تازہ ترین
سپین۔تارکین وطن پاکستانی مقامی سیاسی پارٹیوں کا حصہ بنیں ، حافظ عبدالرزاق صادق         سپین۔گستاخانہ خاکوں کے خلاف احتجاجی مظاہرہ ، ہزاروں افراد کی شرکت         گریگ فیسٹیول ’’ منجوئیک ‘‘ میں پاکستانی ثقافت کے رنگ ، پاکسانی شعرا نے اپنا کلام سنایا         سپین۔مسلم لیگ کا اجلاس احتجاجی ضرور تھا لیکن کسی کے خلاف نہیں ، عہدیداران         سپین۔مسیحیوں کو اپنا نمائندہ خودمنتخب کرنے کا حق دیا جائے ، راجو الیگزینڈر         میاں نواز شریف کے استقبال کے لئے سپین سے بھی قافلے پاکستان پہنچیں گے ، مسلم لیگ ن سپین         سپین۔ تصویری نمائش میں بے نظیر بھٹو شہید کی تصویر توجہ کا مرکز         سپین۔الیکٹرانک میڈیا نمائندگان کے پلیٹ فارم کے لئے ایگزیکٹو کمیٹی قائم         سپین۔سفیر پاکستان اور قونصل جنرل بارسلونا کی کمیونٹی سے ملاقات         سپین۔بارسلونا کرکٹ کلب کی یونیفارم کی رونمائی اور تقریب تقسیم انعامات ظہیر عباس کی شرکت         سپین۔کشمیر کی آواز سنو سیمینارمیں بیرسٹر سلطان محمود کی شرکت         جنرل سیکرٹری مسلم لیگ ن سپین راجو الیگزینڈر کی جانب سے بیگم کلثوم نواز کی صحت یابی کے لئے دعائیہ تقریب کا اہتمام         چین نے پاکستانیوں کیلئے ویزہ اجراء کو نہایت آسان کر دیا         انڈونیشیا میں کشتی ڈوبنے سے193افراد تاحال لاپتہ         موت سے بچ جانے والے مزید 522 تارکین وطن اٹلی پہنچ گئے، حکومت روکنے میں ناکام        
raju-spain

سپین۔مسیحیوں کو اپنا نمائندہ خودمنتخب کرنے کا حق دیا جائے ، راجو الیگزینڈر

بارسلونا(پاک نیوز)پاکستان میں مسیحیوں کو اپنا نمائندہ منتخب کرنے کے لئے ووٹ کا ھق دیا جائے ، خود سے کسی نمائندے کا نام منتخب کر لینا مسیحیوں کے حقوق سلب کرنے کے مترادف ہے ، ان خیالات کا اظہار سوسائٹی فار کرائسٹ سپین کے صدر راجو الیگزینڈر نے پاک نیوز سے بات کرتے ہوئے کیا ، انہوں نے کہا کہ پاکستان میں مسیحیوں کو سیاسی حوالے سے اپنا نمائندہ منتخب کرنے کے لئے باقاعدہ الیکشن ہونا چاہیئے تاکہ مسیحی برادری اپنی پسند اور منتخب کئے جانے والے نمائندے کے فلاح و بہبود کے کاموں اور سیاسی وابستگیوں کوجانچ سکیں ، انہوں نے کہا کہ پاکستان میں مقیم مسیحی برادری پر کوئی بھی جیتنے والی سیاسی جماعت ایک نمائندہ منتخب کر دیتی ہے جس کا مطلب ہے کہ ہم نے یہ نمائندہ تم پر مقرر کر دیا ہے اور اب تم اپنی پسند نا پسند کو پس پشت رکھو ، راجو الیگزینڈر کا کہنا تھا یہ سراسر نا انصافی ہے ، انہوں نے کہا کہ پاکستان کے آرڈیننس میں دوبارہ سے یہ قانون شامل کیا جائے کہ مسیحی اپنا نمائندہ الیکشن کے ذریعے منتخب کریں اگر ایسا نہ کیا گیا تو سمجھا جائے گا کہ سیاسی نمائندہ منتخب کرنے کے حوالے سے مسیحیوں کے حقوق کی پاسداری نہیں کی جا رہی۔