تازہ ترین
پاکستانی سٹیج اداکاروں کی پردے کے پیچھے کی کہانی دیکھیں اس ویڈیو میں         لگرونیو والی بال ٹورنامنٹ میں چوہدری عزیز امرہ اور سبط امرہ مہمان خصوصی تھے وہاں کی یادگار تصاویر         سپین ۔ جشن آزادی شوٹنگ والی بال چیلنج کپ گجر کلب نے جیت لیا         بارسلونا میں انڈیا کے آزادی کے دن کو یوم سیاہ کے طور پر منایا گیا ، البیلا ٹی وی کی رپورٹ         پاکستان مسلم لیگ ن سپین کے صدر چوہدری محمد افضال سے میڈیا کی ملاقات         سپین۔ تیسرا ایشیاءٹی ٹوئنٹی کرکٹ کپ پاکستان نے جیت لیا         چوہدری موسی الہی کو خوش آمدید کہتے ہوئے چوہدری عبدالغفار مرہانہ کے اشتہار کا عکس         چوہدری موسی الہی کو بارسلونا آمد پر خوش آمدید کہتے ہیں ، چوہدری عبدالغفار مرہانہ         ملک عمران اور مرزا بشارت مہمان خصوصی چوہدری عزیز امرہ کا استقبال کرتے ہوئے         ملک عمران کرکٹ کی خدمت کے ساتھ ساتھ شعبہ نقابت میں بھی کمال کرتے ہیں         سپین۔تیسرے ایشیاءٹی 20 کرکٹ کپ ٹرافی کی تقریب رونمائی، مہمان خصوصی چوہدری عزیز امرہ تھے         سپین ۔ تیسرے ایشیاءٹی 20 کرکٹ کپ ٹرافی کی تقریب رونمائی         چوہدری تنویر کوٹلہ کے اعزاز میں عشائیہ ، راجہ شعیب ستی ، نوید وڑائچ، راجہ سونی و دیگر کی شرکت         سنجرانی کے خلاف عدم اعتماد تحریک کی ناکامی اپوزیشن جماعتوں کی ناکامی ہے ، چوہدری نوید وڑائچ         برازیل کی جیل میں 2 گروپوں میں تصادم، 52 قیدی ہلاک        

سپین۔تارکین وطن پاکستانی مقامی سیاسی پارٹیوں کا حصہ بنیں ، حافظ عبدالرزاق صادق

بارسلونا(پاک نیوز ) سپین میں مقیم صوبائی پارلیمنٹ کے سابق اُمیدوار اور سوشلسٹ پارٹی کی نیشنل کونسل کے نائب صدر حافظ عبدالرزاق صادق نے پاک نیوز سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ دیار غیر میں مقیم پاکستانیوں کو چاہیئے کہ وہ مقامی سیاسی پارٹیوں کا حصہ بنیں ، انہوں نے کہا کہ دوسرے ممالک میں رہ کر آپ اپنی طرف داری پاکستانی سیاسی پارٹیوں کے ساتھ بھی رکھیں لیکن مقامی سیاست میں حصہ لینا ان ممالک میں آپ اور آپ کے بچوں کے بہتر مستقبل کا ضامن ہے ۔حافظ عبدالرزاق صادق کا کہنا تھا کہ جس ملک میں رہیں وہاں کی لینگوئج ضرور سیکھیں ، کیونکہ آپ لینگوئج میں دسترس حاصل کر لیں گے تو اپنا مُدعا بہتر انداز میں مقامی اداروں تک پہنچا سکیں گے ، اپنے حقوق کی آواز کو مقامی پارلیمنٹ میں بلند کر سکین گے اور اپنا کاروبار بڑھانے میں بھی مقامی زبان آپ کا بہت ساتھ دے سکتی ہے ، انہوں نے کہا کہ اب ہمیں ان ممالک میں رہنا ہے اور یہاں ہمارے بچوں نے تعلیم یافتہ ہو کر مقامی اداروں کا حصہ بننا ہے لہذا ہمیں پاکستان کی ترقی میں اہنا کردار ادا کرنے کے لئے مقامی کمیونٹی سے راہ و رسم بڑھانے کی اشد ضرورت ہے تاکہ مسلمانوں کے خلاف بے بنیاد پراپیگنڈا کو ختم کیا جائے اور مقامی تاجر پاکستان میں جا کر سرمایہ کاری کریں ، یہ سب کچھ تبھی ممکن ہو گا جب ہم مقامی کمیونٹی کے نزدیک ہوں گے اُن سے تعلقات بڑھائیں گے اور انہیں اپنے مثبت کردار اور اخلاق سے اپنا گرویدہ کر لیں گے ، کیونکہ ہماری ترقی ہمارے وطن اور جس ملک میں ہم رہ رہے ہیں وہاں کی ترقی ثابت ہوگی ۔