تازہ ترین
طاہر رفیع اور اجمل رشید بٹ ہسپانوی الیکشن میں امیدوار ہوں گے         Pakistan vs Australia 2nd ODI Live | 24 March 2019         Pakistan vs Australia 2nd ODI Live | 24 March 2019 | Ptv Sports Live         Thousands of Catalan separatists march in Madrid         یوم پاکستان اور ڈاکٹر محمد اسد کے عنوان سے اسپین کے تاریخی شہر غرناطہ میں پہلے پروگرام کا انعقاد         میکسیکو:حادثے میں 25 تارکین وطن ہلاک         برطانیہ میں امیگریشن اب پبلک کیلئے تشویش کابڑا موضوع نہیں رہا، سٹڈی میں انکشاف         17 سالہ جوڈی کے قتل کے شبہ میں دوسرا شخص گرفتار         ٹیپو سلطان کون تھا؟ مورخین اور ماہرین کی رائے         میکسیکو نائٹ کلب پر فائرنگ ،15 ہلاک         دُبئی: پاکستانی ڈرائیور نے چوری کرنے پر بھارتی ملازم کو پکڑوا دیا         موٹرولا کے Razr فولڈ ایبل فون کے فیچرز سامنے آ گئے         شین واٹسن پاکستان آنے پر راضی ہو گئے         شارجہ میں گولڈ خریدنے سے پہلے یہ ویڈیو ضرور دیکھیں         دُنیا کا نیا عجوبہ        
ch1

چوہدری برادران نے پنجاب میں ریکارڈ ترقیاتی کام کئے ، چوہدری امتیاز لوراں

بارسلونا(پاک نیوز ) پاکستان مسلم لیگ قاف سپین کے چیئر مین اور معروف بزنس مین چوہدری امتیاز آف لوراں نے پاک نیوز سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ہم ماضی میں نگاہ دوڑائیں تو جتنے ترقیاتی کام چوہدری پرویز الہیٰ اور چوہدری شجاعت کے دور اقتدار میں ہوئے اتنے کام آج تک نہیں ہو سکے ، انہوں نے کہا کہ چوہدری برادران کی حکومت ختم ہونے کے بعد اُن کے ترقیاتی کاموں کو یا تو روک دیا گیا تھا اور یا اُن کو فنڈز دینے سے گریز کیا جاتا رہا ، اس کے باوجود چوہدری پرویز الہیٰ نے اسپیکر پنجاب اسمبلی بننے کے بعد وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے ایک میٹنگ میں یہ فیصلہ کیا ہے کہ 1122سمیت وہ تمام ترقیاتی کام دوبارہ سے شروع کئے جائیں جن سے پنجاب کی عوام کو فائدہ ہو یا انہیں سہولیات میسر آئیں ، چوہدری امتیاز آف لوراں نے کہا کہ دکھلاوے کی سیاست کرنا اور سیاست کو عبادت سمجھ کر عوام کی خدمت کرنا علیحدہ علیحدہ مضامین ہیں ، چوہدری برادران نے سیاست کو عبادت سمجھ کر کیا اور پنجاب کے عوام کے لئے جتنے ترقیاتی کام کئے وہ آج تک یاد کئے جاتے ہیں ، انہوں نے کہا کہ 1122اور ہائی ویز پر چوکیاں بنانا ، گاؤں میں ٹھیکری پہرہ ، لیبر کورٹس کے قوانین میں ترمیم ، سکولوں ، کالجز اور یونیورسٹیز کی بھر مار ، پڑھا لکھا پنجاب ، پینشن کے معاملات سمیت سیکڑوں کام ایسے ہیں جنہیں چوہدری برادران نے شروع کیا تھا ۔ انہوں نے کہا کہ دُنیا بھر میں میٹرو ٹرین زیر زمین چلائی جاتی ہے اور زیر زمین میٹرو چلانے کا منصوبہ بھی چوہدری برادران کا تھا لیکن سابقہ حکومتوں نے اس منصوبے کو سبوتاژ کیا اور فضول کاموں کو ترقی کا نام دے کر عوام الناس کے ساتھ کھلواڑ کیا ۔ چوہدری امتیاز لوراں کا کہنا تھا کہ چوہدری برادران کو نیب نے ہر طرح کی کرپشن سے بری الذمہ قرار دیا ہے جو ان کی شرافت کا منہ بولتا ثبوت ہے ، انہوں نے کہا کہ چوہدری برادران کا ترقیاتی کاموں کو ازسر نو شروع کرنے کا اعلان خوش آئند ہے اور ہم اوورسیز پاکستانی اس اعلان کا خیر مقدم کرتے ہیں ۔اس موقع پر پاکستان آرمی کے سابق باکسر اور کمانڈو ظفر پہلوان نے بھی پاک نیوز سے بات کی اور کہا کہ چوہدری برادران کے کارکنان کی عادات بھی چوہدری برادران جیسی ہیں جس کی سب سے بڑی مثال چوہدری امتیاز آف لوراں ہیں جنہوں نے سپین سمیت یورپ بھر میں پاکستان مسلم لیگ قاف کو متحرک اور فعال بنانے میں اہم کردار ادا کیا اور ویسے بھی پاکستانی کمیونٹی کو ایک پلیٹ فارم پر لانے میں چوہدری امتیاز لوراں کا کوئی ثانی نہیں ، انہوں نے کہا کہ جس طرح چوہدری برادران آف گجرات عوام کے دلوں میں گھر کئے ہوئے ہیں اسی طرح یورپ میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے دلوں میں چوہدری امتیاز لوراں کا بڑا مقام ہے کیونکہ چوہدری امتیاز لوراں پاکستانی کمیونٹی کی خدمت کے لئے ہروقت تیار رہتے ہیں ۔