تازہ ترین
کوٹلہ برادران جہد مسلسل کا نام اورفتح اُن کا مقدر ہے،ہمیشہ جیت اُن کا مقدر رہے گی ۔ظفر پہلوان سابق باکسر وکمانڈو پاک آرمی         سپین ۔ میاں نواز شریف کے خلاف بے بنیاد مقدمات بنائے گئے ہیں ، راجہ حاجی اسد حسین و دیگر         ملالہ کے کمرے میں کس کی تصویر لگی ہے؟         آج رات 12بجے تمام مسروقہ غیر استعمال شدہ فون بند کردئیے جائینگے، پی ٹی اے         سپین۔چوہدری عابد رضا اور چوہدری شبیر کے خلاف انتقامی کاروائیاں بند کی جائیں ،چوہدری امتیاز آکیہ         چوہدری برادران نے پنجاب میں ریکارڈ ترقیاتی کام کئے ، چوہدری امتیاز لوراں         برٹش ائیرویز کے بعد جرمنی کی ائیرلائن نے بھی پاکستان سے پروازیں شروع کرنے کی خواہش کا اظہار کر دیا         پنجاب میں بیرون ملک جانے کے خواہش مند شہریوں کیلئے کریکٹر سرٹیفیکیٹ کے حصول کا عمل مزید آسان کردیا گیا         قونصلیٹ آفس بارسلونا میں کرسمس اور قائد ڈے کے کیک کاٹنے کی تقریب         سماجی راہنما راجہ شعیب ستی کے اعزاز میں عشائیہ،معززین کی شرکت         سپین۔مسلم لیگ ن کے زیر اہتمام کیک کاٹنے کی تقریب         سپین۔پاک ویلنسیا ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام کرسمس اور یوم ولادت قائد اعظم کی تقریب         سپین۔تارکین وطن پاکستانی مقامی سیاسی پارٹیوں کا حصہ بنیں ، حافظ عبدالرزاق صادق         سپین۔گستاخانہ خاکوں کے خلاف احتجاجی مظاہرہ ، ہزاروں افراد کی شرکت         گریگ فیسٹیول ’’ منجوئیک ‘‘ میں پاکستانی ثقافت کے رنگ ، پاکسانی شعرا نے اپنا کلام سنایا        
PMLN-Logo

مسلم لیگ ن سپین کے صدر ایاز عباسی کی ایگزیکٹو باڈی کا اعلان کر دیا گیا

بارسلونا(پاک نیوز رپورٹ) پاکستان مسلم لیگ ن سپین کے نو منتخب صدر ایاز عباسی کی ایگزیکٹو باڈی کا اعلان کر دیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن سپین کے جنرل سیکرٹری ملک شاہد حسین نے چیئر مین ، سر پرست اعلیٰ ، چیف ایڈوائزر ، صدر ، سینئر نائب صدر سے مشاورت کے بعد اعلان کرتے ہوئے کہا کہ مندرجہ ذیل ایگزیکٹو باڈی ممبران ایاز عباسی کے ساتھ ان کی مدت صدارت میں اپنے فرائض سر انجام دیں گے ۔ ملک شاہد حسین کے اس اعلان کے مطابق صدر ایاز عباسی ، سینئر نائب صدر میاں عمران ساجد ، چیئر مین میاں محمد اظہر ، سر پرست اعلیٰ حاجی اسد ، ایڈوائزر مہر علی قمر چوہدری ، چیف آرگنائزر چوہدری محمد ادریس ، جنرل سیکرٹری شاہد حسین ملک ، ڈپٹی جنرل سیکرٹری الیگزینڈر راجو ، نائب صدر راجہ فاروق اعظم ، نائب صدر رفاقت حسین ، نائب صدر حاجی خالد ، جوائنٹ سیکرٹری خاور عباسی ، جوائنٹ سیکرٹری محمد رفیق ، جوائنٹ سیکرٹری ملک ماجد ، فنانس سیکرٹری چوہدری محمد رمضان ، انفارمیشن سیکرٹری شاہد مغل ، چیئر مین مجلس عاملہ سکندر حیات مانگٹ ، وائس چیئر مین مجلس عاملہ محمد نواز جرال ، صدر مسلم لیگ ن کاتالونیا راجہ ساجد محمود شامل ہیں ۔ شاہد حسین ملک نے مزید کہا کہ آئندہ اتوار تمام عہدیداران کی تقریب حلف برداری ہوگی جس میں تمام عہدیدار اس بات کا حلف دیں گے کہ وہ اپنی جماعت کا ساتھ دیں گے اور قائدین کے احکامات کی پاسداری کریں گے ۔یہ شاندار تقریب ہمالیہ ریسٹورنٹ پر مورخہ 18فروری بروز اتوار شام سات بجے منعقد ہوگی ۔