تازہ ترین
سانپ نے آدمی کو کاٹا اور پھر آدمی نے اپنی بیوی کو کاٹ لیا، لیکن زندہ کون بچا؟ ناقابل یقین واقعہ         صدی کا سب سے بڑا مقدمہ، تاریخ کے سب سے بڑے منشیات سمگلر ایل چیپو کو سخت ترین سزا سنادی گئی         28 سالہ دلہن نے 70 سالہ دولہے کو لوٹ لیا         امیر ترین ہسپانوی سپر ماڈل کی مفلسی، سڑک پر آگئی         محمد اقبال چوہدری کے تایا جان کی روح کے ایصال ثواب کے لئے قران خوانی اور ختم شریف میں معززین کی شرکت         شفقت علی رضا اور رضوان کاظمی کی پالسن کے اونر چوہدری امانت علی وڑائچ اور محمد بلال علی سے ملاقات         سپین ۔کشمیری حریت پسند مقبول احمد بٹ شہید کی 35ویں برسی کی تقریب         بہاماس میں ہیٹی سے تارکین وطن کو لے جانے والی کشتی الٹنے سے 28 مسافر ڈوب گئے         بحیرہ روم میں ہلاک ہونے والے پاکستانیوں کی تعداد میں اضافہ         لیبیا کے قریب بحرہ احمر میں کشتی الٹنے سے 90 تارکین ڈوب کر ہلاک ہوگئے         67 سالہ دولہے اور 24 سالہ دلہن کی جان کو خطرہ         پاکستان اب ای پاسپورٹ اشو کرے گا تیاریاں مکمل         اوسپتالیت میں بین المذاہب ہم آہنگی سیمینار ، پاکستانیوں کی جانب سے طاہر رفیع کی شرکت         چوہدری شوکت آف قرطبہ ریسٹورنٹ کا حافظ عبدالرزاق صادق کے اعزاز میں عشائیہ ، معززین کی شرکت         دوران پروازجہاز کے انجن میں آگ لگ گئی ، مسافر محفوظ رہے        
paknews-pic23

زبیر گل کے خلاف ہونے والی سازش تمام تارکین وطن کے خلاف سازش ہے ،لیگی عہدیداران

بارسلونا(پاک نیوز ) پاکستان مسلم لیگ ن سپین کے ایک اہم اجلاس میں لیگی عہدیداران نے رواں ماہ ہونے والے سینٹ انتخابات میں تارکین وطن پاکستانیوں کے نمائندہ اُمیدوار زبیر گل کو جان بوجھ کر شکست سے دوچار کرنے میں ملوث ایم پی ایز کی انکوائری کرانے کے متعلق میاں محمد نواز شریف اور میاں شہباز شریف سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اُ ن محرکات کا جائزہ لیں جن کے تحت زبیر گل کو مسلم لیگ ن کے ایم پی ایز نے ووٹ کاسٹ نہیں کئے ۔روزنامہ جنگ سے بات کرتے ہوئے چیئر مین مسلم لیگ ن میاں محمد اظہر نے کہا کہ کیسے ممکن ہے کہ ایک امیدوار کے پاس اتنے ایم پی ایز ہوں کہ جن کے ووٹوں سے وہ جیت جائے مگر پھر بھی نہ جیتے تو اس کا ذمہ دار کون ہوگا ؟ سرپرست اعلیٰ پی ایم ایل این سپین حاجی اسد حسین نے کہا کہ ملتان سے سینٹ کے امیدوار رانا محمود الحسن کو 21ایم پی ایز دیئے گئے تھے لیکن وہ 41 ووٹوں سے جیت گئے اُن کو باقی ووٹ کس نے ڈالے ؟ مجلس عاملہ مسلم لیگ ن سپین کے چیئر مین چوہدری سکندر حیات مانگٹ نے اپنے بیان میں کہا کہ زبیر گل کو ایم پی ایز کا جو گروپ دیا گیا تھا ان کی تعداد 48تھی جبکہ زبیر گل کو ووٹ 38کاسٹ ہوئے باقی دس ووٹ کس نے کس امیدوار کو کاسٹ کئے اس معاملے کا پتا لگایا جانا پارٹی معاملات کے لئے بہت ضروری ہے ۔سینئر نائب صدر میاں عمران ساجد نے کہا کہ ہم مسلم لیگ ن کے قائدین سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ تارکین وطن کے نمائندہ اور امیدوار سینٹ زبیر گل کے خلاف ہونے والی سازش کو بے نقاب کریں ۔مسلم لیگ ن یوتھ ونگ سپین کے صدر چوہدری افضال وڑائچ نے کہا کہ زبیر گل کو شکست سے دوچار کرانے سے کچھ ایم پی ایز کو دل کی تسلی ملی ہو گی لیکن اس سے سیاسی پارٹیوں میں جو جگ ہنسائی ہوئی ہے اُس کا ذمہ دار کون ہے ؟مسلم لیگ ن سپین کے چیف آرگنائزر چوہدری محمد ادریس نے بھی اپنے بیان میں قائدین مسلم لیگ سے مطالبہ کیا کہ تارکین وطن کے حقوق کی ترجمانی کرنے کے لئے زبیر گل ایک معتبر نام ہے اسے سینٹ کی سیٹ پر امیدوار نامزد کرکے ہمارے سیاسی قائدین نے دِل خوش کر دیئے تھے لیکن ان کو جیت کے لئے موجود ووٹرز نے ووٹ کاسٹ نہ کرکے زیادتی کی ہے، زبیر گل نے برطانیہ کی شہریت تک چھوڑ دی تھی تاکہ وہ سینٹ میں بیٹھ کر تارکین وطن کے مسائل کو حل کرانے کی بات چیت اور قانون سازی میں شامل ہو سکیں لیکن شائد تارکین وطن کے مسائل کو حل کرنے کا خواب ابھی شرمندہ تعبیر ہوتا نظر نہیں آتا ۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے پاس 31ووٹ تھے ان کے امیدوار چوہدری سرور کو 44ووٹ کیونکر مل گئے ان تمام معاملات پر غور کرنے کی اشد ضرورت ہے پتا چلنا چاہیئے کہ ایسا سب کچھ کیوں ہوا ، تمام عہدیداران نے کہا کہ ہم اپنے قائدین پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہیں لیکن جن ایم پی ایز نے قائدین کے وقار کا پاس نہیں رکھا ان کے خلاف کاروائی ہونی چاہیئے کیونکہ زبیر گل کے خلاف ہونے والی سازش کو دنیا بھر میں مقیم تارکین وطن پاکستانیوں کے خلاف سازش تسور کیا جا رہا ہے ۔