تازہ ترین
طاہر رفیع اور اجمل رشید بٹ ہسپانوی الیکشن میں امیدوار ہوں گے         Pakistan vs Australia 2nd ODI Live | 24 March 2019         Pakistan vs Australia 2nd ODI Live | 24 March 2019 | Ptv Sports Live         Thousands of Catalan separatists march in Madrid         یوم پاکستان اور ڈاکٹر محمد اسد کے عنوان سے اسپین کے تاریخی شہر غرناطہ میں پہلے پروگرام کا انعقاد         میکسیکو:حادثے میں 25 تارکین وطن ہلاک         برطانیہ میں امیگریشن اب پبلک کیلئے تشویش کابڑا موضوع نہیں رہا، سٹڈی میں انکشاف         17 سالہ جوڈی کے قتل کے شبہ میں دوسرا شخص گرفتار         ٹیپو سلطان کون تھا؟ مورخین اور ماہرین کی رائے         میکسیکو نائٹ کلب پر فائرنگ ،15 ہلاک         دُبئی: پاکستانی ڈرائیور نے چوری کرنے پر بھارتی ملازم کو پکڑوا دیا         موٹرولا کے Razr فولڈ ایبل فون کے فیچرز سامنے آ گئے         شین واٹسن پاکستان آنے پر راضی ہو گئے         شارجہ میں گولڈ خریدنے سے پہلے یہ ویڈیو ضرور دیکھیں         دُنیا کا نیا عجوبہ        
download

پنجاب میں بیرون ملک جانے کے خواہش مند شہریوں کیلئے کریکٹر سرٹیفیکیٹ کے حصول کا عمل مزید آسان کردیا گیا

پنجاب میں بیرون ملک جانے کے خواہش مند شہریوں کیلئے کریکٹر سرٹیفیکیٹ کے حصول کا عمل مزید آسان کردیا گیا، کریکٹر سرٹیفیکیٹ کے حصول کیلئے شہریوں کو اب ایس پی کے دفتر نہیں جانا پڑے گا، شہری اب کریکٹر سرٹیفیکیٹ ڈی ایس پی کے دفتر سے حاصل کر سکیں گے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان میں بیرون ملک جانے سے قبل کسی بھی شہری کیلئے لازمی ہے کہ وہ کریکٹر سرٹیفیکیٹ حاصل کرے۔
تقریباً تمام ممالک کے سفارت خانے پاکستانی شہریوں کو ویزے کے اجراء سے قبل کریکٹر سرٹیفیکیٹ حاصل کرنے کا پابند کرتے ہیں۔ کسی بھی شہری کو کریکٹر سرٹیفیکیٹ کیلئے ڈی آئی جی آفس میں موجود ایس پی سیکورٹی کے دفتر سے رابطہ کرنا پڑتا ہے۔ کسی بھی شہری کو کریکٹر سرٹیفیکیٹ کے حصول کیلئے کئی ہفتوں کے انتظار اور دیگر کئی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ تاہم اب پنجاب پولیس نے کریکٹر سرٹیفیکیٹ کے حصول کے عمل کو آسان بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ اب سے پنجاب کے کسی بھی علاقے سے تعلق رکھنے والے شہری کو کریکٹر سرٹیفکیٹ کے حصول کیلئے ڈی آئی جی آفس میں موجود ایس پی سیکورٹی کے دفتر سے رابطہ نہیں کرنا پڑا گا۔ اب کوئی بھی شہری اب کریکٹر سرٹیفیکیٹ اپنے ڈی ایس پی کے دفتر سے حاصل کر سکے گا۔ اب سے شہریوں کو کریکٹر سرٹیفیکیٹ کے حصول کیلئے کئی ہفتوں کا انتظار نہیں کرنا پڑے گا۔ جبکہ کریکٹر سرٹیفیکیٹ کے حصول کی فیس میں بھی کمی کیے جانے کا امکان ہے۔