تازہ ترین
کوٹلہ برادران جہد مسلسل کا نام اورفتح اُن کا مقدر ہے،ہمیشہ جیت اُن کا مقدر رہے گی ۔ظفر پہلوان سابق باکسر وکمانڈو پاک آرمی         سپین ۔ میاں نواز شریف کے خلاف بے بنیاد مقدمات بنائے گئے ہیں ، راجہ حاجی اسد حسین و دیگر         ملالہ کے کمرے میں کس کی تصویر لگی ہے؟         آج رات 12بجے تمام مسروقہ غیر استعمال شدہ فون بند کردئیے جائینگے، پی ٹی اے         سپین۔چوہدری عابد رضا اور چوہدری شبیر کے خلاف انتقامی کاروائیاں بند کی جائیں ،چوہدری امتیاز آکیہ         چوہدری برادران نے پنجاب میں ریکارڈ ترقیاتی کام کئے ، چوہدری امتیاز لوراں         برٹش ائیرویز کے بعد جرمنی کی ائیرلائن نے بھی پاکستان سے پروازیں شروع کرنے کی خواہش کا اظہار کر دیا         پنجاب میں بیرون ملک جانے کے خواہش مند شہریوں کیلئے کریکٹر سرٹیفیکیٹ کے حصول کا عمل مزید آسان کردیا گیا         قونصلیٹ آفس بارسلونا میں کرسمس اور قائد ڈے کے کیک کاٹنے کی تقریب         سماجی راہنما راجہ شعیب ستی کے اعزاز میں عشائیہ،معززین کی شرکت         سپین۔مسلم لیگ ن کے زیر اہتمام کیک کاٹنے کی تقریب         سپین۔پاک ویلنسیا ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام کرسمس اور یوم ولادت قائد اعظم کی تقریب         سپین۔تارکین وطن پاکستانی مقامی سیاسی پارٹیوں کا حصہ بنیں ، حافظ عبدالرزاق صادق         سپین۔گستاخانہ خاکوں کے خلاف احتجاجی مظاہرہ ، ہزاروں افراد کی شرکت         گریگ فیسٹیول ’’ منجوئیک ‘‘ میں پاکستانی ثقافت کے رنگ ، پاکسانی شعرا نے اپنا کلام سنایا        
LH-Planes

برٹش ائیرویز کے بعد جرمنی کی ائیرلائن نے بھی پاکستان سے پروازیں شروع کرنے کی خواہش کا اظہار کر دیا

ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے پاکستان اور جرمنی کے مابین پارلیمانی، اقتصادی اور تجارتی سطح پر روابط کے استحکام پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ وفود کے تبادلوں میں تیزی لانا انتہائی ضروری ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جرمنی کے سفیر مارٹن کوبلر سے پارلیمنٹ ہاؤس میں ملاقات کے دوران کیا۔ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ پارلیمانی سطح پر روابط مسائل کو سمجھنے میں مددگار ثابت ہوتے ہیں اور اس لئے دونوں ملکوں کے پارلیمانوں میں موجود دوستی گروپوں کو مزید مؤثر کردار ادا کرنا ہو گا۔ ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نے اس موقع پر اپنے دورہ جرمنی کا بھی ذکر کیا۔ انہوں نے سوشل میڈیا پر جرمنی کے سفیر کی شہرت کی بھی تعریف کی۔جرمنی کے سفیر نے ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے خیالات سے اتفاق کرتے ہوئے دوطرفہ تعاون کو مزید بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا۔میڈیا رپورٹس میں مزید بتایا گیا ہے کہ جرمن سفیر نے چئیرمین سینیٹ کو بتایا کہ جرمنی کی شہرت یافتہ لفتھانسا ایئر لائن بھی پاکستان سے اپنی پروازوں کا ا?غاز کرنے کی خواہش رکھتی ہے اور اس سلسلہ میں باقاعدہ طور پر جرمنی سے ایئرلائن کے حکام کی ٹیم جائزہ لینے کیلئے پاکستان کا دورہ کرے گی۔خیال رہے گذشتہ ماہ برٹش ائیر ویز نے دوبارہ پاکستان سے پروازیں شروع کرنے کا اعلان کیا تھا۔برطانوی فضائی کمپنی نے 10سال پہلے پاکستان کے لیے آپریشنز بند کر دئیے تھے اور برٹس ائیرویز نے 2008ء میں اسلام آباد کے میریٹ ہوٹل بم دھماکے کے بعد اپنا آپریشن معطل کیا تھا۔ پاکستان میں ائیرپورٹس پر فائرنگ اور دہشت گردی کے بڑھتے واقعات کے بعد کچھ غیر ملکی ائیر لائنز نے پاکستان میں اپنے فلائٹ آپریشنز معطل کر دئیے تھے۔