تازہ ترین
سپین۔تارکین وطن پاکستانی مقامی سیاسی پارٹیوں کا حصہ بنیں ، حافظ عبدالرزاق صادق         سپین۔گستاخانہ خاکوں کے خلاف احتجاجی مظاہرہ ، ہزاروں افراد کی شرکت         گریگ فیسٹیول ’’ منجوئیک ‘‘ میں پاکستانی ثقافت کے رنگ ، پاکسانی شعرا نے اپنا کلام سنایا         سپین۔مسلم لیگ کا اجلاس احتجاجی ضرور تھا لیکن کسی کے خلاف نہیں ، عہدیداران         سپین۔مسیحیوں کو اپنا نمائندہ خودمنتخب کرنے کا حق دیا جائے ، راجو الیگزینڈر         میاں نواز شریف کے استقبال کے لئے سپین سے بھی قافلے پاکستان پہنچیں گے ، مسلم لیگ ن سپین         سپین۔ تصویری نمائش میں بے نظیر بھٹو شہید کی تصویر توجہ کا مرکز         سپین۔الیکٹرانک میڈیا نمائندگان کے پلیٹ فارم کے لئے ایگزیکٹو کمیٹی قائم         سپین۔سفیر پاکستان اور قونصل جنرل بارسلونا کی کمیونٹی سے ملاقات         سپین۔بارسلونا کرکٹ کلب کی یونیفارم کی رونمائی اور تقریب تقسیم انعامات ظہیر عباس کی شرکت         سپین۔کشمیر کی آواز سنو سیمینارمیں بیرسٹر سلطان محمود کی شرکت         جنرل سیکرٹری مسلم لیگ ن سپین راجو الیگزینڈر کی جانب سے بیگم کلثوم نواز کی صحت یابی کے لئے دعائیہ تقریب کا اہتمام         چین نے پاکستانیوں کیلئے ویزہ اجراء کو نہایت آسان کر دیا         انڈونیشیا میں کشتی ڈوبنے سے193افراد تاحال لاپتہ         موت سے بچ جانے والے مزید 522 تارکین وطن اٹلی پہنچ گئے، حکومت روکنے میں ناکام        
pmlnspain-a1

سپین۔مسلم لیگ کا اجلاس احتجاجی ضرور تھا لیکن کسی کے خلاف نہیں ، عہدیداران

بارسلونا(پاک نیوز) پاکستان مسلم لیگ ن سپین کے سر پرست اعلیٰ حاجی اسد حسین ، صدر ایاز عباسی ، سیکرٹری جنرل راجو الیگزینڈر ، نائب صدر چوہدری محمد ادریس اور مسلم لیگ ن کاتالونیا کے صدر راجہ اسد حسین نے پاک نیوز سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ گذشتہ دنوں مسلم لیگ ن سپین کا احتجاجی اجلاس کسی کے خلاف نہیں تھا ، انہوں نے کہا کہ اجلاس میں مختلف مقررین نے اپنے خیالات کا اظہار کیا ، ہر فرد اپنی سوچ اور خیالات کا ذمہ دار اور مالک ہوتا ہے ، اگر کسی نے پاک آرمی کے خلاف بات کی تو اُس نے پھر آن لائن معذرت بھی کر لی ہے ، ہمارا اُن خیالات کے ساتھ متفق ہونا ضروری نہیں ، ہم نے اپنے قائد میاں محمد نواز ان کی بیٹی مریم نواز اور داماد کیپٹن صفدر کو دی جانے والی ناجائز سزا کے خلاف احتجاج کیا تھا جو ہمارا حق ہے لیکن ہم یہ بتانا چاہتے ہیں کہ پاک آرمی ہمارا فخر اور ہماری شان ہے ہم اپنی آرمی کے ساتھ ہیں اور اُس کے خلاف کوئی غلط بات کرنے کے بارے میں سوچ بھی نہیں سکتے ۔ انہوں نے کہا کہ کمیونٹی یہ قطعاً نہ سمجھے کہ ہم آرمی کے خلاف ہیں ہم سپین میں مقیم اپنی پاکستانی کمیونٹی کے ساتھ ہیں اور پاک آرمی زندہ باد کا نعرہ لگاتے ہیں ، انہوں نے کہا کہ جس فرد نے آرمی کے خلاف بات کی وہ اس کی اپنی سوچ تھی لیکن ہم آئندہ یہ کوشش کریں گے کہ ایسا کوئی واقعہ رونما نہ ہو جس سے ہمارے ملک اور آرمی کے وقار کو کوئی مسئلہ پیش آئے ۔ مسلم لیگی عہدیداران نے کہا کہ دیارِ غیر میں ہم سب ایک ہیں اور پاکستانی کہلانے پر فخر محسوس کرتے ہیں ۔