تازہ ترین
سپین۔تارکین وطن پاکستانی مقامی سیاسی پارٹیوں کا حصہ بنیں ، حافظ عبدالرزاق صادق         سپین۔گستاخانہ خاکوں کے خلاف احتجاجی مظاہرہ ، ہزاروں افراد کی شرکت         گریگ فیسٹیول ’’ منجوئیک ‘‘ میں پاکستانی ثقافت کے رنگ ، پاکسانی شعرا نے اپنا کلام سنایا         سپین۔مسلم لیگ کا اجلاس احتجاجی ضرور تھا لیکن کسی کے خلاف نہیں ، عہدیداران         سپین۔مسیحیوں کو اپنا نمائندہ خودمنتخب کرنے کا حق دیا جائے ، راجو الیگزینڈر         میاں نواز شریف کے استقبال کے لئے سپین سے بھی قافلے پاکستان پہنچیں گے ، مسلم لیگ ن سپین         سپین۔ تصویری نمائش میں بے نظیر بھٹو شہید کی تصویر توجہ کا مرکز         سپین۔الیکٹرانک میڈیا نمائندگان کے پلیٹ فارم کے لئے ایگزیکٹو کمیٹی قائم         سپین۔سفیر پاکستان اور قونصل جنرل بارسلونا کی کمیونٹی سے ملاقات         سپین۔بارسلونا کرکٹ کلب کی یونیفارم کی رونمائی اور تقریب تقسیم انعامات ظہیر عباس کی شرکت         سپین۔کشمیر کی آواز سنو سیمینارمیں بیرسٹر سلطان محمود کی شرکت         جنرل سیکرٹری مسلم لیگ ن سپین راجو الیگزینڈر کی جانب سے بیگم کلثوم نواز کی صحت یابی کے لئے دعائیہ تقریب کا اہتمام         چین نے پاکستانیوں کیلئے ویزہ اجراء کو نہایت آسان کر دیا         انڈونیشیا میں کشتی ڈوبنے سے193افراد تاحال لاپتہ         موت سے بچ جانے والے مزید 522 تارکین وطن اٹلی پہنچ گئے، حکومت روکنے میں ناکام        
509461_903540_updates

عالمی کپ فٹبال،احمد رضا پاکستان کیلئے اعزازبن گئے

روس میں جاری فٹ بال ورلڈ کپ 2018میں پاکستان کو تیسرا اعزاز ملنے جارہا ہے۔ جمعے کو برازیل اور کوسٹاریکا کے درمیان ہونے والے میچ میں ٹاس کے موقع پر پاکستان کے15 سالہ احمد رضا بھی سرکاری طور پر میدان میں موجود ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کے شہر سیالکوٹ سے تعلق رکھنے والے15 سالہ احمد رضا جمعے کو برازیل اور کوسٹا ریکا کے درمیان کھیلے جانے والے میچ کے آغاز پر میدان پرموجود ہوں گےاور یہ وہ موقع ہوگا جب ریفری دونوں ٹیموں کے کپتانوں کے ساتھ ٹاس کرارہے ہوں گے۔

میچ کے آغاز کے دوران احمد رضا کی موجودگی سے پاکستان کے لیے ایک اور تاریخ رقم ہوجائے گی کیونکہ احمد رضاوہ پہلے پاکستانی ہوں گے جنہیں  وہاں سرکاری طور پر موجودہونے کا اعزاز حاصل ہوگا۔

احمد رضا کا خاندان پچھلی 3دہائیوں سے ورلڈ کپ کی فٹ بال تیار کررہا ہے، احمد رضا اور اُن کے والد دونوں اس کھیل کے پُرجوش شائق ہیں، وہ برازیلین ٹیم اور نیمار کے زبردست مداح ہیں تاہم ٹاس کے موقع پر احمد کا برازیلین ٹیم خصوصا ًنیمار سے ملنے کا خواب بھی پورا ہوجائے گا۔

509461_7434752_updates