تازہ ترین
سپین۔تارکین وطن پاکستانی مقامی سیاسی پارٹیوں کا حصہ بنیں ، حافظ عبدالرزاق صادق         سپین۔گستاخانہ خاکوں کے خلاف احتجاجی مظاہرہ ، ہزاروں افراد کی شرکت         گریگ فیسٹیول ’’ منجوئیک ‘‘ میں پاکستانی ثقافت کے رنگ ، پاکسانی شعرا نے اپنا کلام سنایا         سپین۔مسلم لیگ کا اجلاس احتجاجی ضرور تھا لیکن کسی کے خلاف نہیں ، عہدیداران         سپین۔مسیحیوں کو اپنا نمائندہ خودمنتخب کرنے کا حق دیا جائے ، راجو الیگزینڈر         میاں نواز شریف کے استقبال کے لئے سپین سے بھی قافلے پاکستان پہنچیں گے ، مسلم لیگ ن سپین         سپین۔ تصویری نمائش میں بے نظیر بھٹو شہید کی تصویر توجہ کا مرکز         سپین۔الیکٹرانک میڈیا نمائندگان کے پلیٹ فارم کے لئے ایگزیکٹو کمیٹی قائم         سپین۔سفیر پاکستان اور قونصل جنرل بارسلونا کی کمیونٹی سے ملاقات         سپین۔بارسلونا کرکٹ کلب کی یونیفارم کی رونمائی اور تقریب تقسیم انعامات ظہیر عباس کی شرکت         سپین۔کشمیر کی آواز سنو سیمینارمیں بیرسٹر سلطان محمود کی شرکت         جنرل سیکرٹری مسلم لیگ ن سپین راجو الیگزینڈر کی جانب سے بیگم کلثوم نواز کی صحت یابی کے لئے دعائیہ تقریب کا اہتمام         چین نے پاکستانیوں کیلئے ویزہ اجراء کو نہایت آسان کر دیا         انڈونیشیا میں کشتی ڈوبنے سے193افراد تاحال لاپتہ         موت سے بچ جانے والے مزید 522 تارکین وطن اٹلی پہنچ گئے، حکومت روکنے میں ناکام        
paknews11

مسلم لیگ ن سپین کے صدر ایاز عباسی اور سرپرست اعلی حاجی اسد حسین کی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی انوشہ رحمان سے ملاقات

بارسلونا(پاک نیوز)پاکستان مسلم لیگ ن سپین کے صدر اور سر پرست اعلی حاجی اسد حسین نے بارسلونا کے دورہ پر آئی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی انوشہ رحمان سے ملاقات کی اور انہیں پاکستانی کمیونٹٰی کو سپین میں درپیش مسائل کے حوالے سے تفصیلی بتایا ، دونوں عہدیداروں نے انوشہ رحمان کو بتایا کہ سپین میں ایک لاکھ سے زیادہ پاکستانی مقیم ہیں اور یہاں ان کے لئے کوئی پاکستانی بینک نہیں ، انہوں نے کہا کہ پاکستانی حکومت کو چاہیئے کہ وہ ہسپانوی حکومت کے ساتھ دوہری شہریت کا ایک معاہدہ سائن کرے تاکہ پاکستانی کمیونٹی ہسپانوی شہریت لیتے وقت اپنے ملک کی شہریت بھی رکھ سکے ، انوشہ رحمان کو بتایا گیا کہ اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق ملنے کے حوالے سے بھی پالیسی بننی چاہیئے ، ان مسائل کے جواب میں انوشہ رحمان نے کہا کہ تمام مسائل لکھ کر مجھے وٹس ایپ کر دین میں ہر ممکن کوشش کرونگی کہ وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی کو مل کر ان مسائل کے حل پر بات کروں انہوں نے کہا کہ انشا اللہ اگر ہمیں حکومت کرنے کا مزید موقع ملا تو اوورسیز کے ان مسائل کے ساتھ ساتھ پاکستانی عوام کو وہاں درپیش مسائل جو رہ گئے ہین انہیں حل کیا جائے گا ، انہوں نے کہا کہ ہمیں حکومت کن حالات میں ملی اور کن حالات سے ہم نے اپنی مدت پوری کی یہ کسی سے ڈھکی چھپی بات نہیں ، انہوں نے کہا کہ مجھے آج آپ لوگوں سے مل کر خوشی ہوئی ہے کہ ااپ دیار غیر میں رہتے ہوئے محنت بھی کرتے ہیں اور اپنے قائد میاں محمد نواز شریف سے محبت بھی ، انہوں نے کہا کہ پانچ سالہ دور میں ہم نے حالات کے ساتھ لڑ کر پاکستانی عوام کو دہشت گردی اور لوڈ شیڈنگ سے نجات دلائی ، میٹرو بس اور اورنج ٹرین کو مکمل کیا اسی طرح ہم نے سی پیک منصوبے کو عملی جامہ پہنایا اور یہی ترقیاتی کام پاکستان کے دشمنوں  کی آنکھوں میں  کھٹکتے ہیں جس وجہ سے وہ ہماری حکومت کی راہ میں رکاوٹیں کھڑی کرتے رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ لودھراں کا الیکشن اور پاکستان بھر میں لاکھوں کی تعداد میں مسلم لیگیوں کی جانب سے اپنے قائد کے لئے منعقد کئے گئے جلسے اس بات کا منہ بولتا ثبوت ہے کہ میاں محمد نواز شریف کو پاکستانی عوام کے دلوں سے کوئی مائی کا لال نہیں نکال سکتا ۔

paknews12paknews13paknews14