تازہ ترین
سپین۔تارکین وطن پاکستانی مقامی سیاسی پارٹیوں کا حصہ بنیں ، حافظ عبدالرزاق صادق         سپین۔گستاخانہ خاکوں کے خلاف احتجاجی مظاہرہ ، ہزاروں افراد کی شرکت         گریگ فیسٹیول ’’ منجوئیک ‘‘ میں پاکستانی ثقافت کے رنگ ، پاکسانی شعرا نے اپنا کلام سنایا         سپین۔مسلم لیگ کا اجلاس احتجاجی ضرور تھا لیکن کسی کے خلاف نہیں ، عہدیداران         سپین۔مسیحیوں کو اپنا نمائندہ خودمنتخب کرنے کا حق دیا جائے ، راجو الیگزینڈر         میاں نواز شریف کے استقبال کے لئے سپین سے بھی قافلے پاکستان پہنچیں گے ، مسلم لیگ ن سپین         سپین۔ تصویری نمائش میں بے نظیر بھٹو شہید کی تصویر توجہ کا مرکز         سپین۔الیکٹرانک میڈیا نمائندگان کے پلیٹ فارم کے لئے ایگزیکٹو کمیٹی قائم         سپین۔سفیر پاکستان اور قونصل جنرل بارسلونا کی کمیونٹی سے ملاقات         سپین۔بارسلونا کرکٹ کلب کی یونیفارم کی رونمائی اور تقریب تقسیم انعامات ظہیر عباس کی شرکت         سپین۔کشمیر کی آواز سنو سیمینارمیں بیرسٹر سلطان محمود کی شرکت         جنرل سیکرٹری مسلم لیگ ن سپین راجو الیگزینڈر کی جانب سے بیگم کلثوم نواز کی صحت یابی کے لئے دعائیہ تقریب کا اہتمام         چین نے پاکستانیوں کیلئے ویزہ اجراء کو نہایت آسان کر دیا         انڈونیشیا میں کشتی ڈوبنے سے193افراد تاحال لاپتہ         موت سے بچ جانے والے مزید 522 تارکین وطن اٹلی پہنچ گئے، حکومت روکنے میں ناکام        
jang-net-pic1

سپین۔سفیر پاکستان اور قونصل جنرل بارسلونا کی کمیونٹی سے ملاقات

بارسلونا(پاک نیوز )سفارت خانہ پاکستان میڈرڈ میں تعینات ہونے والے نئے سفیر پاکستان خیام اکبر اور چند دن پہلے قونصلیٹ جنرل آف پاکستان بارسلونا میں اپنا چارج سنبھالنے والے قونصل جنرل محمد عمران علی چوہدری کی پاکستانی کمیونٹی سے ملاقات ۔تفصیلات کے مطابق اس ملاقات میں سپین میں مقیم مختلف شعبہ ہائے سے زندگی سے تعلق رکھنے والے معززین نے شرکت کی ۔اس موقع پر نئے قونصلیٹ جنرل بارسلونا محمد عمران علی چوہدری نے اپنے خیالات کا اظہا ر کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے لئے سپین میں مقیم تمام پاکستانی ایک جیسی حیثیت کے حامل ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانیوں کا تعلق خواہ کسی بھی پارٹی سے ہو گا ہمارے لئے سب معتبر ہیں انہوں نے کہا کہ قونصلیٹ اافس کے دروازے سب کے لئے کھلے ہیں اور یہاں سب بلا امتیاز آ سکتے ہیں ، انہوں نے کہا کہ میرے لائق جب بھی کوئی کام ہو میں کمیونٹی خدمت کے لئے ہر وقت تیار ہوں۔ پاکستانی کمیونٹی کی سفیر پاکستان اور قونصل جنرل سے ہونے والی اس ملاقات میں شرکاء نے شکووں اور شکایات کے انبار لگا دیئے جس کے جواب میں سفیر پاکستان خیام اکبر نے کمیونٹی سے بات کرتے ہوئے ان کو یقین دلایا کہ آئندہ کوشش کی جائے گی کہ کمیونٹی کے ساتھ قونصلیٹ جنرل کا عملہ احسن طریقے سے پیش آئے اور کمیونٹی کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر پر حل کرنے کی کوشش کی جائے۔ سفیر پاکستان خیام اکبر نے کہا کہ قونصلیٹ کا ماحول بہتر بنانے سمیت تمام اقدامات فوری طور پر اٹھائے جائیں گے۔ سفیر پاکستان نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے اس امید کا اظہار بھی کیا کہ نئے قونصلیٹ جنرل بارسلونا محمد عمران علی چوہدری کمیونٹی کے ساتھ مسلسل رابطے میں رہیں گے۔ سفیر پاکستان خیام اکبر کا مذید کہنا تھا کہ اگر ہم کمیونٹی کے تمام مسائل اور شکایات کا مکمل ازالہ نہ کر سکے تو کم از کم انہیں کم کرنے کی کوشش ضرور کریں گے اور ہم پاکستانی کمیونٹی کے تعاون سے مسائل کو حل کرنے میں جلد کامیاب ہو جائیں گے اس موقع پر نئے سفیر پاکستان نے اپنی اسناد پیش کرتے وقت ہسپانوی بادشاہ فلپ ششم کے ساتھ ہونے والی تفصیلی ملاقات کے بارے میں بھی کمیونٹی کو آگاہ کیا۔شرکاء میں محمد اقبال چوہدری ، راجہ مختار سونی ، جاوید مغل ، گلزار حسین شاہ ، راجہ شفیق کیانی ، حافظ عبدالرزاق صادق ، حافظ احمد خان ، قاری ظفر ، طارق بھٹی ، حافظ احمد یار ، ظفر الیاس قریشی ، ارشد نزیر ساحل ، چوہدری امتیاز آف لوراں ، چوہدری نوید وڑائچ ، چوہدری سلیم لنگڑیال ، جاوید الیاس قریشی ، واصف نزیر بجاڑ ، ملک محمد شریف ، فاروق وڑائچ ، شاہد احمد ، پرویز جانی اوردوسرے معززین نے شرکت کی اور سوال و جواب کی نشست میں حصہ لیا ۔پاک نیوز سے بات کرتے ہوئے پاکستانی کمیونٹی کا کہنا تھا کہ سفیر پاکستان اور قونصل جنرل کی طرف سے پاکستانی کمیونٹی کے ساتھ ایسی ملاقاتیں کمیونٹی کو درپیش مسائل کے حل کے لئے بہت ضروری ہیں کیونکہ سوال و جواب کی نشست میں پاکستانیوں کو درمیش مسائل کا پتا چلتا ہے اور انہیں حل کرانے میں آسانی ہوتی ہے ۔