تازہ ترین
پاکستانی سٹیج اداکاروں کی پردے کے پیچھے کی کہانی دیکھیں اس ویڈیو میں         لگرونیو والی بال ٹورنامنٹ میں چوہدری عزیز امرہ اور سبط امرہ مہمان خصوصی تھے وہاں کی یادگار تصاویر         سپین ۔ جشن آزادی شوٹنگ والی بال چیلنج کپ گجر کلب نے جیت لیا         بارسلونا میں انڈیا کے آزادی کے دن کو یوم سیاہ کے طور پر منایا گیا ، البیلا ٹی وی کی رپورٹ         پاکستان مسلم لیگ ن سپین کے صدر چوہدری محمد افضال سے میڈیا کی ملاقات         سپین۔ تیسرا ایشیاءٹی ٹوئنٹی کرکٹ کپ پاکستان نے جیت لیا         چوہدری موسی الہی کو خوش آمدید کہتے ہوئے چوہدری عبدالغفار مرہانہ کے اشتہار کا عکس         چوہدری موسی الہی کو بارسلونا آمد پر خوش آمدید کہتے ہیں ، چوہدری عبدالغفار مرہانہ         ملک عمران اور مرزا بشارت مہمان خصوصی چوہدری عزیز امرہ کا استقبال کرتے ہوئے         ملک عمران کرکٹ کی خدمت کے ساتھ ساتھ شعبہ نقابت میں بھی کمال کرتے ہیں         سپین۔تیسرے ایشیاءٹی 20 کرکٹ کپ ٹرافی کی تقریب رونمائی، مہمان خصوصی چوہدری عزیز امرہ تھے         سپین ۔ تیسرے ایشیاءٹی 20 کرکٹ کپ ٹرافی کی تقریب رونمائی         چوہدری تنویر کوٹلہ کے اعزاز میں عشائیہ ، راجہ شعیب ستی ، نوید وڑائچ، راجہ سونی و دیگر کی شرکت         سنجرانی کے خلاف عدم اعتماد تحریک کی ناکامی اپوزیشن جماعتوں کی ناکامی ہے ، چوہدری نوید وڑائچ         برازیل کی جیل میں 2 گروپوں میں تصادم، 52 قیدی ہلاک        

گریگ فیسٹیول ’’ منجوئیک ‘‘ میں پاکستانی ثقافت کے رنگ ، پاکسانی شعرا نے اپنا کلام سنایا

بارسلونا(پاک نیوز )خوبصورت مقام منجوئیک پر منعقد ہونے والے بارسلونا کے تاریخی و ثقافتی تہوار گریک فیسٹول میں پاکستانی ثقافت کے رنگ بھی نظر آئے اچھوتے انداز میں۔ تفصیلات کے مطابق اس انٹرنیشنل میلے میں مختلف ممالک کے نمائندوں نے شرکت کی پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے معروف شعراء جن میں ڈاکٹر ارم بتول، ڈاکٹر عرفان مجید، فیاض ملک، سید شیراز اور ڈاکٹر سندس شامل تھے نے اپنا کلام پیش کیا۔اس کے بعد صوفی گائیک قدیر احمد خان نے بابا بلھے شاہ کا کلام پیش کر کے ایک سماں باندھ دیاجس پر مقامی ہسپانوی باشندے جھومتے رہے۔ایشیاء کی معروف گلوکارہ ’’ بشالی سرکار ‘‘ نے پاکستانی غزل گائیک فریدہ خانم اور انڈین گائیک جگجیت سنگھ کی گائی ہوئی غزلوں کو پروگرام میں پیش کیااور خوب داد سمیٹی۔پاکستانیوں کی نمائندگی کو میلے میں یقینی بنانے کے لئے حافظ احمد پیش پیش تھے ۔اس میلے کی سب سے بڑی اور خاص بات پروگرام کے آخر میں ہسپانوی رقاصاؤں نے صوفی گائیکی پر خوبصورت کتھک فیوژن پیش کیا جو وہاں موجود حاضرین کے لئے نئی بات تھی جسے دیکھ کر تمام حاضرین نے ان ہسپانوی رقصاؤں کو داد دی اور اور اپنی پسندیدگی کا اظہار کیا ۔اس پروگرام کی نظامت اور میزبانی کے فرائض ڈاکٹر سندس نے ادا کئے، یہ پروگرام بلدیہ بارسلونا کے زیر اہتمام اردو اکیڈمی بارسلونا اور کاساایشیاء ایسوسی ایشن کے تعاون سے ترتیب دیا گیاتھا۔ اس ثقافتی تہوار کی چالیس سالہ تاریخ میں یہ پہلا موقع ہے کہ اردو زبان و ادب اور پاکستانی ثقافت کو بھی جگہ دی گئی ہے جو کہ خوش آئند اقدام ہے ۔ پاکستان کی طرف سے نمائندگی کرتے ہوئے قونصلیٹ آف پاکستان بارسلونا میں تعینات ویلفیئر قونصلر عمر عباس میلہ نے بھی شرکت کی اور پاک نیوز سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ایسے پروگرامز میں پاکستان کی شرکت بہت خوش آئند ہے کیونکہ اس طرح دو اقوام کو ایک دوسرے کا کلچر ، رہن سہن اور تہذیب و تمدن سمجھنے کا موقع ملتا ہے ، انہوں نے کہا کہ ہم سپین میں رہتے ہوئے ایسے پروگرامز میں اپنی شرکت کو یقینی بنائیں تاکہ ہم آہنگی کو فروغ ملے اور دو ممالک کے درمیان ثقافتی اور اقتصادی تعلقات مضبوط ہوں ۔