تازہ ترین
کوٹلہ برادران جہد مسلسل کا نام اورفتح اُن کا مقدر ہے،ہمیشہ جیت اُن کا مقدر رہے گی ۔ظفر پہلوان سابق باکسر وکمانڈو پاک آرمی         سپین ۔ میاں نواز شریف کے خلاف بے بنیاد مقدمات بنائے گئے ہیں ، راجہ حاجی اسد حسین و دیگر         ملالہ کے کمرے میں کس کی تصویر لگی ہے؟         آج رات 12بجے تمام مسروقہ غیر استعمال شدہ فون بند کردئیے جائینگے، پی ٹی اے         سپین۔چوہدری عابد رضا اور چوہدری شبیر کے خلاف انتقامی کاروائیاں بند کی جائیں ،چوہدری امتیاز آکیہ         چوہدری برادران نے پنجاب میں ریکارڈ ترقیاتی کام کئے ، چوہدری امتیاز لوراں         برٹش ائیرویز کے بعد جرمنی کی ائیرلائن نے بھی پاکستان سے پروازیں شروع کرنے کی خواہش کا اظہار کر دیا         پنجاب میں بیرون ملک جانے کے خواہش مند شہریوں کیلئے کریکٹر سرٹیفیکیٹ کے حصول کا عمل مزید آسان کردیا گیا         قونصلیٹ آفس بارسلونا میں کرسمس اور قائد ڈے کے کیک کاٹنے کی تقریب         سماجی راہنما راجہ شعیب ستی کے اعزاز میں عشائیہ،معززین کی شرکت         سپین۔مسلم لیگ ن کے زیر اہتمام کیک کاٹنے کی تقریب         سپین۔پاک ویلنسیا ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام کرسمس اور یوم ولادت قائد اعظم کی تقریب         سپین۔تارکین وطن پاکستانی مقامی سیاسی پارٹیوں کا حصہ بنیں ، حافظ عبدالرزاق صادق         سپین۔گستاخانہ خاکوں کے خلاف احتجاجی مظاہرہ ، ہزاروں افراد کی شرکت         گریگ فیسٹیول ’’ منجوئیک ‘‘ میں پاکستانی ثقافت کے رنگ ، پاکسانی شعرا نے اپنا کلام سنایا        
20992800_265162237305887_6024851283787132257_n

ایاز عباسی کو مسلم لیگ ن سپین کا متفقہ صدر منتخب کر لیا گیا

بارسلونا(پاک نیوز )پاکستان مسم لیگ ن سپین کے ایک اہم اجلاس میں تمام عہدیداران اور ممبران نے متفقہ طور پر ایاز عباسی کو مسلم لیگ ن سپین کا صدر منتخب کر لیا ۔تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن سپین کے سابق صدر حاجی اسد کی مدت صدارت ختم ہونے پر نئے صدر کے انتخاب کے لئے ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں سرپرست اعلیٰ میاں محمد اظہر ، چیئر مین قمر علی مہر چوہدری ، سینئر نائب صدر میاں عمران ساجد ، جنرل سیکرٹری راجو الیگزینڈر ، ڈپٹی جنرل سیکرٹری شاہد حسین ملک ، مسلم لیگ ن کاتالونیا کے صدر راجہ ساجد محمود ، فنانس سیکرٹری چوہدری محمد رمضان ، نائب صدر راجہ فاروق اعظم ، چیف ایڈوائزر ایاز عباسی،مجلس عاملہ کے چیئر مین سکندر حیات مانگٹ ،نائب صدر رفیق احمد اور نائب صدر رفاقت علی نے شرکت کی ۔ اس موقع پر تمام شرکاء نے سیاسی جماعتوں میں جمہوری عمل کی تقویت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ دیار غیر میں ہمیں غیر متنازع رہنا اور اپنے اختلافات کو پس پشت ڈال کر پاکستان کی سا لمیت کی بات کرنے کی اشد ضرورت ہے ، انہوں نے کہا کہ آج ہم نے متفقہ طور پر ایاز عباسی کو صدر منتخب کر کے سیاسی جماعتوں میں جمہوری عمل کو تقویت دی ہے اور امید ہے کہ یہ سلسلہ آئندہ بھی اسی طرح جاری رہے گا ۔نئے منتخب صدر ایاز عباسی نے روزنامہ جنگ سے بات کرتے ہوئے کہا کہ میں مسلم لیگ ن کو سپین بھر میں مستحکم اور فعال بنانے کے لئے محنت کروں گا اور تمام لیگیوں کو اپنے ساتھ لے کر چلوں گا ۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن پاکستان کے استحکام کی جنگ لڑ رہی ہے ،2018 کے قومی انتخابات میں مسلم لیگ ن کی حکومت بنے گی، پاکستان کو ترقی کے راستے سے ہٹانے والے دیکھتے رہ جائیں گے کیونکہ مسلم لیگ ن کے پلیٹ فارم سے پاکستان بہت جلد دنیا کے ترقی یافتہ ممالک کی صف میں کھڑا ہونے جا رہا ہے ۔نئے منتخب صدر بہت جلد اپنی ایگزیکٹو باڈ ی کا اعلان کریں گے ۔ایاز عباسی کے صدر بننے پر سپین میں مقیم پاکستانی کمیونٹی نے انہیں مبارک بادوں کے پیغامات دیئے ہیں۔