تازہ ترین
سپین۔تارکین وطن پاکستانی مقامی سیاسی پارٹیوں کا حصہ بنیں ، حافظ عبدالرزاق صادق         سپین۔گستاخانہ خاکوں کے خلاف احتجاجی مظاہرہ ، ہزاروں افراد کی شرکت         گریگ فیسٹیول ’’ منجوئیک ‘‘ میں پاکستانی ثقافت کے رنگ ، پاکسانی شعرا نے اپنا کلام سنایا         سپین۔مسلم لیگ کا اجلاس احتجاجی ضرور تھا لیکن کسی کے خلاف نہیں ، عہدیداران         سپین۔مسیحیوں کو اپنا نمائندہ خودمنتخب کرنے کا حق دیا جائے ، راجو الیگزینڈر         میاں نواز شریف کے استقبال کے لئے سپین سے بھی قافلے پاکستان پہنچیں گے ، مسلم لیگ ن سپین         سپین۔ تصویری نمائش میں بے نظیر بھٹو شہید کی تصویر توجہ کا مرکز         سپین۔الیکٹرانک میڈیا نمائندگان کے پلیٹ فارم کے لئے ایگزیکٹو کمیٹی قائم         سپین۔سفیر پاکستان اور قونصل جنرل بارسلونا کی کمیونٹی سے ملاقات         سپین۔بارسلونا کرکٹ کلب کی یونیفارم کی رونمائی اور تقریب تقسیم انعامات ظہیر عباس کی شرکت         سپین۔کشمیر کی آواز سنو سیمینارمیں بیرسٹر سلطان محمود کی شرکت         جنرل سیکرٹری مسلم لیگ ن سپین راجو الیگزینڈر کی جانب سے بیگم کلثوم نواز کی صحت یابی کے لئے دعائیہ تقریب کا اہتمام         چین نے پاکستانیوں کیلئے ویزہ اجراء کو نہایت آسان کر دیا         انڈونیشیا میں کشتی ڈوبنے سے193افراد تاحال لاپتہ         موت سے بچ جانے والے مزید 522 تارکین وطن اٹلی پہنچ گئے، حکومت روکنے میں ناکام        
509441_4842761_updates

حمزہ شریف کے بوٹ پالش نہیں کر سکتا ، زعیم قادری

مسلم لیگ ن کے رہنما زعیم قادری نےپارٹی سے بغاوت کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہےکہ وہ حمزہ شہباز کے بوٹ پالش نہیں کرسکتے،وہ مالشیے نہیں اور سیاست کرکے دکھائیں گے۔

لاہور میں اپنی رہائش گاہ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے زعیم قادری نے حمزہ شہباز کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ حمزہ سن لو لاہور تمہارے اور تمہارے باپ کی جاگیر نہیں ہے۔

زعیم قادری نےمزید کہا کہ وہ این اے 133 سے آزاد امیدوار کی حیثیت سے الیکشن لڑیں گے اور ان کی جنگ حمزہ شہباز سے ہوگی۔

ان کا کہنا تھا کہ چھوٹے کارکن کی حیثیت سے عملی سیاست کا آغاز کیا، میرے خون میں مسلم لیگ تھی ہے اور رہے گی جبکہ میرے والد نے ایوب خان اور یحیٰ خان کے دور میں جیلیں کاٹیں۔

انہوں نے کہا کہ مجھے فخر ہے 5 سال پابند سلاسل رہا، 8 سال نواز شریف کا ترجمان رہا اور مسلم لیگ ن پنجاب کا سیکریٹری جنرل بھی رہا۔

2002 میں نواز شریف اور کلثوم نواز کا کورنگ امیدوار تھا جبکہ میری جگہ کچھ اور لوگوں کو آگے کر دیا گیا لیکن ایک لفظ نہیں کہا اور اس بار بھی میری جگہ کسی اور امیدوار کو آگے کر دیا گیاہے۔