تازہ ترین
زبیر گل کے خلاف ہونے والی سازش تمام تارکین وطن کے خلاف سازش ہے ،لیگی عہدیداران         مسلم لیگ ن سپین کے صدر ایاز عباسی اور سرپرست اعلی حاجی اسد حسین کی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی انوشہ رحمان سے ملاقات         پاکستانی کمیونٹی کے مسائل کا حل اؤلین ترجیح ہو گی ، خیام اکبرسفیر پاکستان میڈرڈ         مسلم لیگ ن سپین آج شام سات بجے کایئے چلی میں جشن منائے گی ، مٹھائی تقسیم کی تقریب بھی ہو گی         کشمیریوں پر ایک ماہ میں 13 لاکھ پیلٹ گنز فائر کیےگئے،کشمیر پولیس         چار روزہ ورلڈ موبائل کانگریس بارسلوناکا اختتام ، انوشہ رحمان کی شرکت         سوسائٹی فار کرائسٹ اور مسلم لیگ ن سپین کی سانحہ شاہدرہ پر مشترکہ پریس کانفرنس         پاکستانی سیاست کے یورپی ممالک میں مقیم پاکستانیوں پر اثرات ، پاک نیوز سروے رپورٹ         MWC 2018: the biggest news from Mobile World Congress in Barcelona         پاکستان پیپلز پارٹی برطانیہ میں تقرریوں کا سلسلہ جاری         بھارتی لیجنڈری اداکارہ سری دیوی انتقال کرگئیں         کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے لاہور قلندرز کو 9 وکٹوں سے ہرا دیا         ویسٹ انڈیز کا دورئہ پاکستان خطرات سے دوچار         سائرہ پیٹر کی پی لیک فیسٹیول میں شاندار پرفارمنس         اردوان نے اپنے بدترین دشمن سے ہاتھ ملا لیا        
l_456567_094149_updates

کشمیریوں پر ایک ماہ میں 13 لاکھ پیلٹ گنز فائر کیےگئے،کشمیر پولیس

بھارتی فوج نے نہتے کشمیریوں پر صرف ایک ماہ کے دوران پیلٹ گنز کی 13 لاکھ گولیاں برسادیں،مقبوضہ کشمیر پولیس نے عدالت میں پیش کی جانیوالی رپورٹ میں ظلم کا اعتراف کرلیا۔

Pellet-Gun-IOK-222a

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق حریت کمانڈر برہان مظفر وانی کی شہادت کے بعد ہونے والے مظاہروں کو روکنے کے لئے محض 32 دنوں کے دوران پیلٹ گنز کی 13 لاکھ گولیاں چلائی گئیں۔

Pellet-Gun-IOK-222

مقبوضہ کشمیر ہائی کورٹ میں پیلٹ گنز پر پابندی سے متعلق درخواست کی سماعت کے دوران پولیس کی جانب سے رپورٹ پیش کردی گئی،جس میں بتایا گیا ہے کہ8 جولائی سے 11 اگست کے دوران ہونے والے احتجاجی مظاہروں کو روکنے کے لئے 14 مختلف اقسام کے ہتھیار استعمال کئے گئے۔

Pellet-Gun-IOK333

مظاہرین پر ساڑھے 8 ہزار سے زائد آنسو گیس کے شیل بھی برسائے گئے،جبکہ 26 سو سے زائد ربڑ کی گولیاں چلائی گئیں۔