تازہ ترین
گریگ فیسٹیول ’’ منجوئیک ‘‘ میں پاکستانی ثقافت کے رنگ ، پاکسانی شعرا نے اپنا کلام سنایا         سپین۔مسلم لیگ کا اجلاس احتجاجی ضرور تھا لیکن کسی کے خلاف نہیں ، عہدیداران         سپین۔مسیحیوں کو اپنا نمائندہ خودمنتخب کرنے کا حق دیا جائے ، راجو الیگزینڈر         میاں نواز شریف کے استقبال کے لئے سپین سے بھی قافلے پاکستان پہنچیں گے ، مسلم لیگ ن سپین         سپین۔ تصویری نمائش میں بے نظیر بھٹو شہید کی تصویر توجہ کا مرکز         سپین۔الیکٹرانک میڈیا نمائندگان کے پلیٹ فارم کے لئے ایگزیکٹو کمیٹی قائم         سپین۔سفیر پاکستان اور قونصل جنرل بارسلونا کی کمیونٹی سے ملاقات         سپین۔بارسلونا کرکٹ کلب کی یونیفارم کی رونمائی اور تقریب تقسیم انعامات ظہیر عباس کی شرکت         سپین۔کشمیر کی آواز سنو سیمینارمیں بیرسٹر سلطان محمود کی شرکت         جنرل سیکرٹری مسلم لیگ ن سپین راجو الیگزینڈر کی جانب سے بیگم کلثوم نواز کی صحت یابی کے لئے دعائیہ تقریب کا اہتمام         چین نے پاکستانیوں کیلئے ویزہ اجراء کو نہایت آسان کر دیا         انڈونیشیا میں کشتی ڈوبنے سے193افراد تاحال لاپتہ         موت سے بچ جانے والے مزید 522 تارکین وطن اٹلی پہنچ گئے، حکومت روکنے میں ناکام         برطانیہ کی یورپی یونین سے علیحدگی کا بل کامنز میں منظور، ووٹ نے عوام کی طاقت ثابت کردی، وزیراعظم         ان گنت طبی فوائد لیے چھوٹا سا بیج ’’تخم بالنگا‘‘        
pic-asia-cricket-cup-spain

کھیلوں کے میدان آباد کرکے مقامی کمیونٹی کو مثبت اور صحت مندانہ پیغام دیا جا سکتا ہے

بارسلونا(شفقت علی رضا ) سپین میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے مختلف شعبوں سے وابستہ معززین کو ایک پلیٹ فارم پر اکھٹا کرنے کے لئے کرکٹ کا سہارا لینا پڑا ہے ۔جی ہاں بارسلونا میں ویسے تو کرکٹ بہت تیزی سے فروغ پا رہا ہے لیکن اُسی تیزی سے پاکستانی کمیونٹی کے چھوٹے چھوٹے اختلافات بھی بڑھتے جا رہے ہیں ۔ گروپ بندی کی زد میں آئی ہوئی پاکستانی کمیونٹی اِس انتظار میں تھی کہ مختلف فیڈریشنز اور ایسوسی ایشنز کے نمائندگان کسی ایک پلیٹ فارم پر اکھٹے ہو جائیں ۔اِن اختلافات کو ختم کرنے کا منصوبہ بنا اور اس کو عملی جامہ پہنانے کے لئے کاتالان کرکٹ فیڈریشن میدان میں آگئی ۔ کاتالان کرکٹ فیڈریشن نے فیصلہ کیا کہ پاکستانی کمیونٹی کے سیاسی ، سماجی ، مذہبی اور صحافتی حلقوں کے سر کردہ افراد کی ٹیمیں تشکیل دی جائیں اور اُن کے مابین کرکٹ ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا جائے ۔ لہذا چالیس سال سے زیادہ عمر کے افراد پر مشتمل دو ٹیمیں بنائی گئی ہیں جو ’’کاتالونیا گرین ‘‘ اور ’’کاتالونیا بلیو ‘‘ کے نام سے میدان میں اُتریں گی ۔ان ٹیموں کے کھلاڑیوں کے لئے رنگین یونیفارمز کا انتظام کیا گیا ہے جس پر کھلاڑی کا نام اور اس کا پسندیدہ یا لکی نمبر لکھا گیا ہے ۔کاتالونیا بلیو کے کپتان سلمان گوندل اور نائب کپتان واصف نزیر بجاڑ ہیں جبکہ’’ کاتالونیا گرین‘‘ کے کپتان امانت مہر اور نائب کپتان ملک عمران ہیں ۔ دونوں ٹیموں کے درمیان تین میچ یعنی ’’ بیسٹ آف تھری ‘‘ کھیلے جائیں گے ۔کاتالان کرکٹ فیڈریشن نے ان میچوں کے لئے بارسلونا کے کرکٹ گراونڈز کا اہتمام کیا ہے ۔پاکستانی کمیونٹی نے فورٹی پلس کرکٹ ٹورنامنٹ کے انعقاد کو اتفاق واتحاد کی خوبصورت کوشش قرار دیا ہے ۔اس موقع پر روزنامہ جنگ سے بات کرتے ہوئے ’’ کاتالونیا بلیو ‘‘ کے کپتان سلمان گوندل نے کہا کہ ایسی صحت مندانہ سرگرمیاں جہاں پاکستانیوں میں اتفاق و اتحاد کا باعث بنیں گی وہاں یہ مقامی کمیونٹی کے لئے پاکستانیوں کی جانب سے مثبت پیغام بھی ہوگا ۔’’کاتالونیا گرین ‘‘ کے کپتان امانت مہر کا کہنا تھا کہ ان میچوں میں مسئلہ ہار یا جیت کا نہیں ہے بلکہ یہ چابت کرنا ہے کہ پاکستانی قوم عمر کے ہر حصے میں مثبت اور صحت مندانہ سرگرمیاں جاری رکھنے پر یقین رکھتی ہے انہوں نے کہا کہ اس طرح سپین بھر میں کرکٹ کے فروغ کو تقویت ملے گی ، کاتالونیا بلیو کے نائب کپتان واصف نزیر بجاڑ نے کہا کہ پاکستانی کمیونٹی میں زیادہ بڑے اختلافات نہیں ہیں کبھی کبھی اختلاف رائے ہو جاتا ہے جو زندگی کا ایک حسن ہے لیکن یہ کرکٹ ٹورنامنٹ ان اختلافات کو ختم کرنے میں مدد گار ثابت ہوگا ۔ نائب کپتان کاتالونیا گرین ملک عمران نے کہا کہ جب بزرگ سپین کے میدانوں میں کرکٹ کھیں گے تو ہماری نوجوان نسل خودبخود کرکٹ کی جانب راغب ہوگی ، کاتالونیا گرین کے سعید بٹ نے کہا کہ اس طرح کی معاشرتی اور صحت مندانہ سرگرمیاں ہمارا اور ہمارے ملک کا سافٹ امیج پیش کرنے کا بہترین زریعہ ثابت ہو سکتی ہیں ۔ کاتالونیا بلیو کے عبدالغفار مرہانہ نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کئی سالوں کے بعد کرکٹ کی نیٹ پریکٹس کی تو محسوس ہوا کہ ہم ابھی بالکل نوجوان ہیں اور اپنے آپ کو پچیس سال پہلے والے گراونڈز میں محسوس کیا ، انہوں نے کہا کہ میں اس ٹورنامنٹ میں اچھی کارکردگی دکھا کر سب کو حیران کردونگا ۔کاتالونیا گرین کے ثاقب علی نے کہا کہ ان دو ٹیموں میں سیاسی سماجی اور دوسرے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے ہمارے معززین شامل ہیں جنہیں لوگوں نے کاروبار یا مزدوری دیکھا ہے اب انہیں جب ایکشن مین دیکھا جائے گا تو سب خوش ہونگے ۔کاتالونیا گرین اور کاتالونیا بلیو کے کھلاڑی اپنی اپنی جیت کے لئے روزانہ پریکٹس کر رہے ہیں ،کھلاڑیوں میں شامل ارق بھٹی ، شاہد احمد ،عدنان ملک ، بابر تارڑ ، راجہ خالق ،محسن شاہ ، ممتاز دانش ، نعیم بھٹی شیراز خان اور دوسرے تمام کھلاڑی اپنی ٹیم کی جیت کیلئے خوش ہیں جب کہ شائقین کرکٹ اور پاکستانی کمیونٹی کا کہنا ہے کہ زیادہ نہیں تو کم از کم تین گھنٹے کے لئے کرکٹ گراونڈ میں تو مختلف شعبوں سے تعلق اور اختلالف رائے رکھنے والے پاکستانی ایک میدان میں اکھٹے ہونگے ، جہاں نو بال ، وائڈ بال ، آوٹ ، ناٹ آوٹ ، رنز ، ایل بی ڈبلیو ، کیچ اور ففٹی سنچری کی بات ہو گی ، ایسی بات نہیں ہو گی کہ وہ کیوں آیا ؟ اگر وہ آیا تو میں نہیں آ ونگا ، اُسے کیوں بلایا تھا ؟ تم وہاں کیوں گئے تھے وغیرہ وغیرہ ۔ بہر حال کچھ بھی ہے پاکستانیوں کی تفریح ، اتفاق واتحاد اور بھائی چارے کے گروغ کے ساتھ کرکٹ کے فروغ کے لئے یہ ایک انتہائی سنجیدہ اور اچھی کوشش ہے ۔