تازہ ترین
طاہر رفیع اور اجمل رشید بٹ ہسپانوی الیکشن میں امیدوار ہوں گے         Pakistan vs Australia 2nd ODI Live | 24 March 2019         Pakistan vs Australia 2nd ODI Live | 24 March 2019 | Ptv Sports Live         Thousands of Catalan separatists march in Madrid         یوم پاکستان اور ڈاکٹر محمد اسد کے عنوان سے اسپین کے تاریخی شہر غرناطہ میں پہلے پروگرام کا انعقاد         میکسیکو:حادثے میں 25 تارکین وطن ہلاک         برطانیہ میں امیگریشن اب پبلک کیلئے تشویش کابڑا موضوع نہیں رہا، سٹڈی میں انکشاف         17 سالہ جوڈی کے قتل کے شبہ میں دوسرا شخص گرفتار         ٹیپو سلطان کون تھا؟ مورخین اور ماہرین کی رائے         میکسیکو نائٹ کلب پر فائرنگ ،15 ہلاک         دُبئی: پاکستانی ڈرائیور نے چوری کرنے پر بھارتی ملازم کو پکڑوا دیا         موٹرولا کے Razr فولڈ ایبل فون کے فیچرز سامنے آ گئے         شین واٹسن پاکستان آنے پر راضی ہو گئے         شارجہ میں گولڈ خریدنے سے پہلے یہ ویڈیو ضرور دیکھیں         دُنیا کا نیا عجوبہ        
pic-valencia

سپین۔پاک ویلنسیا ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام کرسمس اور یوم ولادت قائد اعظم کی تقریب

ویلنسیا (پاک نیوز ) سپین کے تیسرے بڑے شہر ویلنسیا میں پاک ویلنسیا ایسوسی ایشن کے چیئر مین مہر جمشید احمد نے کرسمس، نیا سال مبارک اور یوم ولادت قائد اعظم محمد علی جناحؒ کے کیک کاٹنے کی تقریب کا اہتمام کیا جس کے مہمان خصوصی قونصل جنرل بارسلونا علی عمران چوہدری تھے جو خصوصی طور پر ویلنسیا پہنچے تھے ۔تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کی سعادت علامہ ڈاکٹر احسان نے حاصل کی ۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے قونصل جنرل بارسلونا نے کہا کہ ہمیں پاکستان کے معرض وجود میں آنے کی ضرورت کو سمجھنا ہوگا ، انہوں نے کہا کہ قائد اعظم محمد علی جناح ؒ نے ہمیں ایک علیحدہ وطن دیا اب ہم پر فرض ہے کہ ہم اس کی حفاظت کریں ، ہم دنیا کے کسی بھی ملک میں رہیں ہمیں اپنے کردار اور مثبت رہن سہن سے پاکستان کا وقار بلند کرنا ہوگا ، انہوں نے کہا کہ پاکستان قیامت تک قائم ہنے کے لئے بنایا گیا ہے اور ہمیں پاکستانی ہونے پر فخر ہونا چاہیئے لیکن ساتھ ساتھ ہم جس ملک میں رہین اسے بھی اپنا وطن تصور کریں ، وہاں کے قوانین اور مقامی کمیونٹی کی عزت کریں تاکہ پاکستان کا سوفٹ امیج مقامی لوگوں کو دیکھایا جا سکے ،تقریب سے چیئر مین مہر جمشید احمد ، حافظ عبدالرزاق صادق ، نعیم بھٹی ، میاں شاہد حمید آرائیں ،مہر خالد حسین ، محمد اشفاق احمد ، مرزا علاوالدین مغل اور دوسرے مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم کرسمس کے موقع پر مسیحی برادری کو مبارک باد دیتے ہیں اور قائد اعظم محمد علی جناحؒ کے یوم ولادت کی خوشیاں مناتے ہوئے یہ عہد کرتے ہیں کہ ہم اپنے وطن کی بقاء اور سا لمیت کے لئے دن رات محنت کریں گے ، اس موقع پر مقررین نے قونصل جنرل بارسلونا کی آمد پر اُن کا شکریہ ادا کیا ، تقریب کے اختتام پر کرسمس اور یوم ولادت قائد اعظم محمد علی جناح ؒ کے کیک کاٹے گئے اور ملکی استحکام کے لئے دعائیں مانگی گئیں ۔