تازہ ترین
کوٹلہ برادران جہد مسلسل کا نام اورفتح اُن کا مقدر ہے،ہمیشہ جیت اُن کا مقدر رہے گی ۔ظفر پہلوان سابق باکسر وکمانڈو پاک آرمی         سپین ۔ میاں نواز شریف کے خلاف بے بنیاد مقدمات بنائے گئے ہیں ، راجہ حاجی اسد حسین و دیگر         ملالہ کے کمرے میں کس کی تصویر لگی ہے؟         آج رات 12بجے تمام مسروقہ غیر استعمال شدہ فون بند کردئیے جائینگے، پی ٹی اے         سپین۔چوہدری عابد رضا اور چوہدری شبیر کے خلاف انتقامی کاروائیاں بند کی جائیں ،چوہدری امتیاز آکیہ         چوہدری برادران نے پنجاب میں ریکارڈ ترقیاتی کام کئے ، چوہدری امتیاز لوراں         برٹش ائیرویز کے بعد جرمنی کی ائیرلائن نے بھی پاکستان سے پروازیں شروع کرنے کی خواہش کا اظہار کر دیا         پنجاب میں بیرون ملک جانے کے خواہش مند شہریوں کیلئے کریکٹر سرٹیفیکیٹ کے حصول کا عمل مزید آسان کردیا گیا         قونصلیٹ آفس بارسلونا میں کرسمس اور قائد ڈے کے کیک کاٹنے کی تقریب         سماجی راہنما راجہ شعیب ستی کے اعزاز میں عشائیہ،معززین کی شرکت         سپین۔مسلم لیگ ن کے زیر اہتمام کیک کاٹنے کی تقریب         سپین۔پاک ویلنسیا ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام کرسمس اور یوم ولادت قائد اعظم کی تقریب         سپین۔تارکین وطن پاکستانی مقامی سیاسی پارٹیوں کا حصہ بنیں ، حافظ عبدالرزاق صادق         سپین۔گستاخانہ خاکوں کے خلاف احتجاجی مظاہرہ ، ہزاروں افراد کی شرکت         گریگ فیسٹیول ’’ منجوئیک ‘‘ میں پاکستانی ثقافت کے رنگ ، پاکسانی شعرا نے اپنا کلام سنایا        
49742706_1704712586339776_365003904410189824_n

سماجی راہنما راجہ شعیب ستی کے اعزاز میں عشائیہ،معززین کی شرکت

بارسلونا(پاک نیوز) پاک فیڈریشن سپین کے سابق صدر اور مسلم لیگ قاف کے راہنما و سماجی کارکن راجہ شعیب ستی کے اعزاز میں عشائیہ کا اہتمام کیا گیا جس میں چوہدری مظہر وڑائچانوالہ، چوہدری نوید وڑائچ اور پاکستان آرمی کے سابق کمانڈو و باکسر چوہدری ظفر پہلوان نے شرکت کی.. راجہ شعیب ستی بارسلونا میں پاکستانی کمیونٹی کی خدمات سر انجام دینے والوں میں نمایاں ہیں لیکن آج کل وہ لندن میں مقیم ہیں، اسی طرح عشائیہ میں شامل چوہدری نوید وڑائچ پاکستانیوں کی خدمت میں پیش پیش ہیں، وفات پانے والے پاکستانیوں کو غسل دینا، ان کی تدفین کے بارے میں حکومتی اداروں سے رابطہ رکھنا اور میت کو پاکستان تک پہنچانے کے تمام انتظامات کرنا ان کے سپرد ہیں، عشائیہ میں شامل چوہدری مظہر وڑائچانوالہ کی سماجی خدمات بھی کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہیں، وہ پاکستان کے ثقافتی اور روائتی کھیلوں کو یورپ بھر میں فروغ دینے والوں میں اپنا ایک خاص مقام رکھتے ہیں، جب بھی کبھی سپین میں مقیم پاکستانیوں کو کوئی مسئلہ درپیش ہوا تو اس مسئلے کے حل کو یقینی بنانے کے لئے چوہدری مظہر اگلی صفوں میں کھڑے نظر آتے ہیں، عشائیہ میں شامل چوہدری ظفر پہلوان یاروں کے یار مشہور ہیں، کسی قسم کی تکلیف یا حالات کی ستم ظریفی میں مبتلا پاکستانیوں کی مدد کرنا ان کے لئے آواز بلند کرنا یہ ظفر پہلوان کا شیوہ اور ان کی پہچان ھے، ظفر پہلوان جس محفل میں ہوں وہاں کی جان ہوتے ہیں، عشائیہ میں موجود ان شخصیات کی شمولیت نے محفل کو چار چاند تو لگائے ھی تھے اس کے علاوہ سونے پر سہاگہ یہ ھوا کہ سب نے اس بات پر اتفاق کیا کہ پاکستانی کمیونٹی کی تقسیم اب نہیں ہونے دیں گے اور جو کچھ عناصر ایسا کرنے کی کوشش کریں گے تمام کمیونٹی کو ساتھ لے کر ان عناصر کا قلع قمع کیا جائے گا، شرکاء کا کہنا تھا کہ ہمیں مل جل کر رہنا چاہئیے، ایک دوسرے کے دکھ درد میں شریک ہونا چاہییے، اور جہاں تک ممکن ہو ایک دوسرے کی مدد کرنی اپنا نصب العین بنانا چاہیئے، عشائیہ کے اختتام پر شرکاء نے پاکستان کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا اور دعا کی کہ اللہ تعالی ہمارے وطن کو سر سبز وشاداب رکھے اور ہماری دھرتی کو شر پسند عناصر سے پاک کر دے تاکہ ہمارا سوہنا پاکستان ترقی یافتہ ممالک کی فہرست میں سب سے آگے کھڑا ہو.. عشائیہ کا اہتمام کرنے پر شرکاء نے اپنے میزبانوں کا شکریہ ادا کیا اور اس خوبصورت محفل کو الوداع کہتے ہوئے اپنے اپنے گھروں کو روانہ ہوگئے.