تازہ ترین
گریگ فیسٹیول ’’ منجوئیک ‘‘ میں پاکستانی ثقافت کے رنگ ، پاکسانی شعرا نے اپنا کلام سنایا         سپین۔مسلم لیگ کا اجلاس احتجاجی ضرور تھا لیکن کسی کے خلاف نہیں ، عہدیداران         سپین۔مسیحیوں کو اپنا نمائندہ خودمنتخب کرنے کا حق دیا جائے ، راجو الیگزینڈر         میاں نواز شریف کے استقبال کے لئے سپین سے بھی قافلے پاکستان پہنچیں گے ، مسلم لیگ ن سپین         سپین۔ تصویری نمائش میں بے نظیر بھٹو شہید کی تصویر توجہ کا مرکز         سپین۔الیکٹرانک میڈیا نمائندگان کے پلیٹ فارم کے لئے ایگزیکٹو کمیٹی قائم         سپین۔سفیر پاکستان اور قونصل جنرل بارسلونا کی کمیونٹی سے ملاقات         سپین۔بارسلونا کرکٹ کلب کی یونیفارم کی رونمائی اور تقریب تقسیم انعامات ظہیر عباس کی شرکت         سپین۔کشمیر کی آواز سنو سیمینارمیں بیرسٹر سلطان محمود کی شرکت         جنرل سیکرٹری مسلم لیگ ن سپین راجو الیگزینڈر کی جانب سے بیگم کلثوم نواز کی صحت یابی کے لئے دعائیہ تقریب کا اہتمام         چین نے پاکستانیوں کیلئے ویزہ اجراء کو نہایت آسان کر دیا         انڈونیشیا میں کشتی ڈوبنے سے193افراد تاحال لاپتہ         موت سے بچ جانے والے مزید 522 تارکین وطن اٹلی پہنچ گئے، حکومت روکنے میں ناکام         برطانیہ کی یورپی یونین سے علیحدگی کا بل کامنز میں منظور، ووٹ نے عوام کی طاقت ثابت کردی، وزیراعظم         ان گنت طبی فوائد لیے چھوٹا سا بیج ’’تخم بالنگا‘‘        
AFP_WW8FY_20180117130611-kBeE-U44619899968nB-992x558@LaVanguardia-Web

سپین۔’’روجر تورنت ماریو ‘‘کاتالونیا کے نئے اسپیکر منتخب

بارسلونا ( پاک نیوز )21دسمبر 2017کو ہونے والے کاتالونیا پارلیمنٹ کے انتخابات میں صوبائی علیحدگی پسند جماعتوں نے میدان مار لیا تھا ۔اور ای آر سی کے’’ روجر تورنت ماریو ‘‘ ووٹنگ میں کامیاب ہوکر کاتالونیا پارلیمنٹ کے اسپیکرمنتخب ہو گئے ۔ سی یو پی ، خونتس کاتالان اتحاد اور ای آر سی نامی سیاسی جماعتوں نے مل کر نئی حکومت بنانے کے لئے آج پارلیمنٹ میں ہونے والی ووٹنگ میں حصہ لیا ،صوبائی انتخابات ہسپانوی وفاقی آئینی عدالت کی جانب سے کاتالونیا کو سپین سے الگ کرکے علیحدہ ملک بنانے کی تحریک کی کامیابی کا اعلان کرنے کی پاداش میں کاتالونیا پارلیمنٹ توڑ کر کیا گیا تھا ،جس کی وجہ سے کاتالان قوم پرستوں پر مبنی سیاسی جماعتوں کے سربراہان کو بغاوت کرنے کے تحت جیلوں کی سزائیں سنائی گئی تھیں ، ای آر سی کے سربراہ ’’ اوریل جوان کیرا ‘‘ جیل سے حال ہی میں رہا ہوئے جبکہ خونتس کاتالان اتحاد کے سربراہ اور سابق صدر کاتالونیا پارلیمنٹ ’’ کارلوس پوئدیمونت ‘‘ راہ فرار اختیار کرتے ہوئے برسلز پہنچ گئے تھے اور ابھی تک وہیں ہیں کیونکہ اُن کی واپسی پر انہیں گرفتار کرنے کے آرڈرز موجود ہیں ۔کاتالان قوم پرست چاہتے تھے بلکہ اُن کا نعرہ بھی یہی تھا کہ ہمارے صدر ’’ کارلوس پوئدیمونت ‘‘ ہی ہیں لیکن وہ سپین میں داخلے کے لئے تیارنہیں ، آج ہونے والی ووٹنگ میں ای آر سی کے امیدوار ’’ روجر تورنت ماریو ‘‘ کو بھاری اکثریتی ووٹوں کی وجہ سے اسپیکر منتخب کیا گیا ہے ۔یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ نئے منتخب ہونے والے اسپیکر’’ روجر تورنت ماریو ‘‘ کاتالونیا پارلیمنٹ کی تاریخ کے سب سے کم عمراسپیکرہیں جو 65ووٹ لے کرمنتخب ہوئے ۔