تازہ ترین
کوٹلہ برادران جہد مسلسل کا نام اورفتح اُن کا مقدر ہے،ہمیشہ جیت اُن کا مقدر رہے گی ۔ظفر پہلوان سابق باکسر وکمانڈو پاک آرمی         سپین ۔ میاں نواز شریف کے خلاف بے بنیاد مقدمات بنائے گئے ہیں ، راجہ حاجی اسد حسین و دیگر         ملالہ کے کمرے میں کس کی تصویر لگی ہے؟         آج رات 12بجے تمام مسروقہ غیر استعمال شدہ فون بند کردئیے جائینگے، پی ٹی اے         سپین۔چوہدری عابد رضا اور چوہدری شبیر کے خلاف انتقامی کاروائیاں بند کی جائیں ،چوہدری امتیاز آکیہ         چوہدری برادران نے پنجاب میں ریکارڈ ترقیاتی کام کئے ، چوہدری امتیاز لوراں         برٹش ائیرویز کے بعد جرمنی کی ائیرلائن نے بھی پاکستان سے پروازیں شروع کرنے کی خواہش کا اظہار کر دیا         پنجاب میں بیرون ملک جانے کے خواہش مند شہریوں کیلئے کریکٹر سرٹیفیکیٹ کے حصول کا عمل مزید آسان کردیا گیا         قونصلیٹ آفس بارسلونا میں کرسمس اور قائد ڈے کے کیک کاٹنے کی تقریب         سماجی راہنما راجہ شعیب ستی کے اعزاز میں عشائیہ،معززین کی شرکت         سپین۔مسلم لیگ ن کے زیر اہتمام کیک کاٹنے کی تقریب         سپین۔پاک ویلنسیا ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام کرسمس اور یوم ولادت قائد اعظم کی تقریب         سپین۔تارکین وطن پاکستانی مقامی سیاسی پارٹیوں کا حصہ بنیں ، حافظ عبدالرزاق صادق         سپین۔گستاخانہ خاکوں کے خلاف احتجاجی مظاہرہ ، ہزاروں افراد کی شرکت         گریگ فیسٹیول ’’ منجوئیک ‘‘ میں پاکستانی ثقافت کے رنگ ، پاکسانی شعرا نے اپنا کلام سنایا        
49138060_2193209180997302_4838877766772326400_n

سپین۔مسلم لیگ ن کے زیر اہتمام کیک کاٹنے کی تقریب

بارسلونا(پاک نیوز) یوم ولادت حضرت عیسیٰ ؑ ، یوم ولادت حضرت قائد اعظم محمد علی جناح ؒ اور یوم ولادت سابق وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف کے حوالے سے کیک کاٹنے کی ایک تقریب پاکستان مسلم لیگ ن سپین کے زیر اہتمام منعقد ہوئی جس میں مسلم لیگ ن کے عہدیداران ، ممبران اور کارکنان نے کثیر تعداد مین شرکت کی ۔ تقریب کا آغاز تلاوت کلام سے کیا گیا جس کی سعادت الحاج قاری عبدالرحمان چوہدری نے حاصل کی ۔ تقریب سے راجہ اسد حسین ، چوہدری محمد ادریس ، راجہ ساجد حسین ، سردار ارشد ، حق نواز ، جاوید مغل ، ملک شاہد ، ایاز عباسی ، چوہدری محمد رمضان ، راجہ فاروق اعظم اور دوسرے مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مسلمان کے ایمان کا حصہ چاروں الہامی کتب اور چاروں رسولوں پر ایمان لانا ہے ، ااج کے دن حضرت عیسیٰ دنیا مین تشریف لائے جس کے لئے ہم تمام مسیحی برادری کو مبارک باد دیتے ہیں ، مقررین نے کہا کہ پاکستان ہمارا وطن ہے اس کی حفاظت کرنا ہم پر لازم ہے ، قائد اعظم محمد علی جناح ؒ نے دن رات کی کوششوں سے ہمیں علیحدہ وطن لے کر دیا ہم اُن کی کوششون کو خراج تحسین پیش کرتے ہین اور وعدہ کرتے ہیں کہ ہم اپنے وطن پاکستان کی سالمیت اور بقا کے لئے اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے ، مقررین نے کہا کہ جس طرح پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح نے بنایا اسی طرح اس وطن کو نا قابل تسخیر اور ترقی یافتہ ملک بنانے میں میاں محمد نواز شریف کی خدمات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہیں ، انہوں نے کہا کہ میاں محمد نواز شریف اس وقت جیل میں ہیں لیکن ایسا کرنے سے ان کے حوصلوں کو پست نہیں کیا جا سکتا ، وہ کل بھی ہمارئے محبوب لیڈر تھے اور آج بھی ہیں ، انہوں نے کہا کہ میاں محمد نواز شریف ایک بار پھر سے اقتدار میں آئیں گے ، انہوں نے کہا کہ میاں محمد نواز شریف کو ملک دشمن عناصر اس بات کی سزا دے رہے ہیں کہ انہوں نے پاکستان کو ترقی یافتہ ممالک کی صف میں کھڑا کرنے کا خواب کیوں دیکھا ۔تقریب کے اختتام پر حضرت عیسیٰ ، قائد اعظم اور میاں محمد نواز شریف کی یوم ولادت کا کیک کاٹا گیا اور پاکستان کے استحکام کے لئے خصوصی دعائیں کی گئیں ۔