تازہ ترین
زبیر گل کے خلاف ہونے والی سازش تمام تارکین وطن کے خلاف سازش ہے ،لیگی عہدیداران         مسلم لیگ ن سپین کے صدر ایاز عباسی اور سرپرست اعلی حاجی اسد حسین کی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی انوشہ رحمان سے ملاقات         پاکستانی کمیونٹی کے مسائل کا حل اؤلین ترجیح ہو گی ، خیام اکبرسفیر پاکستان میڈرڈ         مسلم لیگ ن سپین آج شام سات بجے کایئے چلی میں جشن منائے گی ، مٹھائی تقسیم کی تقریب بھی ہو گی         کشمیریوں پر ایک ماہ میں 13 لاکھ پیلٹ گنز فائر کیےگئے،کشمیر پولیس         چار روزہ ورلڈ موبائل کانگریس بارسلوناکا اختتام ، انوشہ رحمان کی شرکت         سوسائٹی فار کرائسٹ اور مسلم لیگ ن سپین کی سانحہ شاہدرہ پر مشترکہ پریس کانفرنس         پاکستانی سیاست کے یورپی ممالک میں مقیم پاکستانیوں پر اثرات ، پاک نیوز سروے رپورٹ         MWC 2018: the biggest news from Mobile World Congress in Barcelona         پاکستان پیپلز پارٹی برطانیہ میں تقرریوں کا سلسلہ جاری         بھارتی لیجنڈری اداکارہ سری دیوی انتقال کرگئیں         کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے لاہور قلندرز کو 9 وکٹوں سے ہرا دیا         ویسٹ انڈیز کا دورئہ پاکستان خطرات سے دوچار         سائرہ پیٹر کی پی لیک فیسٹیول میں شاندار پرفارمنس         اردوان نے اپنے بدترین دشمن سے ہاتھ ملا لیا        
WhatsApp Image 2018-02-02 at 21.26.23

سپین۔بزم نظام انٹرنیشنل کے زیر اہتمام محفل نعت ، عاشقان رسول ﷺ کی کثیر تعداد میں شرکت

بارسلونا(پاک نیوز) سپین کے صوبہ کاتالونیا کے دارلحکومت بارسلونا کے علاقے ’’ کلوٹ ‘‘ کے اسلامک اینڈ کلچرل سنٹر میں بزم نظام انٹرنیشنل کے زیر اہتمام محفل نعت منعقد کی گئی ۔ محفل کا آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا جس کی سعادت الھاج قاری چوہدری عبدالرحمان نے حاصل کی ۔مقامی نعت خواں حضرات میں قدیر خان ، محمد علی عطاری ، عادل قادری ، محمد مدثر عطاری ، حافظ سلیمان قادری ، اور محمد عرفان قادری نے بارگاہ رسالت ﷺ مین گلہائے عقیدت پیش کئے ۔ محفل نعت میں سپین کے مختلف شعبوں سے وابستہ پاکستانیوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔ حافظ محمد سلیمان قادری کی نعت شریف عاشقو عاشقی کا مزہ آگیا ، مصطفی ﷺ سے لگی کا مزہ آ گیا ، اور قدیر احمد خان کی نعت شریف کیسے سمجھیں گے تیری شان زمانے والے ، خود مٹیں گے تیرا نام مٹانے والے ، سن کر حاضرین جھومتے اور درود پاک کا ورد کرتے رہے ۔ اس محفل میں پاکستان کے معروف نعت خواں الحاج اویس رضا قادری بھی خصوصی طور پر شریک ہوئے جنہوں نے اسوہ حسنہ ﷺ پر مفصل بیان کیا اور ساتھ ساتھ انہوں نے وہ نعتیں پڑھیں جو اُن کی مشہور ہیں ۔محفل نعت کی نقابت کے فرائض شکیل احمد عطاری نے ادا کئے جبکہ محمد اقبال چوہدری ، حاجی اسد حسین ،میاں عمران ساجد ، امانت مہر ،میاں محمد اظہر ، طارق بھٹی ، ظفر الیاس قریشی ، ارشد نزیر ساحل اور دوسرے معززین نے محفل پاک کے انعقاد میں خصوصی خدمات سر انجام دیں۔