تازہ ترین
یوم پاکستان مشاعرہ ، ایک شام فاخرہ انجم کے نام         پاک، اسپین اکنامک ڈپلومیسی، شفقت علی رضا         یوم پاکستان پروگرام کی کامیابی قونصل جنرل کی ان تھک محنت کا نتیجہ ہے ،امتیاز آکیہ         طاہر رفیع اور اجمل رشید بٹ ہسپانوی الیکشن میں امیدوار ہوں گے         Pakistan vs England T20 Live | 05 May 2019         Pakistan vs Australia 2nd ODI Live | 24 March 2019 | Ptv Sports Live         Thousands of Catalan separatists march in Madrid         یوم پاکستان اور ڈاکٹر محمد اسد کے عنوان سے اسپین کے تاریخی شہر غرناطہ میں پہلے پروگرام کا انعقاد         میکسیکو:حادثے میں 25 تارکین وطن ہلاک         برطانیہ میں امیگریشن اب پبلک کیلئے تشویش کابڑا موضوع نہیں رہا، سٹڈی میں انکشاف         17 سالہ جوڈی کے قتل کے شبہ میں دوسرا شخص گرفتار         ٹیپو سلطان کون تھا؟ مورخین اور ماہرین کی رائے         میکسیکو نائٹ کلب پر فائرنگ ،15 ہلاک         دُبئی: پاکستانی ڈرائیور نے چوری کرنے پر بھارتی ملازم کو پکڑوا دیا         موٹرولا کے Razr فولڈ ایبل فون کے فیچرز سامنے آ گئے        
asa2

جنرل سیکرٹری مسلم لیگ ن سپین راجو الیگزینڈر کی جانب سے بیگم کلثوم نواز کی صحت یابی کے لئے دعائیہ تقریب کا اہتمام

بارسلونا(پاک نیوز ) پاکستان مسلم لیگ ن سپین کے جنرل سیکرٹری راجو الیگزینڈر نے بارسلونا کے مقامی ریسٹورنٹ میں سابق وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز کی صحت یابی کے لئے دعائیہ تقریب کا اہتمام کیا جس میں لیگی کارکنان اور مختلف شعبوں سے وابستہ پاکستانیوں نے شرکت کی ۔تقریب میں دعا محمد پرویز نے کرائی ، دعائیہ تقریب کے اختتام پر پاک نیوز سے بات کرتے ہوئے راجو الیگزینڈر ، سعید بٹ ، محمد عرفان ، محمد آصف ،مظہر بٹ اور دوسرے شرکاء کا کہنا تھا کہ ہم دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ بیگم کلثوم نواز کو جلد صحت یاب کرے اور وہ اپنے پاؤں پر کھڑی ہو کر پاکستان پہنچیں ، انہوں نے کہا کہ سیاسی پارٹیوں کے اختلافات میں کچھ لوگ یہ بھول جاتے ہیں کہ بیماری کوئی بہانہ نہیں ہوتا اور نہ ہی اس سے الیکشن جیتے جاتے ہیں ، انہوں نے کہا اُن سیاستدانوں کو ہوش کے ناخن لینے چاہئیں جو کہہ رہے ہیں کہ بیگم کلثوم نواز کی بیماری کی آڑ میں انتخابات میں تاخیر یا میاں برادران کا جیل جانے سے بچنے کا کوئی معاملہ ہے ہم اُن احباب کو کہنا چاہتے ہیں کہ کل ہی سابق وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف نے محترمہ بے نظیر شہید کی یوم ولادت پر پیغام دیتے ہوئے اپنے ٹیوٹر پر جو لکھا تھا اس کے جواب میں پیپلز پارٹی کے راہنماء کیا لکھ رہے ہیں وہ کسی بھی با شعور انسان کو زیب نہیں دیتا ۔مسلم لیگ ن سپین کے جنرل سیکرٹری راجو الیگزینڈر کا کہنا تھا کہ میں آئندہ ہفتے لندن جا کر بھی بیگم کلثوم نواز کی صحت یابی کے لئے دعا ئیہ تقریب کا اہتمام کر رہاہوں ۔