تازہ ترین
سپین۔تارکین وطن پاکستانی مقامی سیاسی پارٹیوں کا حصہ بنیں ، حافظ عبدالرزاق صادق         سپین۔گستاخانہ خاکوں کے خلاف احتجاجی مظاہرہ ، ہزاروں افراد کی شرکت         گریگ فیسٹیول ’’ منجوئیک ‘‘ میں پاکستانی ثقافت کے رنگ ، پاکسانی شعرا نے اپنا کلام سنایا         سپین۔مسلم لیگ کا اجلاس احتجاجی ضرور تھا لیکن کسی کے خلاف نہیں ، عہدیداران         سپین۔مسیحیوں کو اپنا نمائندہ خودمنتخب کرنے کا حق دیا جائے ، راجو الیگزینڈر         میاں نواز شریف کے استقبال کے لئے سپین سے بھی قافلے پاکستان پہنچیں گے ، مسلم لیگ ن سپین         سپین۔ تصویری نمائش میں بے نظیر بھٹو شہید کی تصویر توجہ کا مرکز         سپین۔الیکٹرانک میڈیا نمائندگان کے پلیٹ فارم کے لئے ایگزیکٹو کمیٹی قائم         سپین۔سفیر پاکستان اور قونصل جنرل بارسلونا کی کمیونٹی سے ملاقات         سپین۔بارسلونا کرکٹ کلب کی یونیفارم کی رونمائی اور تقریب تقسیم انعامات ظہیر عباس کی شرکت         سپین۔کشمیر کی آواز سنو سیمینارمیں بیرسٹر سلطان محمود کی شرکت         جنرل سیکرٹری مسلم لیگ ن سپین راجو الیگزینڈر کی جانب سے بیگم کلثوم نواز کی صحت یابی کے لئے دعائیہ تقریب کا اہتمام         چین نے پاکستانیوں کیلئے ویزہ اجراء کو نہایت آسان کر دیا         انڈونیشیا میں کشتی ڈوبنے سے193افراد تاحال لاپتہ         موت سے بچ جانے والے مزید 522 تارکین وطن اٹلی پہنچ گئے، حکومت روکنے میں ناکام        
press-club

سپین۔الیکٹرانک میڈیا نمائندگان کے پلیٹ فارم کے لئے ایگزیکٹو کمیٹی قائم

بارسلونا(پاک نیوز )سپین میں مقیم پاکستان کے قومی نیوز چینلز کے ساتھ کام کرنے والے کہنہ مشق صحافیوں نے اپنے تحفظات کے لئے ایک پلیٹ فارم پر کام کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ اس ضمن میں مقامی ریسٹورنٹ پر باقاعدہ میٹنگ ہوئی جس میں پی ٹی وی کے ظفر اقبال حسن ، سما ٹی وی کے ظفر الیاس قریشی، 92 ٹی وی کے شاہد احمد شاہد، رائل ٹی وی کے اظہر عباس، نیوز ون ٹی وی کے طارق رفیق بھٹی اور جیو نیوز ٹی وی کے شفقت علی رضا نے شرکت کی۔ جبکہ سچ ٹی وی کی رپورٹر محترمہ کرن خان نے ٹیلی فون پر میٹنگ میں ہونے والے صحافیوں کے لئے بنائے جانے والے پلیٹ کے حوالے سے ہونے والے کسی بھی طرح کے فیصلے کی تائید کا اعلان کیا، بہت جلد اس پلیٹ فارم کے ضابطہ اخلاق اور قواعد وضوابط کا اعلان کیا جائے گا جس کے لئے 3 ممبران کی ایگزیکٹیو کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جو شاہد احمد شاہد، ظفر الیاس قریشی اور اظہر عباس پر مشتمل ہے۔ الیکٹرانک میڈیا کے ممبران کے لئے پلیٹ فارم بنانے کا مقصد میڈیا نمائندگان کے حقوق کا تحفظ اور ان سے ہونے والی کسی بھی قسم کی زیادتی پر مذمت کرنا اور ایک دوسرے کو ساتھ لے کر چلنا ہے۔واضح رہے کہ اس پلیٹ فارم پر صرف ٹی وی چینل کا نمائندہ ہی ممبر بن سکے گا۔