تازہ ترین
سپین۔مسلم لیگ کا اجلاس احتجاجی ضرور تھا لیکن کسی کے خلاف نہیں ، عہدیداران         سپین۔مسیحیوں کو اپنا نمائندہ خودمنتخب کرنے کا حق دیا جائے ، راجو الیگزینڈر         میاں نواز شریف کے استقبال کے لئے سپین سے بھی قافلے پاکستان پہنچیں گے ، مسلم لیگ ن سپین         سپین۔ تصویری نمائش میں بے نظیر بھٹو شہید کی تصویر توجہ کا مرکز         سپین۔الیکٹرانک میڈیا نمائندگان کے پلیٹ فارم کے لئے ایگزیکٹو کمیٹی قائم         سپین۔سفیر پاکستان اور قونصل جنرل بارسلونا کی کمیونٹی سے ملاقات         سپین۔بارسلونا کرکٹ کلب کی یونیفارم کی رونمائی اور تقریب تقسیم انعامات ظہیر عباس کی شرکت         سپین۔کشمیر کی آواز سنو سیمینارمیں بیرسٹر سلطان محمود کی شرکت         جنرل سیکرٹری مسلم لیگ ن سپین راجو الیگزینڈر کی جانب سے بیگم کلثوم نواز کی صحت یابی کے لئے دعائیہ تقریب کا اہتمام         چین نے پاکستانیوں کیلئے ویزہ اجراء کو نہایت آسان کر دیا         انڈونیشیا میں کشتی ڈوبنے سے193افراد تاحال لاپتہ         موت سے بچ جانے والے مزید 522 تارکین وطن اٹلی پہنچ گئے، حکومت روکنے میں ناکام         برطانیہ کی یورپی یونین سے علیحدگی کا بل کامنز میں منظور، ووٹ نے عوام کی طاقت ثابت کردی، وزیراعظم         ان گنت طبی فوائد لیے چھوٹا سا بیج ’’تخم بالنگا‘‘         اسمارٹ فون پھٹنے سے ملائیشین ٹیکنالوجی کمپنی کا سربراہ ہلاک        
l_443804_034022_updates

موت سے بچ جانے والے مزید 522 تارکین وطن اٹلی پہنچ گئے، حکومت روکنے میں ناکام

روم (نیوز ڈیسک) اطلالوی کوسٹ گارڈ کا ایک جہاز 522تارکین وطن کو لے کر جزیرہ سسلی پہنچ گیا۔ ان میں درجنوں وہ تارکین وطن بھی ہیں جنہیں امریکی بحریہ نے بحیرہ روم میں لیبیا کے پانیوں کے قریب بچالیا تھا۔ خیال رہے کہ چند روز قبل انتہائی دائیں بازو سے تعلق رکھنے والے نئے اطلالوی وزیرداخلہ نے بچائے گئے تارکین وطن کو اٹلی کی حدود میں داخلے سے روکنے کا اعلان کیا تھا تاہم گزشتہ شب ایک جہاز 522تارکین وطن کے ساتھ سسلی کی ایک بندرگاہ پوزالو پر لنگر انداز ہوا۔ اقوام متحدہ کے ادارہ برائے مہاجرین نے تصدیق کی ہے کہ ایک امدادی جہاز 522افراد کو لے کر بحفاظت پوزالو پہنچ گیا ہے۔ عالمی ادارے کے بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ یہ افراد مختلف امدادی کارروائیوں میں بچائے گئے۔ ان میں 42ایسے افراد بھی ہیں، جنہیں ڈوبتے ہوئے بچایا گیا اور انہیں فوری طبی نفسیاتی مدد کی ضرورت ہے۔ بتایا گیا ہے کہ اٹلی پہنچنے والے ان تارکین وطن میں سے درجنوں ایسے ہیں جو جسم میں پانی کی کمی کا شکار ہیں۔ ان میں سے 6بچوں، 3خواتین اور ایک مرد کو پوزالو میں ریڈکراس کے زیرانتظام ایک طبی مرکز میں انتہائی نگہداشت میں رکھا گیا ہے۔ فی الحال یہ معلوم نہں ہے کہ آیا سسلی پہنچنے والے تارکین وطن میں وہ 41افراد بھی شامل ہیں جنہیں گزشتہ منگل کو لیبیا کے پانیوں کے قریب امریکی

بحری جہاز ٹرنٹون نے بچایا تھا۔ امریکی بحیرہ کے مطابق ایک تیز رفتار کارگو جہاز نے سمندر میں 12لاشیں دیکھی تھیں تاہم جب امریکی امدادی کارروائی شروع ہوئی تو یہ لاشیں نہ مل پائیں۔ واضح رہے کہ نئے اطلالوی وزیرداخلہ ماتیوسالوینی نے تارکین وطن کو بچانے والی امدادی تنظیموں کو خبردار کیا ہے کہ انہیں، سامان نما انسان، اطلالوی بندرگاہوں تک لانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔