تازہ ترین
کوٹلہ برادران جہد مسلسل کا نام اورفتح اُن کا مقدر ہے،ہمیشہ جیت اُن کا مقدر رہے گی ۔ظفر پہلوان سابق باکسر وکمانڈو پاک آرمی         سپین ۔ میاں نواز شریف کے خلاف بے بنیاد مقدمات بنائے گئے ہیں ، راجہ حاجی اسد حسین و دیگر         ملالہ کے کمرے میں کس کی تصویر لگی ہے؟         آج رات 12بجے تمام مسروقہ غیر استعمال شدہ فون بند کردئیے جائینگے، پی ٹی اے         سپین۔چوہدری عابد رضا اور چوہدری شبیر کے خلاف انتقامی کاروائیاں بند کی جائیں ،چوہدری امتیاز آکیہ         چوہدری برادران نے پنجاب میں ریکارڈ ترقیاتی کام کئے ، چوہدری امتیاز لوراں         برٹش ائیرویز کے بعد جرمنی کی ائیرلائن نے بھی پاکستان سے پروازیں شروع کرنے کی خواہش کا اظہار کر دیا         پنجاب میں بیرون ملک جانے کے خواہش مند شہریوں کیلئے کریکٹر سرٹیفیکیٹ کے حصول کا عمل مزید آسان کردیا گیا         قونصلیٹ آفس بارسلونا میں کرسمس اور قائد ڈے کے کیک کاٹنے کی تقریب         سماجی راہنما راجہ شعیب ستی کے اعزاز میں عشائیہ،معززین کی شرکت         سپین۔مسلم لیگ ن کے زیر اہتمام کیک کاٹنے کی تقریب         سپین۔پاک ویلنسیا ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام کرسمس اور یوم ولادت قائد اعظم کی تقریب         سپین۔تارکین وطن پاکستانی مقامی سیاسی پارٹیوں کا حصہ بنیں ، حافظ عبدالرزاق صادق         سپین۔گستاخانہ خاکوں کے خلاف احتجاجی مظاہرہ ، ہزاروں افراد کی شرکت         گریگ فیسٹیول ’’ منجوئیک ‘‘ میں پاکستانی ثقافت کے رنگ ، پاکسانی شعرا نے اپنا کلام سنایا        
kake-foto-christmes

قونصلیٹ آفس بارسلونا میں کرسمس اور قائد ڈے کے کیک کاٹنے کی تقریب

بارسلونا( پاک نیوز ) قونصلیٹ جنرل آف پاکستان بارسلونا آفس میں پہلی بار کرسمس اور قائد ڈے کے عنوان سے ’’ سوسائٹی فار کرائسٹ ‘‘ کے زیر اہتمام ایک شاندار تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں مسیحی اور مسلم کمیونٹی کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔تفصیلات کے مطابق قونصل جنرل بارسلونا علی عمران چوہدری کی زیر صدارت سوسائٹی فار کرائسٹ سپین کے صدر راجو الیگزینڈر اور دوسرے ممبران نے کرسمس اور قائد اعظم محمد علی جناح ؒ کے یوم ولادت کی مناسبت سے کیک کاٹنے کی تقریب کا اہتمام کیا ، قونصلیٹ آفس میں ایسی کسی بھی تقریب کا اہتمام پہلی بار کیا گیا تھا ۔ تقریب کا آغاز تلاوت کلام اوربائبل کی دعائیہ آیات سے ہوا ۔تلاوت قرآن پاک کی سعادت الحاج قاری چوہدری عبدالرحمان نے جبکہ میڈرڈ سے آئے ہوئے پادری افتخار نے بائبل سے دعائیہ کلمات پڑھے ۔تقریب کے اسٹیج سیکرٹری کے فرائض امیدوار کاتالان پارلیمنٹ حافظ عبدالرزاق صادق نے ادا کئے جبکہ خطاب کرنے والوں میں پاکستانی نژاد محمد اقبال چوہدری اُمیدوار قومی اسمبلی سپین ، سابق ممبر پارلیمنٹ محمد شعیب ، صوبہ کاتالونیا کی ڈپٹی گورنر ’’ مونسرات گارسیا ، سابق ممبر صوبائی اسمبلی پنجاب و پارلیمانی سیکرٹری عامر جوئیل بوبی سہوترہ ، صدر سوسائٹی فار کرائسٹ راجو الیگزینڈر ، ہسپانوی بشپ جوردی ، سید شیراز اور جاوید مغل سمیت دوسرے معززین شامل تھے ۔ مقررین نے اپنے خطاب میں بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ پر زور دیتے ہوئے کہا دور حاضر کی ضرورت ہے کہ ہم ایک دوسرے کے مذاہب کا احترام کریں اور دوسروں کو سہولیات دیں ۔انہوں نے کہا کہ تمام مذاہب انسانیت کی قدر اور بھائی چارے کے فروغ کی تعلیم دیتے ہیں ، اس موقع پر مقررین نے مسیحی بھائیوں کو کرسمس کی مبارک باد دی اور قائد اعظم زندہ باد کے نعرے لگوائے ، قونصل جنرل بارسلونا علی عمران چوہدری نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہر سال قونصلیٹ آفس میں کرسمس اور قائد اعظم محمد علی جناحؒ کا یوم ولادت جوش و خروش اور تزک و احترام سے منایا کریں گے ۔تقریب کے اختتام پر بزنس کمیونٹی کے نمائندہ چوہدری امانت حسین مہر ، مسلم لیگ قاف سپین کے صدرعبدالغفار مرہانہ ، چوہدری امتیاز لوراں چیئر مین مسلم لیگ قاف سپین ، مسلم لیگ ن سپین کے صدرحاجی اسد حسین ، چوہدری محمد ادریس ، پاکستان تحریک انصاف سپین کے صدر محمد شہباز ملک ، ڈپٹی گورنر صوبہ کاتالونیا مونسرات گارسیا ، قونصل جنرل بارسلونا ، راجو الیگزینڈر ، جاوید اقبال گل ، عامر جوئیل بوبی سہوترہ ، پیٹر بہادر ، رضوان کاظمی ، حافظ عبدالرزاق صادق سمیت سوسائٹی فار کرائسٹ کے ممبران اور دوسرے معززین نے مل کر کرسمس اور قائد ڈے کے کیک کاٹے اور پاکستان کے استحکام اور مذاہب میں محبت اور بھائی چارے کی فضاء قائم ہونے کی دعا مانگی ۔