انوشہ رحمان سے ملاقات         پاکستانی کمیونٹی کے مسائل کا حل اؤلین ترجیح ہو گی ، خیام اکبرسفیر پاکستان میڈرڈ         مسلم لیگ ن سپین آج شام سات بجے کایئے چلی میں جشن منائے گی ، مٹھائی تقسیم کی تقریب بھی ہو گی         کشمیریوں پر ایک ماہ میں 13 لاکھ پیلٹ گنز فائر کیےگئے،کشمیر پولیس         چار روزہ ورلڈ موبائل کانگریس بارسلوناکا اختتام ، انوشہ رحمان کی شرکت         سوسائٹی فار کرائسٹ اور مسلم لیگ ن سپین کی سانحہ شاہدرہ پر مشترکہ پریس کانفرنس         پاکستانی سیاست کے یورپی ممالک میں مقیم پاکستانیوں پر اثرات ، پاک نیوز سروے رپورٹ         MWC 2018: the biggest news from Mobile World Congress in Barcelona         پاکستان پیپلز پارٹی برطانیہ میں تقرریوں کا سلسلہ جاری         بھارتی لیجنڈری اداکارہ سری دیوی انتقال کرگئیں         کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے لاہور قلندرز کو 9 وکٹوں سے ہرا دیا         ویسٹ انڈیز کا دورئہ پاکستان خطرات سے دوچار         سائرہ پیٹر کی پی لیک فیسٹیول میں شاندار پرفارمنس         اردوان نے اپنے بدترین دشمن سے ہاتھ ملا لیا        
l_433942_104346_print

فوج کے نمائندے بن کر جعلی فون کالز عوام ہوشیاررہیں،ترجمان پاک فوج

راولپنڈی(وقائع نگار) پاک فوج کے ترجمان نے عوام کو خبردار کیا ہے کہ بعض افراد پاک فوج کے نمائندے بن کر جعلی ٹیلی فون کالز کر رہے ہیں،عوام محتاط رہیں اور ایسی فون کالز کا جواب نہ دیں، عوامی آگاہی کے لیے آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری پیغام میں کہا گیا ہے کہ بعض افراد پاک افواج کے نمائندے بن کر لوگوں کو ٹیلی فون کالز کررہے ہیں جس میں مردم شماری کی معلومات کے بہانے ان کے بینک اکاؤنٹ کی تفصیلات، شناختی کارڈ نمبر اور دیگر ضروری معلومات مانگ رہے ہیں ۔ترجمان آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ عوام کو آگاہ کیا جاتا ہے کہ ایسے جعلسا زوں سے ہوشیار رہیں، پاکستان کی مسلح افواج کے نمائندوں کی جانب سے ایسا کوئی ٹیلیفونک رابطہ نہیں کیا جارہا۔ ترجمان آئی ایس پی آر نے عوام سے درخواست کی ہےکہ مسلح افواج کے نمائندے کے روپ میں کال کرنے والے جعل سازوں کے خلاف ایمرجنسی ہیلپ لائن 1125 اور 1135 پر اطلاع دیں۔