تازہ ترین
یوم پاکستان مشاعرہ ، ایک شام فاخرہ انجم کے نام         پاک، اسپین اکنامک ڈپلومیسی، شفقت علی رضا         یوم پاکستان پروگرام کی کامیابی قونصل جنرل کی ان تھک محنت کا نتیجہ ہے ،امتیاز آکیہ         طاہر رفیع اور اجمل رشید بٹ ہسپانوی الیکشن میں امیدوار ہوں گے         Pakistan vs Australia 3rd ODI Live | 27 March 2019         Pakistan vs Australia 2nd ODI Live | 24 March 2019 | Ptv Sports Live         Thousands of Catalan separatists march in Madrid         یوم پاکستان اور ڈاکٹر محمد اسد کے عنوان سے اسپین کے تاریخی شہر غرناطہ میں پہلے پروگرام کا انعقاد         میکسیکو:حادثے میں 25 تارکین وطن ہلاک         برطانیہ میں امیگریشن اب پبلک کیلئے تشویش کابڑا موضوع نہیں رہا، سٹڈی میں انکشاف         17 سالہ جوڈی کے قتل کے شبہ میں دوسرا شخص گرفتار         ٹیپو سلطان کون تھا؟ مورخین اور ماہرین کی رائے         میکسیکو نائٹ کلب پر فائرنگ ،15 ہلاک         دُبئی: پاکستانی ڈرائیور نے چوری کرنے پر بھارتی ملازم کو پکڑوا دیا         موٹرولا کے Razr فولڈ ایبل فون کے فیچرز سامنے آ گئے        
36650866_10214682773497435_2065101274705035264_n

سپین۔ تصویری نمائش میں بے نظیر بھٹو شہید کی تصویر توجہ کا مرکز

بارسلونا(پاک نیوز ) بارسلونا کے بہت بڑے کمرشل مال ’’ دیاگونال پیدرال ‘‘ میں دُنیا کی مشہور اور قد آور خواتین کی تصاویر آویزاں کی گئی ہیں ، تصاویر کی پہلی لائن میں پہلی تصویر پاکستان کی سابق وزیر اعظم محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق کمرشل مال انتظامیہ نے پاک نیوز سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ یہاں ہم نے ویسے تو یورپ کی مختلف شعبوں میں اعلیٰ کارکردگی دکھانے والی خواتین کی تصاویر لگائی ہیں لیکن پاکستان سے تعلق رکھنے والی سابق وزیر اعظم بے نظیر بھٹو شہید کی تصویر اس لئے لگائی ہے کہ انہوں نے اپنے ملک میں جمہوریت کے لئے جان کی قربانی دی تھی اورکمرشل مال میں بے نظیر بھٹو شہید کی تصویر دوسری تصاویر کی نسبت سب سے زیادہ لوگوں کی توجہ کا مرکز ہے ۔واضح رہے کہ سپین کی سب سے بڑی سیاسی پارٹی شوسلسٹ کے دور حکومت میں بارسلونا کے نواحی علاقے ’’ بے سوس مار ‘‘ میں ایک گلی بے نظیر بھٹو شہید کے نام سے منسوب کی جا چکی ہے ۔کمرشل مال کی تصویری نمائش میں بے نظیر بھتو کی تصویر کو خراج تحسین پیش کرنے پیپلز پارٹی یورپ کے سیکرٹری اطلاعات و نشریات حافظ عبدالرزاق صادق موقع پر پہنچے اور انہوں نے بتایا کہ بے نظیر بھٹو اور ان کے خاندان کی جمہوریت کے لئے دی جانے والی قربانیوں کو پاکستان کے ساتھ ساتھ یورپی ممالک بھی خراج تحسین پیش کر رہے ہیں جو پیپلز پارٹی کے جیالوں کے لئے بڑے اعزاز کی بات ہے ، انہوں نے کہا کہ پاکستان مین ہونے والے الیکشن 2018 میں پیپلز پارٹی ہی حکومت بنائے گی ۔