تازہ ترین
سپین۔تارکین وطن پاکستانی مقامی سیاسی پارٹیوں کا حصہ بنیں ، حافظ عبدالرزاق صادق         سپین۔گستاخانہ خاکوں کے خلاف احتجاجی مظاہرہ ، ہزاروں افراد کی شرکت         گریگ فیسٹیول ’’ منجوئیک ‘‘ میں پاکستانی ثقافت کے رنگ ، پاکسانی شعرا نے اپنا کلام سنایا         سپین۔مسلم لیگ کا اجلاس احتجاجی ضرور تھا لیکن کسی کے خلاف نہیں ، عہدیداران         سپین۔مسیحیوں کو اپنا نمائندہ خودمنتخب کرنے کا حق دیا جائے ، راجو الیگزینڈر         میاں نواز شریف کے استقبال کے لئے سپین سے بھی قافلے پاکستان پہنچیں گے ، مسلم لیگ ن سپین         سپین۔ تصویری نمائش میں بے نظیر بھٹو شہید کی تصویر توجہ کا مرکز         سپین۔الیکٹرانک میڈیا نمائندگان کے پلیٹ فارم کے لئے ایگزیکٹو کمیٹی قائم         سپین۔سفیر پاکستان اور قونصل جنرل بارسلونا کی کمیونٹی سے ملاقات         سپین۔بارسلونا کرکٹ کلب کی یونیفارم کی رونمائی اور تقریب تقسیم انعامات ظہیر عباس کی شرکت         سپین۔کشمیر کی آواز سنو سیمینارمیں بیرسٹر سلطان محمود کی شرکت         جنرل سیکرٹری مسلم لیگ ن سپین راجو الیگزینڈر کی جانب سے بیگم کلثوم نواز کی صحت یابی کے لئے دعائیہ تقریب کا اہتمام         چین نے پاکستانیوں کیلئے ویزہ اجراء کو نہایت آسان کر دیا         انڈونیشیا میں کشتی ڈوبنے سے193افراد تاحال لاپتہ         موت سے بچ جانے والے مزید 522 تارکین وطن اٹلی پہنچ گئے، حکومت روکنے میں ناکام        
l_443802_021355_updates

رواں ہفتے جومانجی پہلے نمبر پر رہی

گزشتہ ہفتے دوسرے نمبر پر آنے کے بعد جومانجی اس ہفتے پھر پہلے نمبر پر رہی۔’جومان جی ویلکم ٹو دی جنگل‘ اس ہفتے ایک ارب 21 کروڑ روپے کما کر پہلےنمبر پر رہی یہ فلم 1995 میں بننے والی فلم کا سیکوئیل ہے ۔

فلم کی کہانی چار دوستوں کی ہےجنہیں ایک پرانا وڈیو گیم ملتا ہےجو ان کی زندگیوں کو ایک دم سے تبدیل کردیتا ہے ۔ اور پھر ایکشن اور ایڈونچر کا نہ ختم ہونے والا سلسلہ شروع ہوتا ہے ۔ فلم اپنی ریلیز کے بعد سے اب تک 39ارب روپے کماچکی ہے ۔

سائنس فکشن ، سسپنس ،مسٹری ، تھرل اور ڈراما سے بھرپور ہالی وڈ کی نئی فلم ’میز رَنر ‘اس ہفتے ایک ارب 12 کروڑ روپے کما کر دوسرے نمبر پر رہی۔

فلم کی کہانی ایک ایسے نوجوان کے گِرد گھوم رہی ہے، جسے اس کے خاندان سے الگ کر کے نامعلوم مقام پرمشکل ترین ٹاسک کی انجام دہی کیلئے چن لیا جاتا ہے ۔

اور اس ویک اینڈ پر ریلیز ہونے والی ہارر فلم ونچیسٹر ایک ارب دو کروڑ سمیٹ کر تیسرے نمبر پر رہی ۔ اس فلم کی کہانی ایک ایسی خاتون کے بارے میں ہے جس کے شوہر اور بیٹے کی اچانک موت ہو جاتی ہے۔ دہشت ناک گھر میں مقیم یہ خاتون فیملی کی موت کے بعد تنہائی کا شکار ہو کر پر اسرار قوتوں کے قبضے میں آجا تی ہے اوررونگٹے کھڑے کر دینے والے واقعات کا سامنا کرتی ہے ۔