تازہ ترین
گریگ فیسٹیول ’’ منجوئیک ‘‘ میں پاکستانی ثقافت کے رنگ ، پاکسانی شعرا نے اپنا کلام سنایا         سپین۔مسلم لیگ کا اجلاس احتجاجی ضرور تھا لیکن کسی کے خلاف نہیں ، عہدیداران         سپین۔مسیحیوں کو اپنا نمائندہ خودمنتخب کرنے کا حق دیا جائے ، راجو الیگزینڈر         میاں نواز شریف کے استقبال کے لئے سپین سے بھی قافلے پاکستان پہنچیں گے ، مسلم لیگ ن سپین         سپین۔ تصویری نمائش میں بے نظیر بھٹو شہید کی تصویر توجہ کا مرکز         سپین۔الیکٹرانک میڈیا نمائندگان کے پلیٹ فارم کے لئے ایگزیکٹو کمیٹی قائم         سپین۔سفیر پاکستان اور قونصل جنرل بارسلونا کی کمیونٹی سے ملاقات         سپین۔بارسلونا کرکٹ کلب کی یونیفارم کی رونمائی اور تقریب تقسیم انعامات ظہیر عباس کی شرکت         سپین۔کشمیر کی آواز سنو سیمینارمیں بیرسٹر سلطان محمود کی شرکت         جنرل سیکرٹری مسلم لیگ ن سپین راجو الیگزینڈر کی جانب سے بیگم کلثوم نواز کی صحت یابی کے لئے دعائیہ تقریب کا اہتمام         چین نے پاکستانیوں کیلئے ویزہ اجراء کو نہایت آسان کر دیا         انڈونیشیا میں کشتی ڈوبنے سے193افراد تاحال لاپتہ         موت سے بچ جانے والے مزید 522 تارکین وطن اٹلی پہنچ گئے، حکومت روکنے میں ناکام         برطانیہ کی یورپی یونین سے علیحدگی کا بل کامنز میں منظور، ووٹ نے عوام کی طاقت ثابت کردی، وزیراعظم         ان گنت طبی فوائد لیے چھوٹا سا بیج ’’تخم بالنگا‘‘        
509651_4714004_updates

چوتھا ون ڈے: انگلینڈ نے آسٹریلیا کو 6وکٹوں سے ہرادیا

چوتھے ایک روزہ انٹرنیشنل میچ میں انگلینڈ نے آسٹریلیا کوباآسانی 6وکٹوں سے شکست دے کر پانچ میچوں کی سیریز میں چار۔صفر کی برتری حاصل کرلی۔

ریور سائیڈ گراؤنڈ ، چیسٹر لی اسٹریٹ پر کھیلے گئے میچ میں آسٹریلوی کپتان ٹم پینے نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا، اوپنر فنچ اور ہیڈ نے 101رنز کا عمدہ آغاز فراہم کیا، ہیڈ 63رنز بناکر فنچ کا ساتھ چھوڑ گئے۔

نئے بیٹسمین شان مارش نے فنچ کا بھرپور ساتھ دیا اور دوسری وکٹ کی شراکت میں 124رنز جوڑ کر مجموعی اسکور 225 تک پہنچادیا،فنچ 100رنز بناکر ایل بی ڈبلیو ہوئے۔

چوتھا ون ڈے:انگلینڈ نے آسٹریلیا کو 6وکٹوں سے ہرادیا

آسٹریلوی بیٹسمین شان مارش شاندار سنچری اسکور کی

نئے بیٹسمین اسٹوئنس صرف ایک رن بناسکے، اس کے بعد وکٹیں گرنے کا ایسا سلسلہ شروع ہوا کہ اگلے چھ بیٹسمین مجموعی اسکور میں صرف 85رنزکا اضافہ کرسکے اور ٹیم مقررہ 50 اوور میں 310رنز بناسکی۔ مارش نے 92گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے 101رنز بنائے۔

انگلینڈ کی جانب سے ویلے نے 4، جبکہ ووڈ اور عادل راشد نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔

ہدف کے تعاقب میں انگلش ٹیم کے اوپنرز جیسن رائے اور بیرسٹو نے شاندار آغاز فراہم کرکے ٹیم کے لئے جیت کی بنیاد رکھ دی، جیسن روئے 174رنز کی شراکت کے بعد 101رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

چوتھا ون ڈے:انگلینڈ نے آسٹریلیا کو 6وکٹوں سے ہرادیا

آسٹریلوی فیلڈر گیند کو باؤنڈری لائن کی جانب جاتے ہوئے دیکھ رہے ہیں

بیرسٹو نے 79 ، بٹلر نے ناقابل شکست 54 رنز بنائے جبکہ ہیلز 34رنز پر ناٹ آؤٹ رہے، یوں انگلینڈ نے مطلوبہ ہدف45 ویں اوور میں 4وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا۔

جیسن رائے کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔

پانچ میچوں پر مشتمل سیریز کا آخری میچ 24 جون کو مانچسٹر میں کھیلا جائے گا۔