تازہ ترین
سپین۔تارکین وطن پاکستانی مقامی سیاسی پارٹیوں کا حصہ بنیں ، حافظ عبدالرزاق صادق         سپین۔گستاخانہ خاکوں کے خلاف احتجاجی مظاہرہ ، ہزاروں افراد کی شرکت         گریگ فیسٹیول ’’ منجوئیک ‘‘ میں پاکستانی ثقافت کے رنگ ، پاکسانی شعرا نے اپنا کلام سنایا         سپین۔مسلم لیگ کا اجلاس احتجاجی ضرور تھا لیکن کسی کے خلاف نہیں ، عہدیداران         سپین۔مسیحیوں کو اپنا نمائندہ خودمنتخب کرنے کا حق دیا جائے ، راجو الیگزینڈر         میاں نواز شریف کے استقبال کے لئے سپین سے بھی قافلے پاکستان پہنچیں گے ، مسلم لیگ ن سپین         سپین۔ تصویری نمائش میں بے نظیر بھٹو شہید کی تصویر توجہ کا مرکز         سپین۔الیکٹرانک میڈیا نمائندگان کے پلیٹ فارم کے لئے ایگزیکٹو کمیٹی قائم         سپین۔سفیر پاکستان اور قونصل جنرل بارسلونا کی کمیونٹی سے ملاقات         سپین۔بارسلونا کرکٹ کلب کی یونیفارم کی رونمائی اور تقریب تقسیم انعامات ظہیر عباس کی شرکت         سپین۔کشمیر کی آواز سنو سیمینارمیں بیرسٹر سلطان محمود کی شرکت         جنرل سیکرٹری مسلم لیگ ن سپین راجو الیگزینڈر کی جانب سے بیگم کلثوم نواز کی صحت یابی کے لئے دعائیہ تقریب کا اہتمام         چین نے پاکستانیوں کیلئے ویزہ اجراء کو نہایت آسان کر دیا         انڈونیشیا میں کشتی ڈوبنے سے193افراد تاحال لاپتہ         موت سے بچ جانے والے مزید 522 تارکین وطن اٹلی پہنچ گئے، حکومت روکنے میں ناکام        
poliation

پاکستانی سیاست کے یورپی ممالک میں مقیم پاکستانیوں پر اثرات ، پاک نیوز سروے رپورٹ

بارسلونا(پاک نیوز سروے رپورٹ ) پاکستان میں ہونے والے سیاسی اتار چڑھاو نے یورپی ممالک کا رُخ کر لیا ہے ۔اس ضمن میں جس طرح پاکستان میں سیاسی قائدین اپنی پارٹیوں کی مضبوطی اور استحکام کے لئے سرگرم عمل ہیں اُسی طرح پاکستان کا سیاسی گٹھ جوڑ یورپی ممالک کے اُفق پر بھی نظر آ رہا ہے ، پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف زیر عتاب ہیں لیکن پھر بھی وہ بڑے بڑے جلسے کرکے اپنی مضبوطی کو شو کر رہے ہیں ، مسلم لیگ ن سپین کی ایگزیکٹو باڈی اور صدر کا انتخاب کر لیا گیا ہے جس کے تحت نئے صدر ایاز عباسی ہیں ، تحریک انصاف کے قائد عمران خان پاکستان میں مسلم لیگ ن کو شکست دینے اور عوام میں اپنا حق حاصل کرنے کا شعور اجاگر کرنے میں سر گرم عمل ہیں ، اسی طرح تحریک انصاف یورپی ممالک میں اپنے قائدین کا پیغام گھر گھر پہنچانے کی کوشش میں مصروف ہے اس ضمن میں تحریک انصاف سپین کے صدر اپنی کابینہ کے ساتھ بارسلونا سے میڈرڈ کے دورہ پر ہیں جہاں وہ پاکستانی کمیونٹٰی کو تحریک انصاف کا پیغام پہنچا رہے ہیں ، پاکستان مسلم لیگ قاف پاکستان میں روز بروز مستحکم ہو رہی ہے جس کا ثبوت یہ ہے کہ پاکستان کے مختلف شہروں میں قاف لیگ کو از سر نو تشکیل دی جا رہی ہے جو نمائندے ، کارکن اور عہدیداران خاموش تھے وہ بھی سیاسی میدان سجانے میں مصروف ہو گئے ہیں ، قاف لیگ پاکستان میں تحریک انصاف سے الحاق یا سیاسی ملاپ کر سکتی ہے ، چوہدری وجاہت حسین ، حسین الہی ، حسن الہی ، چوہدری پرویز الہی اور چوہدری شجاعت حسین سمیت چوہدری شفاعت اور مونس الہی بھی میدان میں نکل آئے ہیں اور دن رات قاف لیگ کی کامیابی کو یقینی بنانے میں مصروف ہیں ، ادارہ پاک نیوز کا خیال ہے کہ قاف لیگ یورپی ممالک میں بھی اکھاڑ پچھاڑ کرے گی ، یعنی اپنی پارٹی کو مستحکم  بنانے پر زور دے گی جس کے لئے مختلف یورپی ممالک میں بہت سے صدور تبدیل کئے جا سکتے ہیں اور نئے صدور اپنی اپنی ایگزیکٹو باڈی بھی خود تشکیل دیں گے ، یہ بھی ممکن ہے کہ قاف لیگ یورپی ممالک میں نئے صدور بنانے کے لئے کچھ کمیٹیاں تشکیل دے دے جو نئے صدر کا انتخاب عمل میں لا کر اپنے قائدین کو رپورٹ پیش کریں گی ، پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو ، اور سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری بھی اپنے ساتھیوں سمیت پاکستان میں پیپلز پارٹی کو نمایاں پوزیشن میں لانے کے لئے کوششوں میں مصروف ہیں ، بلوچستان کا دھڑن تختہ اور کئی ایم پی ایز اور ایم این ایز کا پیپلز پارٹی سے رجوع کرنا کچھ نئے حالات کی غمازی کرتا ہے ، پاکستان میں نگران یا ٹیکنو کریٹ حکومت آنے کے آثار بھی نظر آ رہے ہیں ، پرویز مشرفکی پاکستان آمد کے نمایاں آثار موجود ہیں  ، اب نیا سیٹ اپ کب اور کیسے بنے کا یہ کہنا قبل از وقت ہے لیکن اس وقت پاکستان میں جاری سیاسی کش مکش کو دیکھتے ہوئے اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ 2018 کے الیکشن کا انعقاد مشکل نظر آ رہا ہے ، جتنا لکھا گیا یہ ایک تجزیہ ہے اس سے کسی کا متفق ہونا ضروری نہیں ، کیونکہ ہر پاکستانی اپنی ذاتی رائے رکھتا ہے ۔